دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اور حامدحسین خلیط فی حق المبیع ہےکہ مکان واحد کا ایك حصہ مشاع خرید نےسےمشتری شریك فی العین ہو جاتاہے۔یوں ہی اس میں سے ایك حصہ معین محدود بتعین سمت و مقدار خریدنے سے خلیط فی الحق ہوجاتاہے۔جب تك حدیں فاصل ہوکہ انقطاع تعلق نہ ہوجائے زیر قول درمختار:

ان باع رجل عقارا الا ذرا مثلا فی جانب حد الشفیع فلا شفعۃ لعدم الاتصال وکذا لاشفعۃ لو ووھب ھذ القدر للمشتری و قبضہ [1]۔

اگر کسی نے اپنی زمین فروخت کی مگر شفیع کی حد کی طرف ایك گز کو فروخت نہ کیا تو پڑوسی کو شفعہ کا حق نہ ہوگا کیونکہ اس کی حد سے اتصال نہ پایا گیا،اور یوں ہی اگر اس نے اتنا حصہ مشتری کو ہبہ کردیا اور قبضہ دے دیا۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

الظاھر ان المرد وھبۃ بعد بیع ماعداہذا القدر بقرینۃ قولہ للمشتری ومثلہ مالو باعہ لہ لانہ صار شریکا فی الحقوق،فلاشفۃ للجار[2] اھ یعنی مثل الھبۃ فی عدم الشفعۃ مالو باع البائع ھذا الزراع الباقی فی البیع الاول المشتری القطعۃ الاولٰی،لانہ بشرائہ القطعۃ الاولی صار شریاکا فی حقوق القطعۃ الثانیۃ،وھی الذراع المبیع ثانیا،فجار الداروان کان لہ حق الجوار فی ھذا الذراع،لوجود الاتصال لکن لاشفعۃ لہ لان المشتری خلیط فی الحقوق فلا شفعۃ معہ للجار المحض۔

ظاہر یہ ہے کہ اس کی مراد بیع کے بعد مشتری کوہبہ کرناہے اس پر قرینہ للمشتری کا لفظ ہے اوریونہ اگر وہ اتنا حصہ اس نے بعد میں مشتری کو فروخت کردیا ہو،کیونکہ وہ مشتری اب حقوق میں شریك ہوچکا ہے اس لئے اب پڑوسی کو شفعہ کا حق نہ ہوگا اھ یعنی شفعہ نہ ہونے میں وہ صورت کہ بائع نے پہلی بیع میں سے باقیماندہ گز کو پہلے مشتری کے پاس فروخت کیا تو ہبہ کی طرح پڑوسی کا شفعہ نہ ہوگا کیونکہ وہ مشتری پہلے قطعہ کو خریدنے کی بناء پر دوسرے باقیماندہ حصہ کے حق میں شریك ہوگیا تو اگر چہ جگہ کے پڑوسی کو پڑوس کی وجہ سے اس باقیماندہ میں اتصال ہے لیکن اس کا شفعہ نہیں کیونکہ مشتری حقوق میں شریك بن گیا لہذا اس کے مقابلہ میں محض پڑوسی کو حق شفعہ نہ رہا۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الشفعۃ باب مایبطلہا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۱۶

[2] ردالمحتار کتاب الشفعۃ باب مایبطلہا داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن