دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

شمل ما اذا کان الذابح اثنین فلو سمی احد ہما وترك الثانی عمدا حرم اکلہ [1]۔

جب ذبح میں دو شخص شریك ہوں تو بسم الله پڑھنا دونوں پر شرط ہے۔اگر ایك نے پڑھا اور ایك نے پڑھنا ترك کیا یا یہ خیال کیا کہ ایك کا پڑھنا کافی ہے کھانا حرام ہوگا۔(ت)

درمختارمیں خانیہ سے ہے:

فوضع یدہ مع یدا لقصاب فی الذبح و اعانہ علی الذبح،سمی کل وجوبا فلو ترکہا احدہما وظن ان تسمیۃ احدہما تکفی حرمت [2]۔

ذبح کرنے میں معاون نے قصاب کے ساتھ اپنا ہاتھ بھی ذبح میں چھری پررکھا تو دونوں بسم الله بطور وجوب پڑھیں،ایك نے نہ پڑھادوسرے نے ترك کیا یا ایك کے پڑھنے کو کافی جانا،جانورحرام ہوگا۔(ت)

شرح نقایہ علامہ برجندی میں ہے:

یشترط تسمیۃ من اعان الذابح بحیث وضع یدہ علی المذبح کما وضع الذابح حتی لو ترك احدہما التسمیۃ لایحل،ذکرہ فی فتاوی قاضی خاں [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

ذبح میں معاون نے اپنا ہاتھ قصاب کے ساتھ چھری پر رکھا تو دونوں کا بسم الله پڑھنا شرط ہے،اگر ایك نے بسم الله کو ترك کیا تو حلال نہ ہوگا۔اس کو فتاوٰی قاضیخاں میں ذکر کیا ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۷۶:               مرسلہ بھولا گھمیار دکاندار سیہراؤں،ڈاکخانہ پٹی،تحصیل قصور ضلع لاہور         ۱۵ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین حنفیہ اس مسئلہ میں کہ ذبح کے وقت جس بکرے کی گھنڈی سر کی طرف ایك چھلہ دار بھی نہ رہے وہ عندالشرع حلال ہے یاحرام؟ بینوا توجروا

الجواب:

اس مقام میں تحقیق یہ ہے کہ ذبح میں گھنڈی کا اعتبار نہیں،چاروں رگوں میں سے تین کٹ جانے پر مدارہے۔اگر ایك یا دو رگ کٹی حلال نہ ہوگا اگرچہ گھنڈی سے نیچے ہو،اور اگر چاروں یا کوئی سی تین کٹ گئیں تو حلال ہے اگر چہ گھنڈی سے اوپر ہو،رد المحتار میں ہے:

ان کان بالذبح فوق العقدۃ حصل

اگر گھنڈی سے اوپر ذبح میں چار میں سے تین رگیں

 

 



[1] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۹۲

[2] درمختار کتاب الاضحیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۳۵

[3] شرح النقایۃ للبرجندی کتاب الذبائح نولکشور لکھنؤ ۳/ ۱۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن