30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وھو الفرج،والخاء الخصیۃ،والغین الغدۃ،والدال الدم المسفوح،والمیمان المرارۃ والمثانۃ،والذال الذکر۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
وہ شرگاہ،خاء خصیہ کی،غین غدود کی،دال دم مفسوخ کی،اور دومیم مرارہ(پتہ)اور مثانہ،اور ذال ذکر ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۸۹: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بدن حیوان ماکول اللحم میں کیا کیا چیزیں مکروہ ہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
سات چیزیں تو حدیثوں میں شمار کی گئیں:(۱)مرارہ یعنی پتہ(۲)مثانہ یعنی پھکنا(۳)حیاء یعنی فرج(۴)ذکر(۵)انثیین (۶)غدہ (۷)دم یعنی خون مسفوح۔
|
اخرج الطبرانی فی المعجم الاوسسط عن عبداﷲ بن عمرو ابن عدی۔والبیہقی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یکرہ من الشاۃ سبعا المرارۃ والمثانۃ والحیاء والذکر والانثیین والغدۃ والدم وکان احب الشاۃ الیہ مقدمہا [1]۔ |
طبرانی نے معجم الاوسط میں عبدالله بن عمرو اور ابن عدی سے اور بیہقی نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت کیا کہ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ذبیحہ جانور کے سات اجزاء کو مکروہ فرماتے تھے سات یہ ہیں:مرارہ(پتہ) مثانہ، حیاء (شرمگاہ)ذکر،خصیے،غدود اور خون،اور آپ کوبکری ذبیحہ کا مقدم حصہ پسند تھا۔(ت) |
ہمارے امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا:خون تو حرام ہے کہ قرآن عظیم میں اس کی تحریم منصوص،اور باقی چیزیں میں مکروہ سمجھتاہوں کہ سلیم الطبع لوگ ان سے گھن کرتے ہیں اور انھیں گندی سمجھتے ہیں،اور الله تعالٰی فرماتاہے :
" وَیُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الْخَبٰٓئِثَ "[2]یہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ان پر سب گندی چیزیں حرام فرمائیگا،حاشیہ طحطاوی میں ہے:
|
قال ابوحنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ اما الدم |
امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا لیکن خون |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع