30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یجب اجر المثل فی المعد للاستغلال [1]۔ |
کرایہ حاصل کرنے کے لئے مخصوص شدہ زمین کی مثلی اجرت لاز م ہوگی۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
الاصل ان المستحق بجہۃ اذا وصل الی المستحق بجہۃ اخری اعتبر واصلا بجہۃ مستحقہ ان وصل الیہ من المستحق علیہ والافلا،وتمامہ فی جامع الفصولین [2]۔ |
مستحق کو اس کااستحقاق کسی دوسرے طریقہ سے بھی ملے تو وہ استحقاق کے طریقہ پر ہی متصور ہوگا بشرطیکہ اس کو مدیون کی جانب سے پہنچے،ورنہ نہیں اس کی تمام بحث جامع الفصولین میں ہے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
اذا لم یمکنہ الرفع للحاکم فاذا ظفر بمال مدیونہ لہ الاخذ دیانۃ،بل لہ الاخذ من خلاف الجنس [3]۔ |
جب اس کوحاکم کئے ہاں پیش کرناممکن نہ رہے تو جب اپنے مدیون کا مال ہاتھ لگے تو دیانۃ اس کو لینا جائز ہے بلکہ حق کی جنس کے خلاف بھی مال ملے تو لینے کا حق ہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
الفتوی الیوم علی جواز الاخذ عندالقدرۃ من ای مال کان [4]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
آج کل فتوٰی یہ ہے کہ مدیون کے کسی بھی مال پر قدرت پائے تو لینا جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
جواب سوال دوم:جھوٹ بولنا حرام ہے،ہاں اپنا حق وصول کرنے یا اپنے اوپر ظلم دفع کرنے کے لئے پہلودار بات کی اجازت ہے۔جس کا ظاہر کذب ہو اور باطن میں صحیح معنی مراد ہوں،وہ بھی اسی حالت میں کہ صدق محض سے وہ حق نہ ملے اور ظلم نہ ٹلے،ورنہ یہ بھی جائز نہیں، درمختارمیں ہے:
|
الکذب مباح لا حیاء حقہ ودفع الظلم عن نفسہ، و المراد التعریض،لان عین |
اپنے حق کو ثابت اور ظلم کو ختم کرنے کے لئے جھوٹ مباح ہے اس جھوٹ سے مراد تعریض ہے نہ کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع