دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

شفعتہ،ولو قال للمشتری انا شفیعك واٰخذ الدار منك بالشفعۃ بطلت [1]۔

اس کا شفعہ باطل ہوگا،اوراگر مشتری کو کہا میں تیرا شفیع ہوں اور شفعہ کی بناء پر تجھ سے دار لوں گا تو شفعہ باطل ہوگیا۔ (ت)لہذا صورت مسئولہ میں زید کا شفعہ باطل ہوگیا۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸:               از ریاست رامپور کٹرہ جلال الدین خاں مرحوم مرسلہ پیرازدہ غلام معین الدین صاحب    پنجم صفر ۱۳۲۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے دعوٰی کیا کہ مسماۃ فلاں نے اراضی فلاں اتنی قیمت کو فلاں شخص سے میری غیبت میں خریدی،اور میں خلیط فی الطریق ہوں مشتریہ جارملاصق ہے۔میراحق مقدم ہے اور میں شرائط شفعہ بھی ادا کرچکا ہوں،مسماۃ مجیب ہوئی کہ زید نےہر گز شرائط شفعہ اد انہ کئے،نہ مکان مشفوع بہازید کا مملوکہ ہے۔اور دعوٰی پر تمادی ہے۔ب بلکہ زید تسلیم الشفعہ کرچکاہے۔زیداور مسماۃ سے ثبوت طلب ہوا۔زید نے جو شہادت پیش کی عندالعدالت ناکافی قرار دے کر نامقبول فرمائی گئی،ایك وجہ عدالت نے یہ تحریر فرمائی ہے کہ شہادت مدعی کو نقائض سے مبرامان لیاجائے تب بھی شہادت جو مدعی علیہا کی جانب سے گزری،اس سے تسلیم شفعہ بعد ا ز بیع ثابت ہے۔لہذادعوٰی خارج اور منجانب مدعی کئی استفتاء پیش ہوئے ہیں،اس بارہ میں کہ خلیط فی الطریق جارہ ملاصق پر مقدم ہے۔کیا یہ استفتاء مفید ہوسکتے ہیں،مدعی نے تمادی سے بچنے کی غرض سے دو گواہوں سے یہ ثابت کرایا کہ میں وقت بیع مقام رچھا میں موجود تھا یعنی رامپور میں نہ تھا،مدعی علیہا کی جانب سے جو شہادت تسلیم شفعہ کی پیش ہوئی ہیں اس سے کماحقہ ثابت ہے کہ بعد تصدیق بیعنامہ اسی روز مدعی کو علم بیع ہوااور مدعی نے تسلیم شفعہ کیا،تو کیا شہادت مذکور منجانب مدعی واسطے ثبوت کے کافی ہے،اور تمادی مرتفع ہوسکتی ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

اس مسئلہ میں زوائد سے قطع نظر کرکے صررف دوباتوں پر نظر کافی ہے۔

اوّلًا گواہان مدعیان کا ان کی ملك دار مشفوع بہا میں ہونے کی نسبت صرف اتنا بیان کہ وہ مکان مدعیوں کی ملك یا ان کا موروثی ہے اظہارات شہود ومدعیان دیکھے جائیں،اگران کے بیان میںصرف اسی قدر ہو کہ اور یہ ظاہر نہ کیا ہو کہ شرائے مشتریہ سے پہلے یہ مکان یاجز مکان مدعیان تھا اور اب تك ہے۔ہمارے علم میں ملك مدعیان سے خارج نہ ہوا،تو ایسی شہادت ثبوت دعوٰی شفعہ کے لئے ہر گز بکارآمد


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشفعہ باب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۱۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن