30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۶۶: از سنبھل ضلع مرادآباد محلہ دہلی دروازہ مرسلہ محمد ظہیر الدین ۱۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید زمیندار نے ایك کاشتکار کو اپنی اراضی بنابرکاشت بدیں شرط دس روپیہ لگان پر دی کہ پانچ روپیہ فصل خریف پر اور پانچ روپیہ فصل ربیع پر اد اکرتارہے،بحالت عدم ادائے زر بقایا سوا یا یعنی بجائے ایك روپیہ کے سوا روپیہ لگان کا لیا جائے گا،وقت مقررہ پر لگان کے نہ ادا کرنے کی صورت میں فصل بہ فصل وسال درسال لگان میں زیادتی ہوتی رہے گی،یہ زیادتی لگان کے بمقابلہ اراضی کے کی گئی ہے۔آیا یہ زیادتی لگان کی جائز ہے یا ناجائز داخل سود ہے؟
الجواب:
یہ محض حرام وسود ہے بلکہ اس شر ط کی وجہ سے وہ اجارہ ہی فاسد وحرام ہوگیا،فان الاجارۃ تفسد بالشرط الفاسد کالبیع بانہا احد السبعین(کیونکہ فاسد شرط سے اجارہ فاسد ہوجاتا ہے جس طرح بیع فاسد ہوجاتی ہے کہ وہ سترمیں سے ایك ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۷: از سنگرام پور ڈاکخانہ خاص ضلع بدایون مسئولہ شیخ ضیا الدین جناب مولٰنا مولوی احمد رضاخاں صاحب!
بعد سلام علیك کے گزارش ہے کہ میرے قریب ایك موضع دھنوپورہ ہے۔وہاں پر ٹھاکر دلاور سنگ زمیندار موضع مذکور کے ہیں،اس پر ایك ہزار روپیہ ۱۴/ آنے کے سود سے دیگر اشخاص کا قرض ہے۔اب دلاور سنگھ ایك ہزار ہم سے بلاسود مانگتے ہیں، اور(صہ عہ) پختہ اراضی سیر واسطے پانچ سال بالعوض ایك ہزارروپے کے دیتے ہیں،بعد پانچ سال کے ان کی اراضی چھوٹ جائے گی،اورہمارا روپیہ بے باق ہوجائیگا،شرعا جائز ہے یاناجائز؟ اور اگر ناجائز ہے توکس طریقہ سے جائز ہوسکتی ہے؟ فقط زیادہ سلام
الجواب:
یہ صورت بلا شبہ جائزہے۔زمیندار اپنی مملوکہ خالی زمین کو دوسرے کے رہن یا اجارے میں نہیں،ایك مدت معینہ پانچ برس کے لئے ایك اُجرت معینہ پر ہزار روپیہ پر اجارہ دیتا ہے اور باہمی رضا سے زر اجرت پیشگی دینا قرار پاتاہے۔اس میں کچھ حرج نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۸: از موضع دیورنیا ضلع بریلی مسئولہ عنایت حسین صاحب ۲۹ رجب ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ ایك اراضی کا لگان بندوبست میں عہ۴/ مقرر ہوا،اب اس اراضی کی حیثیت عا ۸/ کی ہے کسی شخص نے مبلغ مہ پیشگی پانچ سال کا لگان اس وقت کی حیثیت سے ادا کرکے لی،اس طرح پر اس کا لینا جائز ہے یانہیں ؟ یاکسی شخص نے بجائے عا ۸/ روپیہ کی شرح کے عا سے بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع