دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اس کے مقابل مدعیوں کی یہ گواہیاں کہ ہم یہاں نہ تھے شہادت علی النفی ہیں قابل لحاظ نہیں،نہ وہ فتوٰی دوخلیط جار پر مقدم ہے۔کچھ مفید مدعی ہوسکتے ہیں کہ اول تو خلیط ہونا ہی پایہ ثبوت کو نہ پہنچا،پھر بعد تسلیم شفعہ خلیط فی نفس المبیع کا بھی کچھ حق نہیں رہتا۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۹ و ۳۰:      از ریاست رامپور کٹرہ خلاں خاں مرحوم مرسلہ غلام معین الدین خاں ۱۱ ربیع الاول شریف ۱۳۲۶ھ

(۱)حاکمان شریعت مفتیان ملت کے حضور تمام کاغذات مقدمہ اصغرعلی خاں عرف بنے خاں مدعی بنام شہنشاہی بیگم مشتریہ وتصور شاہ بائع مدعا علیہا نمبری ۱۹۳/۲ دعوٰی شفہ بر اراضی واقعہ کٹرہ جلا ل الدین خاں فیصلہ مفتی عدالت ریاست رامپور واقع ۲۲ دسمبر ۱۹۰۷ء کی نقول باضابطہ پیش کرکے درخواست ہے کہ شرع مطہر کے حکم سے اس مدقدمہ میں فیصلہ بحق مدعاعلیہا ہونا صحیح ہے یانہیں ؟بینوا توجروا

الجواب:

مقدمہ مذکورہ کے متعلق عرضی دعوٰی وعرضٰ مدعی مورخہ ۱۶مارچ  ۱۹۰۷؁ ء بجواب استفسار حکم،واظہارات عبد الطیب خاں، وڈاکٹر مدن خاں،وعلی بہادر خان،وصفدر علی خاں ولد عباس خان و بشیرالدین خان،وضیا ء الدین خاں،واحمد حسن خاں،وصفدر علی خاں ولد نثار علی خاں وعبدالغنی خاں نہ کس گواہان اصغرعلی خاں مدعی،وفیصلہ مفتی صاحب حاکم مجوز کی نقول باضابطہ فقیر کے سامنے پیش ہوئے،اور سائل نے بیان کیا کہ شہنشاہی بیگم مدعاعلیہہا کی طر ف سے اس مقدمہ میں صرف دو گواہ نیاز حسین خاں وعزیز محمد خاں پیش ہوئے،او ران کا بیان اس مقدمہ میں بھی بعینہٖ وہی ہے جو انھوں نے مقدمہ سید محمد شاہ میں بنام شہنشاہی بیگم مذکورہ میں کیا ہے۔او رجس کی نقول باضابطہ اس وقت یہاں دارالافتاء میں حاضر ہے۔نیز حاکم نے فیصلہ میں ان کے بیانوں کا خلاصہ ذکر کیا،اور تحقیقات موقع پر شہادت سعیدالدین خاں کا بھی بیان لکھا ہے جس میں اصغر علی خاں و سید محمد شاہ دونوں مدعیوں کا بعد بیع تسلیم شفعہ مذکورہے،اور مجوز نے دونوں فیصلوں میں بعد اس بیان کے کہ شہادات شہود مدعیان میں نقائص ہیں،برتقدیر نقائص ان تین گواہان مدعیہ کے بیان پر مدار فیصلہ رکھاہے کہ ان سے دونوں مدعیوں کا بعد بیع طلب شفعہ سے انکار کردینا ثابت ہے۔تو ان کوکسی طرح استحقاق دعوٰی نہ رہا،اور گواہان اصغر علی خاں جو وقت بیع اس کا رام پور میں نہ ہونا بیان کرتے ہیں گواہان نفی ہیں کہ مسموع نہیں،مگر ہماری رائے میں گواہان مدعاعلیہا اس مقدمہ میں حاجت سے محض زیادہ ہیں جن کی شہادت پر بحث کی اصلا ضرورت نہیں،ولہذا ان کے اظہارات کی نقل پیش نہ ہونا اس مقدمہ میں بیاں حکم سے مانع نہیں،نہ اس پر نظر کہ عزیز محمد خاں نے اصغر علی خاں کی نسبت کہا،ولدیت نامعلوم شکل جانتاہوں نہ اظہار سے ثابت کہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن