دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

لان الاتجارۃ من الشریك جائزۃ لعدم الشیوع فی المنافع الحادثۃ اذا کل تحدث علی مسلکہ امالملکہ او للاجارۃ،بخلاف الاجارہ من احد شریکہ،اواجارۃ البعض من غیر الشریك حیث لاتجوز للشیوع کما فی الہدایۃ [1] والدر [2]۔

تمام شرکاء کی طر ف سے اجارہ حاصل کرنا جائز ہے کیونکہ اب منافع میں شیوع نہ ہوگا کیونکہ پیدا ہونے والے تمام منافع اس کو اپنی ملکیت کی وجہ یااجارہ کی وجہ سے حاصل ہوں گے بخلاف جبکہ تمام شرکاء میں سے ایك یا بعض سے اجارہ کرے تو ناجائز ہوگا کیونکہ ا ن صورتوں میں شیوع پایاجائے گا،جیسا کہ ہدایہ اور درمختار میں ہے۔(ت)

اور اگر شرکاء کے خلاف مرضی زراعت کرے گا گنہ گاروغاصب ہوگا،پھر اگر اس کی زراعت سے زمین کو نقصان پہنچا تو حصص کے لئے اس نقصان کا تاوان دے گا،اور اگر کوئی نقصان نہ پہنچا تو کچھ نہ دے گا،اس صور ت میں لگان عائد نہیں ہوسکتا۔

لانہا وان کانت معدۃ للاستغلال فالشریك یتصرف فیہا بتاویل الملک،والتصرف بہ بتاویل العقد یمنع الاجر فی المعد بخلاف الوقف ومال الیتیم حیث یجب فیہما مطلقًا کما بینہ فی الدرالمختار[3]ورد المحتار[4]۔

کیونکہ اگر چہ وہ زمین کرایہ داری کے لئے تیار رکھی ہے تو شریك کا اس میں تصرف ملکیت کی تاویل سے ہے جبکہ عقد کی تاویل کرایہ داری والی چیز میں اجرت کے لئے مانع ہے بخلاف وقف اور مال یتیم کے،کیونکہ ان میں اجرت لازم ہے۔جیسا کہ درمختاراور ردالمحتارمیں یہ بیان کیا ہے۔(ت)

اوراگر نہ شرکاء کا صریح اذن تھا نہ ممانعت،بلکہ ان سے بے پوچھے بطور خود اس نے زراعت کی تو اس میں حکم منقول ومنصوص تویہ ہے کہ اگر معلوم ہو کہ زراعت یا اس خاص زراعت سے زمین کو نقصان پہنچے گا،یا زراعت نہ کرنے سے زمین کی طاقت بڑھے گی،تو اس صور ت میں شرکاء سے بے پوچھے اس کا زراعت کرلینا صورت غصب میں داخل ہے،اور حکم وہی ہے کہ نقصان کاتاوان ہے،لگان کچھ نہیں،ا ور اگر معلوم ہے کہ


 

 



[1] الہدایہ کتاب الاجارۃ باب الاجارۃ الفاسدۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۳/ ۳۹

[2] درمختار کتاب الاجارۃ باب الاجارۃ الفاسدۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۷۷

[3] درمختار کتاب الغصب مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۰۹۔۲۰۸

[4] ردالمحتار کتاب الغصب داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن