دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

تفسیر کبیر میں فرمایا:

انما کلفنا بالظاہر لابالباطن فاذا ذبحہ علی اسم اﷲ وجب ان یحل ولا سبیل لنا الی الباطن [1]۔

ہم ظاہر کے مکلف میں باطن کے نہیں،تو جب اس نے الله تعالٰی کے نام پر ذبح کیا تو ضرور حلال ہوگا،ہمیں اس کے باطن کی طرف راہ نہیں ہے۔(ت)

منیہ وذخیرہ وشرح وہبانیہ ودرمختار وغیرہ میں ہے:

انا لانسیئ الظن بالمسلم انہ یتقرب الی الادمی بہٰذاالنحر [2]۔

ہم مسلمان پر بدگمانی نہیں کرتے کہ اس نے اس ذبح سے کسی آدمی کا تقرب چاہا ہے۔(ت)

دیکھو ائمہ دین وعلماء معتمدین کیونکر صاف تصریحیں فرماتے ہیں کہ ہمیں باطن کی طرف کوئی راہ نہیں،ظاہر پر عمل کاحکم ہے۔ جب مسلمان نے خدا کانام لے کر ذبح کیا واجب ہوا کہ ذبیحہ حلال ہو،ہم مسلمان پر بدگمانی نہیں کرتے کہ اس نے ذبح سے آدمی کی طرف تقرب چاہاہو،جبکہ فقہائے عدول کے یہ اقوال خدا اور رسول کے وہ ارشاد،تواب سوئے ظن پر بنا نہ کرے گا مگر خبیث الباطن کج نہاد،

" وَمَا اللہُ بِغٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوۡنَ﴿۸۵﴾ "[3]" وَ اللہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ﴿۲۰۵﴾" [4]۔

الله تعالٰی غافل نہیں اس سے جو تم کرتے ہو،اور الله تعالٰی فساد کو پسندنہیں فرماتاہے۔(ت)

پس صورت مستفسرہ میں وہ ذبیحہ قطعا حلال ہے،اور اس فقیر اور اس کے ساتھ والوں نے لحم مذکی کھایا نہ مردار،فقہائے کرام نے خاص اس جزئیہ کی تصریح فرمائی کہ مثلا مجوسی نے اپنے آتشکدے یامشرك نے اپنے بتوں کے لئے مسلمان سے بکری ذبح کرائی اور اس نے خدا کا نام پاك لے کر ذبح کی بکری حلال ہے۔کھائی جائے،فتاوٰی عالمگیری وفتاوٰی تاتارخانیہ و جامع الفتاوٰی میں ہے:

مسلم ذبح شاۃ المجوسی لبیت نارہم،اوالکافر لالہتہم توکل،لانہ سمی اﷲ تعالٰی [5]۔

مسلمان نے مجوسی کی بکری اس کے اتشکدہ کے لئے یا کافر کی بکری ان کے بتوں کےلئے الله تعالٰی کے نام سے ذبح کی تو وہ کھائی جائے کیونکہ مسلمان نے الله تعالٰی کے نام کو ذکر کیا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)تحت آیۃ ۲/ ۱۷۳ المطبعۃ البہیۃ مصر ۵/ ۲۳

[2] درمختار کتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳۰

[3] القرآن الکریم ۲/ ۸۵

[4] القرآن الکریم ۲/ ۲۰۵

[5] فتاوٰی ہندیۃ بحوالہ التتارخانیہ عن جامع الفتاوی کتاب الذبائح نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۲۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن