30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایاکم والظن فان الظن اکذب[1] الحدیث،رواہ الائمۃ مالك والبخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
(رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا)گمان سے دور رہو کہ گمان سے بڑھ کر کوئی بات جھوٹی نہیں الحدیث(اس کو ائمہ مالک،بخاری،مسلم،ابوداؤد اور ترمذی نے ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
اور دل کے ارادے پر حکم کرنا خصوصا ایسا کہ صراحۃً خلاف ظاہر وموہوم مضمحل بلکہ محض غلط باطل ہے،بیشك جرم عظیم ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَ لَا تَقْفُ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَکُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُلًا ﴿۳۶﴾ "[2]۔ وقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم افلاشققت عن قلبہ حتی تعلم أقالہا ام لا [3]اخرجہ مسلم عن اسامۃ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
الله تعالٰی نے فرمایا:بے یقین بات کے پیچھے نہ پڑ بیشك کان،آنکھ،دل سب سے سوال ہوناہے(ت) (رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم نے فرمایا)تو نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ دیکھا کہ دل کے عقیدے پر اطلاع پاتا(اس کو مسلم نے اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیاہے۔ت) |
سیدی عارف بالله احمد زروق روح الله تعالٰی روحہ فرماتے ہیں:
|
انما ینشؤا الظن الخبیث عن القلب الخبیث[4] ذکرہ سیدی عبدالغنی النابلسی فی الحدیقۃ الندیۃ۔ |
خبیث گمان خبیث دل سے نکلتا ہے۔(اس کو سیدی عبدالغنی النابلسی نے حدیقۃ الندیۃ میں ذکر کیا ہے۔ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب النکاح باب لایخطب علی خطبۃ اخیہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۷۲ و ۸۹۶،صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب تحریم الظن قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۱۶،جامع الترمذی ابواب البروالصلۃ باب ماجاء فی ظن السوء امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۰
[2] القرآن الکریم ۱۷/ ۳۶
[3] صحیح مسلم کتاب الایمان باب تحریم قتل الکافر بعد قولہ لا الٰہ الا الله قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۶۸
[4] الحدیقۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ الخلق الرابع والعشرون مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع