30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حیث لاضرر علی الوقف وان ابی الناظر نظرا للجامنبی علی مامشی علیہ فی متن التنویر،وافتی بہ المؤلف تبعا للخیر الرملی،وقدمنا الکلام علیہ فی کتاب الاجارات،ولاینا فیہ مافی التجنیس من ان لصاحب الحانوت ان یکفلہ رفعہ،لان ذٰلك فی الحانوت الملک،والفرق ان الملك قد یمتنع صاحبہ عن ایجارہ،ویرید ان یسکنہ بنفسہ اویبیعہ،اویعطلہ بخلاف الموقوف المعد للایجار،فانہ لیس للناظر الا ان یوجرہ فایجارہ من ذی الید باجرۃ مثلہ اولی من ایجارہ من اجنبی لما فیہ من النظر للوقف ولذی الید [1]۔ |
کو باقی رکھنے کا حق ہوگا اگرچہ وقف کانگران انکا رکرے تاکہ دونوں جانب کی رعایت ہوسکے،متن تنویر کے بیان پر بنا کرتے ہوئے اور اس پر مؤلف نے خیرالدین رملی کی اتباع میں فتوٰی دیا ہے اس پر ہم نے کتاب اجارات میں کلام کردیا ہے۔اور یہ بیان تجنیس میں مذکور کے منافی نہیں کہ دکانوں کے مالك کو حق ہے کہ وہ تجاوزات کو اکھاڑنے پرمجبور کرے کیونکہ تجنیس کا یہ بیان نجی ملکیت کے متعلق ہے،وجہ فرق ہےکہ نجی مالك کبھی اپنی ذاتی رہائش یا فروخت یا فارغ رکھنے کے لئے کرایہ پر نہیں دینا چاہتا بخلاف وقف شدہ زمین کہ جس کو کرایہ پر دینے کے لئے ہی تیار کیاگیا ہے تو نگران کو کرایہ کے بغیر چارہ نہیں ہے تو کسی اجنبی کو دینے کی نسبت قابض کو مثلی اجرت دینا اس کے لئے بہتر ہوگا لہذا اس میں وقف اور قابض دونوں کی رعایت ہے۔(ت) |
فتاوٰی خیریہ کتاب المزارعۃ میں ہے:
|
لیس لصاحب التیمار رفع ایدیہم عنہا،و لاقلع اشجارہم،اذا المفوض الیہ من السلطان تناول الخراج ولیس لہ ملك فیہا حتی یملك نزع ید مزارعیہا الذین صارلم فیہا کردار بغرس للاشجار، والتصرف الکائن منہم فی سائر الاعصار [2]۔باختصار، |
سرکاری زمین کے نگران کویہ حق نہیں ہے کہ وہ کرایہ داروں کو ان درختوں سے بے دخل کرے او رنہ ہی وہ درختوں کو کاٹ سکتاہے کیونکہ سلطان کی طرف سے اس نگران کو صرف خراج وصول کرنے کا اختیار ہے نہ کہ اس کو مالکانہ اختیارات ہیں تاکہ وہ مزارعین کا جن کا وہاں درخت لگانے میں دخل ہے ان کو وہاں سے بے دخل کرے جبکہ ایسی زمینوں میں مزارعین کو درخت لگانے کا عام شہروں میں رواج ہے باختصار (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع