دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

عبارات کثیرہ علماء کو بظاہر نہایت متخالف ومتعارض تھیں بکثرت جمع کیں،اور ان کے محط انظارومنزع کلام و منظر مراد وملحظ مرام پر بتوفیقہ تعالٰی نظریں ڈالیں او ربعد تحقیق وتدقیق وتطبیق وتوفیق وہ حکم نفیس مشید بالاصول و مؤید بتظافر العقول والمنقول منقح کرلیا جس نے بحمدالله تعالٰی ان تمام عبارات متعارضہ کو یك زبان کردیا اور تصادم و تزاحم یك لخت اٹھ گیا،اور مختلف ظنوں کو مختلف مناشی سے اکابر علماء مثل علامہ ابن قاضی سماوہ وعلامہ حموی و علامہ ابوالسعود ازہری وعلامہ سائحانی اور شامی رحمہم الله تعالٰی کو پیدا ہوئے تھے بعونہ سبحانہ سب کاکشف حجاب واظہار صواب کیا،فقیر نے اس تحریر کامل النحریر کانام "اَفْقَہْ الْمُجَاوَبَۃِ عَنْ حَلَفِ الطَّالِبِ عَلٰی طَلَبِ الْمُوَاثَبَۃِ"رکھا۔وضاحت مرام وازاحت اوہام تو اسی تحریر پر محمول۔یہاں نفس حکم بکمال اجمال مذکور۔ سوال کہ یہاں ارسال ہوا،اور دوسرا کہ فتوٰی منسبلکہ میں تھادونوں نہایت گول اور ناتمام ہیں ان میں سے کسی پر ایك حکم قطعی کہ یہاں شفیع کا حلف لیں گے یا مشتری کا،ہرگز نہیں ہوسکتا بلکہ حق تفصیل ہے۔اولا نظر کی جائے،آیا شفیع نے طلب اشاد بینہ عادلہ سے ثابت کردی یا وہ بھی ناکام رہی،درصورت ثانیہ ہر گز شفیع کا حلف نہ لیا جائے گا۔نہ مسموع ہوگا کہ شفیع ثبوت حق شفعہ کا دعوٰی کرتاہے۔اور مشتری منکر ہے۔اور شرعا حلف منکر پر ہے نہ کہ مدعی پر، رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حدیث مشہورمیں فرماتے ہیں:

البینۃ علی المدعی والیمین علی من انکر [1]۔

مدعی پر گواہ اور منکر پر قسم لازم ہے۔(ت)

ولہذا عامہ کتب معتمدہ میں تصریح فرمادی کہ بحال وانکار مشتری شفیع اپنی طلب بے گواہوں کے ثابت کرہی نہیں سکتا۔

ہدایہ وتبیین الحقائق وتکملہ طوری میں ہے:

لانہ یحتاج الی اثبات طلبہ عندالقاضی ولایمکنہ ذٰلك الابالاشہاد [2]۔

کیونکہ قاضی کےہاں وہ اپنی طلب کو ثابت کرنے کا محتاج ہے جبکہ یہ گواہ بنائے بغیر ا س کےلئے ممکن نہیں۔(ت)

اور اگر طلب شہاد بینہ شرعیہ سے ثابت ہوچکی ہے۔تو اب طلب مواثبت کے باب میں تین صورتیں ہیں:

(۱)اگر شفیع اپنی طلب مواثبت کے لئے کوئی وقت اس طلب اشہاد مشہود ومعہود ثابت بالبینہ سے


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الرھن باب اذا اختلف الراھن والمرتہن قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۳۲،جامع الترمذی ابواب الاحکام باب ماجاء فی البینۃ علی المدعی امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۶۰،سنن الکبرٰی للبیھقی کتاب الدعوی والبنیات دارصادر بیروت ۱۰/ ۲۵۲

[2] الہدایہ کتاب الشفعۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۳۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن