30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قطع ثلثۃ من العروق فالحق ماقالہ شراح الہدایۃ تبعا للرستغفنی والا فالحق خلافہ،اذلم یو جد شرط الحل باتفاق اہل المذہب،ویظھر ذٰلك بالمشاہدۃ اوسوال اہل الخبرۃ،فاغتنم ہذا المقال ودع عنك الجدال [1]۔وھو تعالٰی اعلم۔ |
کٹ گئیں جو ہدایہ کے شارحین نے رستغفنی کی اتباع میں کہا وہ حق ہے ورنہ حق اس کے خلاف ہے کیونکہ اہل مذہب کی متفقہ شرط برائے حلت نہ پائی گئی یہ معیار مشاہدہ سے ظاہر ہوگا یا ماہرین سے پوچھنے پر ظاہرہوگا اس مقالہ کوغنیمت سمجھو اور جھگڑا ختم کرو والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسلہ ۷۷: از چوئی زیریں مسجد کلاں ضلع ڈیرہ غازی خاں مرسلہ جناب عبدالله صاحب ۱۲ رمضان ۱۳۳۵ھ
جناب حضرت مولٰنا وبالفضل اولٰنا،جناب شمس العلماء ومفتی العصر سلامت،حضور انور،مذبوحہ فوق العقدہ کامسئلہ جو اختلاف میں ضبط ہے،آں صاحب مہربانی فرماکر مرجح قول کو بدلائل تحریر فرماکر دستخط فرمادیں،تکلیف سے بالکل عفو کریں۔
الجواب:اس مسئلہ پر تحقیق وقول فیصل یہ ہے کہ ذبح فوق العقدہ سے اگر چاروں یا تین رگیں کٹ گئیں ذبح ہوگیا،جانور حلال۔اور اگر صرف د وہی کٹیں حلقوم ومری نیچے رہ گئے،ذبح نہ ہوا،او ر جانور مردار،یہ بات دیکھنے سے معلوم ہوسکتی ہے،خود پہچان نہ ہو تو پہچان والوں کے بیان سے۔ردالمحتارمیں ہے:
|
والتحریر للمقام ان یقال ان کان بالذبح فوق العقدۃ حصل قطع ثلثۃ من العروق،فالحق ماقالہ شراح الہدایۃ تبعا للرستغفنی والا فالحق خلافہ،اذ لم یوجد شرط الحل باتفاق اہل المذہب،ویظہر ذٰلك بالمشاہدۃ او سوال اہل الخبرۃ فاغتنم ہذا المقال،ودع عنك الجدال [2] اھ |
مقام کی وضاحت یہ ہے کہ یوں کہا جائے کہ اگرگھنڈی سے اوپر ذبح میں تین رگیں کٹ گئی ہوں تو شراح ہدایہ نے رستغفنی کی اتباع میں جو کہا وہ حق ہے ورنہ حق اس کے خلاف ہے کیونکہ اہل مذہب کی متفقہ شرط برائے حلت نہ پائی گئی،یہ معیار مشاہدہ سے یا ماہرین کے بتانے پر ظاہر ہوگا اس مقالہ کو غنیمت سمجھو اور جھگڑا ختم کرو اھ،اس |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع