دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

گواہ نے مدعی کو اشارہ سے بتایا،نہ اس پر لحاظ کی حاجت کہ سعید الدین خاں دوسرے مقدمہ کا گواہ ہے جس کا مدعی شخص آخر ہے،گو مدعاعلیہ وہی ہے۔اس کا بیان ا س مقدمہ کا شاہد بناکر کہا تك قابل استناد ہے۔یہ سب امور زوائد ہیں،مدعی شفعہ میں لازم ہے کہ یا تو مدعہ مقر ہو کہ دار مشفوع بہا شفیع کی ملك ہے،یا شفیع اسے بینہ سے ثابت کرے اور یہ بھی نہ ہو تو شفیع مدعاعلیہ کا حلف چاہے اور وہ قسم کھانے سے انکار کردے،بے ان صورتوں کے دعوٰی شفعہ ہرگز ثابت نہیں ہوسکتا،زیلعی میں ہے:

اذا تقدم الشفیع،وادعی الشراء وطلب الشفعۃ عندا لقاضی،ولم یخل بشیئ من شروطہ،اقبل علی المدعی علیہ فسألہ عن الدار التی یشفع بہا ہل ہی ملك الشفیع ام لا،و ان کانت ھی فی یدالشفیع وھی تدل علی الملك ظاھرا،لان الظاھر لایصلح للاستحقاق فلا بد من ثبوت مبلکہ بحجۃ،فیسألہ عنہ فان انکر ان یکون ملکالہ یقول للمدعی اقم البینۃ انہا ملکک،فان عجز عن البینۃ وطلب یمینہ استحلف المشتری باﷲ مایعلم انہ مالك للذی ذکرہ مما یشفع بہ،فان نکل اوقامت للشفیع بینۃ،او اقر المشتری بذلك ثبت ملك الشفیع فی الدار التی بشفع بہا وثبت السبب وبعد ذٰلك یسأل القاضی

شفیع نے قاضی کے ہاں آگے بڑھ کر خریداری کا دعوٰی کیا اور شفعہ طلب کیااور دعوٰی کی شرائط میں کوتاہی نہ ہو،پھر قاضی مدعاعلیہ کی طرف متوجہ ہوکر اس سے اس دار کے متعلق سوال کرے گا جس کی بناء پر شفیع شفعہ کا دعوٰی کرتاہے کہ کیا یہ شفیع کی ملکیت ہے یانہیں اگر چہ وہ دار شفیع کے قبضہ میں ہو قبضہ کے باوجود سوال حالانکہ قبضہ ملکیت پر ہی ظاہرا دلالت کرتاہے یہ اس لیے کہ ظاہر چیز استحقاق ثابت نہیں کرتی تو اس کی ملکیت کے ثبوت کے لئے کوئی دلیل ضروری ہےلہذاقاضی مدعا علیہ سے مدعی کی ملکیت کا سوال کرے گا،اگر مدعی علیہ اس کی ملکیت کا انکار کرے تو قاضی مدعی کوکہے گا کہ اپنی ملکیت پر گواہ پیش کر،تو اگر وہ گواہ لانے سے عاجز ہے او رمدعی علیہ سے اس پر قسم لینے کا مطالبہ کرے توقاضی مدعی علیہ سے یوں قسم لے کہ مدعی جس بناء پر شفعہ کررہاہے تو اس ذکر کردہ پر اس کی ملکیت کوجانتاہے تو مدعی علیہ اگر قسم سے انکار کرے یا شفیع کے گواہ شہادت دے دیں یا خود مشتری اس کی ملکیت کا اقرار کردے تو جس دار کی بناء پر شفعہ طلب کرتاہے اس کی ملکیت شفیع کے لئے ثابت

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن