دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

کے رو برو اور اس شخص نے لینے سے انکار کیا،تو اب وہ شفعہ مانگتاہے،استحقاق اس کا باقی ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

اگر بیع ہوجانے کے بعد شفیع نے شفعہ سے انکار کیا،اگرچہ ہنوز اسے خبر بیع بھی نہ پہنچی ہو،یاخبر سن کر شفعہ لینے سے منکر ہوا،یا سکوت ہی کیا،تو شفعہ ساقط ہوگیا،اب اسے دعوٰی شفعہ کا استحقاق نہیں جبکہ اس خبرمیں کوئی ایسی بات نہ بیان کی گئی ہو جس سے شفعہ لینے نہ لینے میں شفیع کی غرض بدلتی ہو،ورنہ اگر پیش ازبیع اس سے کہا گیا کہ یہ مکان بکنے والا ہے تو شفعہ چاہے گا،اس نے انکار کردیا اور جب بکا تو فورا طالب شفعہ ہوا،یا بعد بیع خبر بیع اسی غلط طور پر پہنچی جس سے رغبت وعدم رغبت مختلف ہو مثلا زر ثمن زیادہ بتایا گیا یامشتری کسی اور شخص کو ظاہر کیاگیا،پانسو کو بکا تھا،اس سے کہا گیا چھ سو کو بکا ہے تو شفعہ لے گا،اس نے انکار کیا،اور بعد کو معلوم ہوا کہ پانسو بیع ہوئی ہے۔تو فورا شفعہ طلب کیا یا مکان زید کے ہاتھ بکا تھا،شفیع کو خبردی گئی عمرو نے خریدا ہے۔اس نے شفعہ سے انکار کیا،پھر اطلاع ہوئی کہ زید نے خریدا تو فورا خواستگار شفعہ ہوا،تو ان سب صورتوں میں انکار سے شفعہ ساقط نہ ہوگا۔وہ پاسکتاہے۔ فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

تسلیم الشفعۃ قبل البیع لایصح وبعدہ صحیح علم الشفیع بوجو الشفعۃ اولم یعلم،وعلم من اسقط الیہ ھذا الحق اولم یعلم کذا فی المحیط [1]۔

بیع سے قبل شفعہ کو سونپ دینا صحیح نہیں اس کے بعد صحیح ہے شفیع کو لزوم شفعہ کا علم ہو یا نہ ہو،جس کے حق میں شفعہ کا ساقط کر رہا ہے اس کا علم ہویانہ ہو،محیط میں یوں ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

مایبطل بہ حق الشفعۃ بعد ثبوتہ،اختیاری و ضروری والاختیاری صریح ودلالۃ،اما الاول نحوان یقول الشفیع ابطلت الشفعۃ اواسقطہا، او ابرأتك عنہا اوسلمتہا،او

ثبوت کے بعد شفعہ کو باطل کرنے وا لا عمل اختیاری ہے اور ایك ضروری ہے اختیاری صریح ہے اور بطور دلالۃ بھی،لیکن اختیاری صریح مثلا شفیع یوں کہے میں نے شفعہ باطل کیا یا میں نے ساقط کیا،میں نے تجھ کو اس سے بری کیا میں نے سونپ دیا۔

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشفعۃ الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۱۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن