30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں آتا، درمختارمیں ہے:
|
ینقض الشفیع جمیع تصرفات المشتری حتی الوقف والمسجد والمقبرۃ والھبۃ،زیلعی وزاھدی [1]۔ |
مشتری کے کئے ہوئے تصرفات حتی کہ وقف،مسجد مقبرہ،ہبہ جیسے کو بھی شفیع کالعدم کردے،زیلعی و زاہدی۔(ت) |
عالمگیری میں ہے:
|
لوتصرف المشتری فی الدار المشتراۃ قبل اخذ الشفیع بان وھبہا وسلمہا اوتصدق بہا اوأجرھا او جعلہا مسجدا وصلی فیہا او وقفہا وقفا اوجعلہا مقبرۃ ودفن فیہا،فللشفیع ان یاخذ وینقض تصرف المشتری کذا فی شرح الجامع الصغیر لقاضی خاں [2]۔ |
اگر مشتری نے خرید کردہ پراپرٹی میں شفیع کے قبضہ سے قبل تصرفات کئے یوں کہ ہبہ کرکے قبضہ دے دیا،اس کو صدقہ کردیا،اُجرت پر دے دیا،اس کومسجد قرار دے کر اس میں نماز پڑھی گئی،مکمل وقف کردیا،یا قبرستان بنا کر اس میں دفن کا عمل کیا تو شفیع کو قبضہ کرکے ان تمام تصرفات کو ختم کرنےکا حق ہے۔قاضی خاں کی شرح جامع الصغیر میں یوں ہے۔(ت) |
اسی میں ذخیرہ سے ہے:
|
المشتری لہ ان یبیع ویطیب لہ الثمن غیر ان للشفیع ان ینقض [3]اھ مختصرا۔ |
مشتری کوفروخت کرنے کا جواز ہے اور وہ ثمن اس کے لئے طیب ہے مگر شفیع کو اختیار ہوگا کہ وہ ان تصرفات کو توڑ دے اھ مختصرا۔(ت) |
تنویر میں ہے:
|
الاقالۃ فسخ فی حق المتعاقدین بیع فی حق ثالث [4] اھ ملتقطا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اقالہ فریقین کے حق میں فسخ ہے اورتیسرے شخص کے حق میں وہ جدید بیع ہے اھ ملتقطا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع