30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وغیرہ اجرت کے لحاظ سے یونہی اگر قسط چوکنے سے یالگان تقاوی وغیرہ پر سود کا نام کرے اور سود کی نیت نہ ہو بلکہ اسی دین میں وصول کرے تو یہ رقم بھی شرعا اس کے لئے مال حرام نہ ہوگی،مگر اس سے احتراز یوں لازم ہے کہ شرع نے جس طرح بُرے کام سے منع فرمایا بُرے نام سے بھی منع فرمایا،اور اپنے آپ کو بلاضرورت شرعیہ مطعون کرنا مسلمانون کو اپنی غیبت وبدگوئی میں مبتلا کرنا شرعا منع ہے۔سو دکے نام لگانے سے لوگ اصل حقیقت کونہ جانیں گے،اور اسے معاذالله سودخو رکہیں گے،بد نام کریں گے،یہ کس کس کو اپنی نیت اور معاملہ کی اصل حالت بتاتا پھرے گا،ایسی بات سے احتراز چاہئے بخلاف خرچہ اُگھائی، سہیل بیگار معمولی ورائج اشیاء کے کہ عوام ان پر مطعون وبدنام نہ کریں گے،غرض کاشتکار کہ شرعا ناجائز قبضہ رکھے مدیون بنانے کے وہ طریقے ہیں اور اپنے مالی نقصان کی تلافی کی یہ صورتیں،بغیر ان طریقوں کے صرف اس وجہ سے کہ گرد وپیش کی زمینوں کی شرح بڑھ گئی ہے۔کاشت کار پر دو روپے بیگھہ سے زیادہ کچھ واجب نہ ہوگا،ا وریہ زیادہ لے گا تو ناواجب لے گا،اس مجمل بیان کو خوب سمجھ لینا چاہئے کہ اس میں شرعی اطاعت بھی رہے اور قانونی رعایت بھی اور مالی حفاظت بھی اور ان اصول و مسائل سے آج کل کے بہت ذی علم بھی غافل ہیں عوام تو عوام،اب ہم بعض عبارات ذکرکریں کہ تفصیل موجب تطویل۔
|
فی ردالمحتار عن الخیریۃ عن الحاوی عن الاسرار اذا استاجر ارضا ملکا لیس للمستاجر ان یستبقیہا کذلك ان ابی المالك الا القلع بل یکلفہ علی ذلك [1]۔ |
ردالمحتار میں ہے خیریہ سے ہے انھوں نے حاوی سے بحوالہ الاسرار نقل کیا کہ اگر کسی نے کسی نجی ملکیت کو اجارہ پرلیا تو مستاجر کو حق نہیں کہ اس کو اپنے لئے باقی رکھےجس طرح سرکاری زمین کو باقی رکھ سکتاہے جبکہ مالك اس کو اپنے تجاوزات ختم کرنے پر مصر ہو بلکہ مالك ا س کو پابند بناسکتا ہے۔(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
قال للسالکن اسکن بکذا اوالا فانتقل،فسکت،لزم مایسمی [2]۔ |
جب مالك نے کرایہ دار کو کہا اگر رہنا ہو تو اتنے معاوضہ پر رہو ورنہ منتقل ہوجاؤں تو اس پر کرایہ دار خاموش رہا تو مالك کا ذکر کردہ معاوضہ اس پر لازم ہوجائیگا(ت) |
اسی میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع