دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

باجرۃ المثل،وھی الاٰن ربیتان۔

اجارہ کے ختم ہونے میں عذر ہے تو اس پر مثلی اجرت کا کرایہ لازم ہوگا جوکہ اب د وروپیہ(مثلا)ہے(ت)

درمختار میں ہے:

منافع الغصب لاتضمن عندنا،الا فی ثلث،فیجب اجر المثل ان یکون المغصوب وقفا اومال یتیم، او معدا للاستغلال،الا فی المعد للاستغلال اذا سکن بتاویل ملک،او عقد فلا شیئ علیہ[1] اھ ملتقطا۔

غصب کے منافع ہمارے نزدیك قابل ضمان نہیں ہیں سوائے تین مواقع کے ایك یہ کہ مغصوب وقف ہو تو اس کی مثلی اجرت لازم ہوگی،دوسرا یہ کہ وہ مغصوبہ چیز یتیم کا مال ہو، تیسرایہ کہ وہ چیز کرایہ حاصل کرنے کے لئے مختص ہو،ہاں اگر ملکیت کی تاویل سے اس کرایہ والی زمین میں رہائش پذیر ہو تو پھر اس پرکوئی ضمان لازم نہ ہوگا اھ ملتقطا(ت)

تو بنام خرچہ جو کچھ ملے اس اجافہ میں جو شرعا اس پر لازم ہوچکا وصول کرلے لانہ ظفر بجنس حقہ(کیونکہ وہ اپنے حق کی جنس پر قابض ہوا۔ت)ردالمحتارمیں ہے:

اذا لم یمکنہ الرفع للحاکم،فاذا اظفر بمال مدیونہ، لہ الاخذر دیانۃ،بل لہ الاخز من خلاف الجنس علی ما نذکرہ قریبا [2]۔

جب حاکم کے ہاں پیش کرناممکن نہ رہے تو جب اپنے مدیون کے مال پر کامیابی پالے تو قبضہ میں لے لے۔یہ اس کو دیانۃ اجازت ہوگی بلکہ اس کو اپنے حق کی جنس کے خلاف بھی اس کا مال ملے تو قبضہ کرلے جیسا کہ ہم عنقریب ذکرکریں گے۔ (ت)

اور اگر اجارہ کی کچھ مدت مقرر نہ کی یوں ہی سال بسال کاشت کرتا چلا آتاہے۔جب تو ختم ہرسال پر زمیندار کواختیارات مذکورہ حاصل،اور احکام مذکورہ نافذہ ہیں،کہ اس سے ہر سال پر نیا اجارہ منعقد ہوتاہے کما اشرناالیہ(جیسا کہ ہم نے اسی کی طرف اشارہ کیا ہے)۔درمختارمیں ہے:

اٰجرحانوتا کل شہر بکذا،صح فی واحد فقط واذا تم الشہر،فلکل فسخہا بشرط حضور الاٰخر فسخہا بشرط حضور الاٰخر لانتہاء العقد الصحیح،وفی

ایك دکان کسی معینہ معاوضہ پر ماہانہ اجرت پر دی تو صرف ایك ماہ کا یہ اجارہ صحیح ہوگا اور جب مہینہ ختم ہوجائے تو دونوں میں سے ہر ایك فریق کو اس کے فسخ کااختیار ہوگا بشرطیکہ

 


 

 



[1] درمختار کتاب الغصب مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۔۲۰۸

[2] ردالمحتار کتاب السرقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۲۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن