دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

خروج الدم لایدل علی الحیاۃ الا اذ اکان یخرج کما یخرج فی الحی عندا لامام وھو ظاھر الروایۃ [1](باختصار) واﷲ تعالٰی اعلم۔

خون نکلنا زندہ ہونے کی دلیل صرف اس صورت میں ہے کہ اس طرح نکلے جس طرح زندہ سے نکلتا ہے امام اعظم رحمہ الله تعالٰی کے مذہب میں اور وہی ظاہروایت ہے۔(باختصار)۔ (ت)

مسئلہ ۷۲:                               از شہر کہنہ بریلی                         ۹ ذی الحجہ ۱۳۱۶ھ

ایك مولوی صاحب آئے ہیں،وہ کہتے ہیں بسم الله والله اکبر لا الہ الا الله اللہم منك ولك کہنا چاہئے بسم الله الله اکبر بغیر واؤ کے جو رائج ہورہا ہے مکروہ ہے۔اس میں کیا حکم ہے ؟ بینوا توجروا

الجواب:

بغیر واؤ کے مستحب ہے۔اسے مکروہ کہنا صحیح نہیں،بلکہ تنویر الابصاروغیرہ میں واؤ بڑھانے کو مکروہ فرمایا،بہر حال بلا واؤ کے خالی از کراہت وپسندیدہ ومستحب ہونے میں کلام نہیں،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۷۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص ذبح کرتاہے دوسرا پاؤں یا سر ذبیحہ کا پکڑے ہے دونوں پر بسم الله ضرور ہے یا ذابح کو کافی ہے؟ اور اگر مددگار نے بسم الله ترك کی قصدا یا یہ مددگار کوئی کافر ہندو وغیرہ تھا،تو ذبیحہ حلال رہا یا مردار ہوا؟ بینوا توجروا

الجواب:

اصل ذابح پر تکبیر کہنی لازم اور اسی کی تکبیر کا فی ہے۔سریا پاؤں پکڑنے والے کی تکبیر کی اصلا حاجت نہیں نہ اس کا کافر مشرك ہونا کچھ مضر۔

فان الذبح انما ھو قطع العروق لا الاخذ بالراس والقوائد کما لایخفی۔

ذبح جانو ر کی رگوں کے کاٹنے کا نام ہے جانور کے سروپاؤں پکڑنے کا نام نہیں،جیسا کہ مخفی نہیں ہے۔(ت)

ہاں اگر ایك نے دوسرے کو نفس ذبح میں مدد دی،مثلا زید ذبح کر تا ہے عمرو نے دیکھا اس کا ہاتھ ضعیف ہے ذبح میں دیر ہوگی اپنا ہاتھ بھی چھری پر رکھ دیا اور دونوں نے مل کر چھری پھیری تو بیشك دونوں میں جوکوئی قصدا تکبیر نہ کہے گا جانور حرام ہو جائے گا،یونہی اگر ان میں کوئی کافر مشرك تھا تو بھی ذبیحہ مردار ہوگیا،

فی الدرالمختار تشترط التسمیۃ من

درمختار میں ہے کہ ذبح کرنے والے پر بسم الله

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن