دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

درمختار میں ہے:

لو طلب احدالمشریکین النصف بناء علی انہ یستحقہ فقط بطلت شفعتہ ا ذ شرط صحتہا ان یطلب الکل کما بسطہ الزیلعی فلیحفظ[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر دونوں شریك حضرات میں،سے ایك نے نصف کا مطالبہ صرف اپنے استحقاق کے مطابق کیا تو شفعہ باطل ہوگیا کیونکہ شفعہ کی صحت کے لئے شرط ہے کہ وہ کل کا مطالبہ کرے،جیسا کہ زیلعی نے اس کو مبسوط پر بیان کیا،اسے محفوظ کرنا چاہئے، والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۱:ازاوجین علاقہ گوالیار مکان میرخادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ حاجی یعقوب علی خاں صاحب ۲جمادی الاولٰی ۱۳۱۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان پابند شرع برحق اس مسئلہ میں،ایك چشمہ گنگا بائی ومتھرا بائی کے مکان کا شرق رویہ ملحق مکان حکیم رحمت علی صاحب اور طرف جنوب شارع عام اور مغرب رویہ اس مکان کے صرف مکان رحمت علی صاحب ہے،اس چشمہ کو ایك برہمن غیر محلہ کو سات سو روپیہ میں فروخت کیا،ازاں جملہ دس روپیہ بیعنامہ ہوا،اس برہمی سے لے لئے،جب حکیم صاحب کو خبر پہنچی تو بوقت دستاویز دعوٰی حق شفعہ کیا تو اس عورت نے بعدم دعوٰی حق شفعہ حکیم صاحب اس چشہ کو جو منضم مکان حکیم صاحب ہے اس برہمن کو خیرات کردیا،اس خیال سے کہ دعوٰی حکیم صاحب رد ہوجائے،اس صورت میں بحق شفعہ دعوٰی حکیم صاحب درست ہے یانہیں؟ بیان فرمائیں بعبارت کتب علماء رحمۃ الله تعالٰی علیہم اجمعین۔

الجواب:

اگر شفیع شرائط طلب بجالایا تو اس کا حق شفعہ ثابت ہے۔اور اس خیرات کردینے سے شفعہ حاصل نہ ہوا،جب بیع تمام ہوچکی مشتری کا مالك ہوگیا،بائعہ کی اس میں ملك نہ رہی،اب یہ اسی کا مال اس پر خیرات کرنے والی کون،اور اگر خیرات یوں واقع ہوئی کہ بعد دعوٰی شفعہ بائعہ ومشتری نے باہم بیع کو فسخ کرلیا،پھر بائع نے مبیع مشتری پرخیرات کردی،تو یہ مشتری کا ایك تصرف تھا جسے شفعیع توڑ سکتاہے،بائع ومشتری کا باہم بیع فسخ کرلینا تیسرے شخص کے حق میں بیع جدید ہوتاہے یعنی مشتری نے اب وہ چیز بائع کے ہاتھ بیچ ڈالی اور مشتری کی بیع درکنار وقف تك کو شفیع رد کرسکتا ہے ان تصرفات سے اس کے حق شفعہ میں کوئی خلل


 

 



[1] درمختار کتاب الشفعۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن