دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

او ر اگر سپرد متولی مسجد کردیا،متولی نے اصل قیمت سے زائد کو خریدا،توا گر زیادت فاحش ہے اور اس میں کوئی مصلحت نہیں راجعہ مسجد کی نہیں،تو بیشك وہ گنہ گار ہوا اور تاوان مسجد کو دے گا۔یا بیع فسخ کی جائے گی،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۳:                              از ضلع شاہجہان پور ڈاکخانہ جگرام پور گورہ رائے پور مسئولہ علی حسن خاں صاحب

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی زمین بیچنے کا ارادہ کیا توعمرو کو کہلا بھیجا،عمرو نے کل تین ہزار روپیہ اس زمین کا لگایا،زیادہ سے انکار کیا اس پر بکر کے ہاتھ زید نے اپنی زمین مذکورہ فروخت کردی پانچ ہزار پر،اب عمرو بذریعہ حق شفعہ اس زمین کو لینا چاہتاہے،دونوں کایعنی عمرو بکرکا زید کی زمین سے دہرا ملا ہے،اور عمرو نے بیع زمین مذکور کے وقت سے بہت روز کے بعد اپنی ناخوشی ظاہر کی،ایسی صورت میں عمرو کو حق شفعہ اس زمین مبیع کا حاصل ہے۔اور بیع اول باطل ہوجائے گی یا اس کے برعکس؟ بینوا توجروا

الجواب:

بیع سے پہلے عمرو کاخریداری سے انکار کردینا اس کے حق شفعہ کو ساقط نہیں کرتا،اگر بکر کے ہاتھ بیع کی خبر سنتے ہی عمرو طالب شفعہ ہوا اور اپنی طلب پر گواہ حسب قاعدہ کرے تو اسے دعوٰی شفعہ پہنچتاہے۔اور اگر دیر کے بعد ناراضی ظاہر کی اور طالب شفعہ ہوا تو اس کا حق ساقط ہوگیا،والله تعالٰی اعلم۔

__________________


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن