30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مکان زید کا ایسا واقع ہے جس پر حق شفعہ خلیط فی الطریق چنداشخاص باشندگان کوچہ مذکور پہنچاہے۔اور ان میں سے بعض کوعلاوہ حق شفعہ خلیط فی الطریق کے حق شفعہ جارملاصق بھی حاصل ہے۔مکان مذکور کی پچھیت کی طرف عمرو کا مکان واقع ہے۔ا ور جس کا دروازہ دسرے کوچہ میں ہے اور اس کا حق شفعہ جارملاصق ہے۔زید مالك مکان مشفوعہ نے اپنے مکان کی کچھ اراضی جو پچھیت کی طرف اورمکان عمرو سے متصل تھی،وہ بدست عمرو فروخت کی،چونکہ اراضی مذکور مکان مشفوعہ باشندگان کوچہ غیر نافذہ کاجز ہے۔اس لئے استفتاء اس امر کا مطلوب کوہ شفیعان خلیط فی الطریق اور شفیعان جارملاصق کو حق شفعہ مکان مشفوعہ کے ایك جز پر شرعا پہنچتا ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
واسطے سہولت کے نقشہ پشت ہذاپر تحریر کیا جاتاہے

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع