30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کمنجل وسمی علیہ وجرحہ حل عندنا کما لو رماہ بہا [1]انتہی مختصرا۔ |
لگا ہوا ہو مثلا منجل،اور بسم الله پڑھی ہو اور آلہ نے اسے زخمی کردیا تو ہمارے نزدیك حلال ہوجائے گا،جیسا کہ آلہ جارحہ پھینکنے کی صورت میں حلال ہوجاتاہے۔انتہی مختصرا۔(ت) |
تاج العروس شرح قاموس میں ہے:
|
المنجل کمنبر حدیدۃ ذات اسنان یقضب بہا الزرع وقیل ھو مایقضبہ العود من الشجر [2]۔ |
منجل بروزن عنبر،وہ ایك دانتوں والا لو ہے کا آلہ(درانتی) ہے،اس کے ساتھ فصل کو کاٹا جاتاہے۔اور بعض نے کہا کہ اس کے ساتھ دخت کی ٹہنی کاٹی جاتی ہے۔(ت) |
مگر اس سے ذبح کر نا ممنوع وگناہ ہے کہ بے سبب ایذا ہے۔جیسے کند چھری یا اس سے بھی زائد،ذبائح الہندیہ میں محیط امام سرخسی سے ہے:
|
الکلیلۃ یجوز الذبح بہا ویکرہ [3]۔ |
کند چھری سے ذبح جائز ہے اور مکروہ ہے۔(ت) |
لیکن ایسی صورت میں کہ جانور مرا جاتاہے اور اس کے سو اکوئی آلہ نہیں،اجازت بعید نہیں۔
|
فان الضرورات تبیح المحذورات [4]۔وربما یفیدہ قول الدرالمختار کل تعذیب بلا فائدہ،مثل قطع الراس و السلخ قبل ان تبرد ای تسکن عن الاضطراب[5] اھ فہذا وان کان تعذیبا فلا فائدۃ بل للضرورۃ۔ |
ضروریات مباح کردیتی ہیں ممنوعات کو،اور درمختارکا قول اس کےلئے مفید ہے کہ سر دہونے سے قبل یعنی اضطراب ختم ہونے سے قبل جانور کا سرکاٹنا اور جانور کی کھال اتارنا مثلا یہ بےفائدہ عذاب ہے اھ تویہ اگرچہ بے فائدہ عذاب دینا ہے لیکن ضرورت کی وجہ سے ہے۔(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الصید داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۰۲
[2] تاج العروس شرح القاموس باب اللام فصل النون داراحیاء التراث العربی بیروت ۸/ ۱۲۸
[3] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الذبائح الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۲۸۷
[4] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الخامسۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۱۱۸
[5] درمختار کتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۲۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع