30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ تو سات۷ بہت کتب مذہب،متون وشروح وفتاوٰی میں مصرح اور علامہ قاضی بدیع خوارزمی صاحب غنیہ الفقہاء وعلامہ شمس الدین محمد قہستانی شارح نقایہ وعلامہ محمد سیدی احمد مصری محشی درمختار وغیرہم علماء نے دو چیزیں اور زیادہ فرمائیں(۸)نخاع الصلب یعنی حرام مغز اس کی کراہت نصاب الاحتساب میں بھی ہے(۹)گردن کے دو پٹھے جو شانوں تك ممتد ہوتے ہیں،اور فاضلین اخیرین وغیرہما نے تین اور بڑھائیں(۱۰)خون جگر(۱۱)خون طحال(۱۲)خون گوشت یعنی دم مسفوح نکل جانے کے بعد جو خون گوشت میں رہ جاتاہے۔ بحرالمحیط میں ہے:
|
الغدد والذکروالانثیان والمثانۃ و العصبان اللذان فی العنق والمرارۃ والقصید مکروہ [1]اھ ملخصا۔ |
غدود،ذکر،خصیے،مثانہ،گردن کے دو پٹھے،پتہ،پیٹھ کاگودا مکروہ ہیں اھ ملخصا(ت) |
جامع الرموز میں اس کے بعد ہے:
|
وکذا الدم الذی یخرج من اللحم والکبد والطحال [2]۔ |
یوں ہی وہ خون جو گوشت،جگر اور تلی سے نکلے(ت) |
ذبائح الطحطاوی میں ہے:
|
الذکر والانثیان والمثانۃ والعصبان اللذان فی العنق والمرارۃ تحل مع الکراہۃ،وکذا الدم الذی یخرج من اللحم والکبد والطحان دون الدم المسفوح، وھل الکراھۃ تحریمیۃ اوتنزیہیۃ قولان [3]۔ |
ذکر،خصیے،مثانہ،گردن کے دو پٹھے،پتہ کراہت کے ساتھ حلال ہیں،اسی طرح وہ خون جو گوشت،جگر اور تلی سے نکلے جو بہنے والے خون سے بچا ہوا ہو،اور کیا یہ کراہت تحریمی یا تنزیہی دو قول ہیں(ت) |
اسی میں مسائل شتی میں ہے:و زید نخاع الصلب [4](اور مزید پیٹھ کا گودا۔ت)
اقول: وباﷲ التوفیق وبہ الوصول الی اوج التحقیق(میں کہتاہوں اور الله تعالٰی کی توفیق سے ہی تحقیق کی بلندی تك وصول ہے۔ت)علماء کی ان زیادت سے ظاہر ہوگیا کہ سات میں حصر مقصود نہ تھا۔
[1] جامع الرموز بحوالہ المحیط کتاب الذبائح مکتبہ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۳/ ۳۵۱
[2] جامع الرموز بحوالہ المحیط کتاب الذبائح مکتبہ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۳/ ۳۵۱
[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الذبائح دارالمعرفۃ بیروت ۴/ ۱۵۷
[4] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار مسائل شتی مکتبہ عربیہ کوئٹہ ۴/ ۳۶۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع