دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

لقائہ فعلی البتات [1]۔

ملاقات کے وقت طلب کا دعوٰی کیا تو اس صور ت میں مشتری قطعی قسم کھائے گا(کہ شفیع نے قبل ازیں مواثبت نہیں کی)۔ (ت)

اشباہ میں ہے :

انکر المشتری طلب الشفعۃ حین علم فالقول لہ مع یمینہ علی نفی العلم [2]۔

مشتری نے طلب کا انکار کیا کہ شفیع نے بیع کی خبر سننے پر مواثبت نہیں کی تو مشتری اپنے علم کی قسم کھائیگا اور اس کی بات مان لی جائے گی۔(ت)

خزانۃ المفتین میں فتاوٰی کبرٰی سے ہے:

المشتری اذا انکر طلب الشفعۃ عند سماع البیع فالقول لہ مع الیمین علی العلم باﷲ ما یعلم ان الشفیع حین علم بالبیع طلب [3]۔

مشتری نے طلب شفعہ کا انکار کیاکہ شفیع نے بیع کی خبر سننے پر مواثبت نہیں کی تو اپنے علم کی قسم پر اس کی بات قبول کرلی جائے گی اور یوں کہے گا کہ الله کی قسم مجھے علم نہیں کہ شفیع نے سن کر موقعہ پر طلب کی ہو۔(ت)

ہندیہ میں ملتقط سے ہے:

المشتری اذا انکر طلب الشفیع الشفعۃ عند سماع البیع یحلف علی العلم،وان انکر طلبہ عند لقائہ حلف علی البتات [4]۔

شفیع کا بیع کی خبر سننے پر طلب کا اگر مشتری انکا ر کرے تو اپنے علم کی قسم دے گا۔اور اگر اس کی ملاقات کے موقعہ پر طلب کا مشتری انکار کرے تو قطعی قسم دے۔(ت)

اسی طرح کتب کثیرہ میں ہے۔اسی میں محیط امام سرخسی سے ہے:

اذا انکر المشتری طلب الشفعۃ فیقول لہ لم تطلب الشفعۃ حین علمت بل ترکت الطلب وقمت عن المجلس والشفیع

مشتری طلب شفعہ کاانکار کرتے ہوئے شفیع کو کہے کہ تو نے بیع کی خبر سن کر شفعہ طلب نہ کیا بلکہ تو مجلس سے اٹھ گیا اور طلب کو ترك کیا،اور شفیع کہے کہ میں نے

 


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی ہندیہ کتاب الشفعۃ الفصل الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۱۶۷

[2] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الشفعۃ ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۸۷

[3] خزانۃ المفتین کتاب الشفعۃ قلمی نسخہ ۲/ ۱۹۴

[4] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشفعۃ الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۱۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن