دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

مسئلہ ۲۶:                مرسلہ عبدالعزیز ونورمحمد واحسان کریم قصبہ آنولہ ضلع بریلی محلہ کٹرہ پختہ      بتاریخ ۴ جمادی الاول ۱۳۲۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید نے ایك قطعہ مملوکہ مقبوضہ اپنا جس کا نقشہ ذیل میں درج ہے۔اپنی حین حیات بروئے فرائض شرعی خالد پسر،ہندہ زوجہ،کلثوم ومریم وزبیدہ ومیمونہ دختران کو تقسیم کرکے مالکانہ قابض ودخیل کرادیا،خالد اپنے حق پر جدا گانہ اور ہندہ زوجہ اور ہر چہار دختران مشترکا اپنے حق پر مالکانہ قابض ہوگئے،اور درمیان مکان کی دیوار سرخ رنگ قائم کرلی،قطعہ شمالی خالد کی او رجنوبی ہندہ،اور ہرچہاردختران کے قبضہ میں رہا،بعد وفات زید کے ہندہ اور ہر چہار دختران زید نے اپناقطعہ جنوبی عبدالله کے ہاتھ بیع کردیا،بعد فوت عبدالله مذکور کے اس کے ورثاء نے قطعہ جنوبی مذکور بدست شیخ نوراحمد فروخت کردیا اور نوراحمد اب تك مالکانہ قابض ہے۔خالد کے مرنے پر عمرو پسر،رضیہ زوجہ،صفیہ وذکیہ و رشدیدہ وحمیدہ ودختران ورثاء خالد شمالی متروکہ خالد پر مالکانہ قابض ہوگئے۔جوکہ محدود بدیں حدود اربعہ ہے۔مکان اور صحن مکان عبدالعزیز مکان حافظ مظہر مکان نوراحمد مکان عبدالعزیز واحسان کریم عمرو وغیرہ۔ورثاء خالد نے اپنا حق قطعہ شمالی بدست عبدالعزیز بیع کرنا چاہا او رمعاہدہ باہمی عبدالعزیز ہوگیا باخذ رسید مبلغ عــــــہ زربیعانہ عبدالعزیز مذکور سے حاصل کرلیا، نوراحمد شفیع بھی آمادہ خریداری تھا کہ احسان کریم مذکور نے خبر بیع مذکور سن کر کچھ قیمت بڑھائی،رشیدہ،حمیدہ ودختران خالد نے اپنے حق حقوق کابیعنامہ بنام نوراحمد شفیع کے کردیا۔ہنوز رجسٹری نہیں ہوئی ہے کہ عمرو نے خلاف معاہدہ باہمی عبدالعزیز کے مع رضیہ مادر کے کل مکان متروکہ خالد کابیعنامہ اپنی اور رضیہ کی جانب سے بنام احسان کریم تحریرکردیا،اور ایك دستبرداری لادعوٰی وراثت شفیعہ وغیرہ ہشیرگان کی جانب سے تحریر کراکربغرض تصدیق رجسٹری میں پیش کی شفیعہ ذکیہ نے تصدیق اس کی کردی،اور رشیدہ وحمیدہ نے کہ جن کی بلاعلم واطلاع کاروائی دستبرداری کی ہوئی تھی اور یہ اپنے حق کا بیعنامہ بھی بنام نوراحمد تحریر کرچکی تھیں،تحریر دست برداری سے انکار کردیا،اور بیعنامہ موسومہ نوراحمد کی رجسٹری کرادی،چونکہ معاہدہ بیع پیشتر سے عبدالعزیز وعمرو وغیرہ منعقد ہوا تھا،حالانکہ گفتگو بیع کی نوراحمد مذکور سے بھی تھی،بکر،عمرو وغیرہ نے مبلغ(مہ روپیہ)بطور بیعنامہ عبدالعزیز سے بہ تحریر رسید حاصل کرلی تھی،ایسی صورت میں جبکہ عبدالعزیز دوجانب سے اور نوراحمد ایك جانب سے اور احسان کریم ایك جانب سے کچھ مکان کی وجہ سے استحقاق شفیع رکھتے ہیں،بلکہ نور احمد بوجہ خریداری مقدم کے شفیع خلیط بقیہ حقوق عمرو ورضیہ شفیعہ وذکیہ پہنچ چکاہے۔تو بلحاظ واقعات متذکرہ صدر کون شخص مستحق خریداری مکان متنازعہ کا ہے۔اور شرعاکس کو پہنچتاہے۔عبدالعزیز کے مکان کا درووازہ بھی دوسرے محلہ میں ہے۔بینوا توجروا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن