دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

(علم ہوتے ہی میں نے طلب کی۔ت)سے طلب عند القاضی مراد نہیں ہوسکتی،

لما علمت ان اتصالہ بالعلم مبطل للشفعۃ لعدم تقدم الطلبین۔

اس وجہ کی بناء پر جوتجھے معلوم ہوئی کہ قاضی کے ہاں علم سے متصل گواہی شفعہ کو باطل کرتی ہے کیونکہ اس سے قبل د وطلب نہ پائی گئیں(ت)

یوہیں کوئی طلب مجہول جس کا بیان محض مدعی کی زبان سے ہو،مقصود ماننا بھی بدیہی البطلان ہے۔

لما تقدم ان مدع فیہ فکیف یقبل قولہ ولما علمت انہ یضیع علی ھذا الفرق المطبق علیہ من اھل التوفیق، ولما من نصوص السراجیۃ وشرح المبسوط علی بطلانہ۔

اور گزشتہ کی بناء پرکہ وہ مدعی ہے تو اس کا قول کیسے معتبر ہو اور اس بناء پر جو تم معلوم کرچکے کہ وہ تمام اہل توفیق کے متفقہ علیہ فرق کو نظر انداز کررہا ہے اور سراجیہ،شرح المبسوط کی اس کے بطلان پر نصوص کی بناء پر۔(ت)

لاجرم اس سے مرادوہی طلب اشہاد ہے جبکہ مشہود و معہود اور بینہ عادلہ یا اقرار مشتری سے ثابت و معروف ہو،تو حاصل تنقیح و تحقیق وعطر تنقید وتدقیق بحمدالله تعالٰی وہی نکلا کہ طلب اشہاد ہر گز بے گواہان یا اعتراف مشتری ثابت نہیں ہوسکتی نہ بے اس کے ثبوت کے طلب مواثبت پر ہر گز حلف شفیع لیا جاسکتاہے ہاں جب وہ ثابت ہو اور طلب مواثبت کے لئے کوئی زمانہ طلب شہاد سے پہلے اگر چہ ایك ہی ساعت حفیفہ ہو،بیان نہ کیا،بلکہ صراحۃ اسی طلب اشہاد کو طلب مواثبت بنایا،بایں معنی کہ اسی وقت علم ہوا تھا،معا طلب اشہاد کی کہ دونوں طلبوں کے قائم ہوئی،یا طلب مواثبت کے لئے اصلا کوئی وقت نہ بتایا،صرف اتنے کہنے پر قانع ہوا کہ میں نے معلوم ہوتے ہی طلب کی،تو اس صور ت میں قول شفیع بحلف معتبر ہوگا۔ورنہ قول قول مشتری ہے۔

ھکذا ینبغی التحقیق۔واﷲ ولی التوفیق،اتقن ھذا فانك لاتجدہ فی غیر ہذا العبد الضعیف،واﷲ بعبادہ لطیف،والحمد اﷲ رب العالمین،واﷲ تعالٰی اعلم و علمہ جل مدہ اتم واحکم۔

تحقیق یوں مناسب ہے۔اور الله تعالٰی توفیق کا مالك ہے۔اس کو مضبوط کرلو کیونکہ اس عبد ضعیف کے بغیر اس کو نہ پاؤ گے،اور الله تعالٰی اپنے بندوں پر مہربان ہے۔الحمدالله رب العالمین والله تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم (ت)

مسئلہ ۲۴:                               ۱۶ذی القعدہ ۱۳۲۱ھ

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ اگر شفعہ کی اطلاع دے دی گئی ہو دو آدمیوں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن