دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

تقسیم کے معنی یہ ہیں کہ حصے جدا جدا ہوجائیں،یہاں جدائی نہ ہوئی کہ چاروں عورتوں کے حصے سب میں مختلط ہیں،تو یہ تقسیم شرعًا نہیں۔ ہدایہ میں ہے:

باستحقاق بعض شائع ظہر شریك ثالث لہما و القسمۃ بدون رضاہ باطلۃ [1]۔

چیز کے کچھ شائع میں استحقاق پائے جانے سے ایك تیسرا شریك بھی پہلے دونوں کے ساتھ ظاہر ہوا جبکہ شریك کی رضا کے بغیر تقسیم باطل ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

باستحقاق جزء شائع ینعدم معنی القسمۃ وھو الافراز [2]۔

شائع چیز میں استحقاق کی وجہ سے تقسیم کا معنی وقت ہوجاتاہے اور تقسیم یہ جدا کرنا ہوتاہے۔(ت)

علماء فرماتے ہیں،اگر چند ورثہ قاضی کے یہاں رجوع لائیں کہ مورث نے انتقال کیا اور یہ ترکہ چھوڑاہم میں تقسیم ہوجائے،اور گواہی دیں کہ ہمارے سوا کوئی وارث نہیں،قاضی تقسیم کردے،پھراوروارث ظاہر ہو جو کل متروکہ میں سے کسی حصہ شائعہ مثل سدس یا ثمن وغیرہ کا مستحق ہو،تو بالاجماع وہ تقسیم توڑدی جائیگی،ہدایہ میں ہے:

لو استحق نصیب شائع فی الکل تفسح بالاتفاق [3]۔

اگر کل میں سے کسی شائع حصہ کا کوئی مستحق ظاہر ہوا تو بالاتفاق تقسیم فسخ ہوجائے گی۔(ت)

اسی میں ہے:

لانہ لوبقیت القسمۃ التضرر الثالث بتفرق نصیبہ فی النصیبین [4]۔

کیونکہ اگرتقسیم کو باقی رکھا جائے تو تیسرے کو نقصان ہوگا بوجہ ایں کہ اس کا حصہ باقی دو حصوں میں متفرق ہوگیا۔ (ت)

جبکہ قاضی کی تقسیم جس کی ولایت عموم رکھتی ہے۔اور وہ بھی اس طرح کہ اس نے دانستہ کسی وارث کو ضررنہ پہنچایا تھا، بعدظہور وارث دیگر کے یقینا فسخ کی جاتی ہے تو پنچ کی تقسیم جس کی ولایت فقط اس کے پنچ کرنے والوں پر ہے او روہ بھی یوں کہ اس نے دیدہ دانستہ اور وارثوں کے ہوتے ہوئے ترکہ صرف تین پر بانٹ دیا،اور باقیوں کو حصہ رسدہر ایك کے حصہ میں ٹکڑا ٹکڑا لینے کا مستحق ٹھہرایا،کیونکہ قابل تقسیم ہوسکتی ہے پس صور ت مستفسرہ میں واجب ہے کہ وہ پنچایت رد کی جائے اور وہ نارواتقسیم توڑ دی جائے،اور از سر نو سب وارثوں پر تقسیم شرعی عمل میں آئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] الہدایہ کتاب القسمۃ باب دعوی الغلط فی القسمۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۱۹

[2] الہدایہ کتاب القسمۃ باب دعوی الغلط فی القسمۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۱۹

[3] الہدایہ کتاب القسمۃ باب دعوی الغلط فی القسمۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۱۸

[4] الہدایہ کتاب القسمۃ باب دعوی الغلط فی القسمۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن