دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

بغیر کسی نفع کے دئے جاسکتے ہیں،مگر تم کو اپنے کھاتے پر معہ ۸/ سال بھر کے اضافہ کرنے ہوں گے،یہ صورت جائز ہے یانہیں؟

(۲)جن اسامیوں سے کہ بقایا پچھلی وصول کرنا خواہ وہ تمسك ہے یا معاہدہ زبانی ان سے ۳ / روپیہ یا چھ آنہ روپیہ اس صورت میں لینا اول اپنا اصلی مطالبہ لے لیا گیا تھا،پھر زید نے مشرك کاشتکار سے کہاکہ مطالبہ تیرا اداہوگیا اب تو بیع سلم کے اس قدر روپے اور ادا کرو یہ رقم لینا جائز ہوگی یا نہیں؟

(۳)اگرکاشت کار نے اپناحساب سمجھا تو وہ رقم جو زائد ہے اس کو حساب میں بتایا جاسکتاہے یانہیں؟

(۴)جو تمسکات کہ ۱۳۲۱ ف میں لکھے جاچکے ان کا وصول بھی اس طرح ہوسکتاہے یانہیں کہ تمھارا اصل مطالبہ ادا ہوگیا،اب اتنا بیع سلم کا دے دو،اگر دس روپے کسی مسلمان سے زائد لئے گئے او راس کا مطالہ صحیح او ل لے لیا اور ان دس روپوں کے عوض مسلم یا مشرك کو سیربھر گیہوں یہ کہہ کر دے دئے کہ ہم یہ گیہوں اتنے کو فروخت کرتے ہیں اور اس نے بخوشی لے لئے تو یہ جائز ہے؟ اگریہ جائز نہیں تو کیا صورت ہے کہ مال مشترك سے منتفع ہوں؟

الجواب:

(۱)یہاں کے مشرکین کے ساتھ یہ صورت جائز ہے مسلمان کے ساتھ حرام ہے کہ یہ قرض سے نفع لینا ہے،اور حدیث میں ہے:

کل قرض جرمنفعۃ فہو ربا [1]۔

قرض کے ذریعہ جو نفع حاصل کیا جائے وہ سو د ہے۔

خلاصہ میں ہے:

القرض بالشرط حرام والشرط لغو بان یقرض علی ان یکتبہ بہ الی بلد کذا لیوفی دینہ [2] اھ کذا عــــــہ فی الدرالمختار [3] واﷲ تعالٰی اعلم۔

قرض کے ساتھ شرط لگانا حرام ہے اور شرط لغو قرار پائے گی، مثلا یوں کہ اس شرط پر قرض دوں گاکہ مجھے لکھ دے کہ قرضہ فلاں شہر سے وصول کرلوں اھ درمختار میں یوں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

 

عــــــہ: فی الاصل درمختار میں ہے والمراد ان عبارۃ الخلاصۃ فی الدرالمختار عبدالمنان الاعظمی ۔


 

 



[1] کنز العمال حدیث ۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۶ /۲۳۸

[2] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب البیوع الفصل الخامس ۳ /۵۴۔۵۳

[3] درمختار بحوالہ خلاصۃ الفتاوی کتاب البیوع فصل فی القرض مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن