دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

وانچہ یکبار برائے امتحان مشہور فقیر شد آنست کہ بذبح فوق العقد نیز رگہا بریدہ مے شود۔والله تعالٰی اعلم۔

ہے اور ایك بار اس فقیر نے بطور امتحان مشاہدہ کیا تو فوق العقدہ سے بھی تمام رگیں کٹی ہوئی تھیں،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۱:                                از سرال ڈاکخانہ بشندور تحصل وضلع جہلم مرسلہ حافظ سجاد شاہ                        ۱۸ شعبان ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عقدہ مذبوح بطرف صدر ہوجائے توکیا حکم ہے،

قال عینی وذکر العقدۃ لافی کلام اﷲ و لافی کلام رسول اﷲ عزوجل وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [1]۔

علامہ عینی رحمہ الله تعالٰی نے فرمایا عقدہ(گھنڈی)کاذکر الله عزوجل اور سول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے کلام میں موجود نہیں ہے۔(ت)

اس مسئلہ میں تردد ہے۔

الجواب:کم از کم تین رگیں کٹنا لازم ہے،اگر عقدہ طرف را س رہا اور تین سے کم رگیں کٹیں مردار ہوگیا اور عقدہ طرف صدررہا اور ذبح بین اللبہ واللحیین ہوااور تین رگیں کٹ گئیں حلال ہوگیا،ھو التحقیق الذی لایحل العدول عنہ(یہی تحقیق ہے اس سے عدول نہ چاہئے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۲:از مدرسہ اسلامیہ عربیہ ریلوی ہمایوں پوسٹ پٹ میاں تعلقہ شکار پور ضلع سکھر مسئولہ محمد محسن علی ہاشمی مدرس اول ۸ شوال ۱۳۳۵ھ

چہ مے فرمایند علمائے عظام دریں مسئلہ کہ مذبوح فوق العقعدہ حلال ست یاحرام ؟ بینوا توجروا

کیا فرماتے ہیں علمائے عظام اس مسئلہ کہ فوق العقدہ ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے یا حرام؟ بینوا توجروا(ت)

الجواب:

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الذکاۃ مابین اللبۃ و اللحیین [2]۔ولا شك ان

حضو رصلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ذبح لبہ اور دو جبڑوں کے درمیان ہے اور شك نہیں کہ مافوق العقدہ

 


 

 



[1] البنایۃ فی شرح الہدایۃ کتاب الذبائح المکتب الامدادیۃ مکہ المکرمہ ۴/ ۱۳۷

[2] نصب الرایۃ لاحادیث الہدایہ کتاب الذبائح المکتبۃ الاسلامیہ ریاض ۴/ ۱۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن