30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاباسقاطہ [1] الخ۔ |
تو خود ساقط کئے بغیر ساقط نہ ہوگا۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
تستقربالا شہاد ای بالطلب الثانی،وھو طلب التقریر، والمعنی اذا اشہد علیہا لاتبطل بعد ذٰلك بالسکوت الا ان یسقطہا بلسانہ اویعجز عن ایفاء الثمن فیبطل القاضی شفعتہ [2]الخ۔ |
شفعہ کاگواہ بنانے یعنی دوسری طلب پر استقرار ہوجاتاہے یہ دوسری طلب برائے پختگی ہے اور معنی یہ ہواکہ جب شفعہ پر گواہ بنالیے تو اس کے بعد سکوت سے باطل نہ ہوگا ہاں اگر خود اپنی زبان سے ساقط کرے یا ثمن کی ادائیگی سے عاجز رہےتو قاضی اس کے شفعہ کو باطل قرار دے گا۔الخ(ت) |
پس اگر تمام مدارج طلب ابتدائی وطلب ثانی کے بجالا یا تو بیشك اس کا حق مؤکد ہوگیا،اور مشتری کا خود شفیع ہونا اس کے حق کا مانع نہیں،غایب یہ ہے کہ اگر دونوں مساوی درجہ کے شفیع ہے اور مشتری مزاحمت کرے تو مبیع دونوں میں نصف نصف ہوجائے۔
|
فی الدرالمختار لو کان المشتری شریکا وللدار شریك اٰخر فلہما الشفعۃ [3]۔ |
درمختارمیں ہے کہ اگر مشتری شریك ہو اورمبیع مکان میں کوئی اور شریك بھی ہو تو دونوں شریکوں کو شفعہ کا حق ہوگا۔(ت) |
اور روپیہ بطور طلب شفعہ پیش کرنا کہ میں شفیع ہوں اپنا روپیہ لے۔اور شیئ مشفوع مجھے دے کچھ مضر نہیں۔
|
لانہ لایدل علی الرغبۃ عنہا بل فیہافی الدرالمختار الاصل ان الشفعۃ تبطل باظہار الرغبۃ عنہا لافیہا[4]۔ |
کیونکہ یہ اس سے اعراض پر دال نہیں ہے بلکہ اس میں دلچسپی کا اظہار ہے درمختار میں ہے قائدہ یہ ہے کہ اعراض کرنے سے شفعہ ساقط ہوتاہے اس دلچسپی سے ساقط نہیں ہوتا۔(ت) |
ہاں یوں روپیہ پیش کرنا کہ قیمت لے اور مکان میرے ہات بیچ ڈال،البتہ مسقط شفعہ ہے۔
|
فی الدرالمختار یبطلہا ان طلب منہ ان یولیہ عقد الشراء [5]۔ |
درمختارمیں ہے کہ شفیع اگر یہ مطالبہ کرے کہ مجھ سے شراء کرتو اس مطالبہ سے شفعہ کا باطل ہوجائے گا۔(ت) |
[1] الہدایہ کتاب الشفعۃ باب طلب الشفعۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴ /۳۹۲
[2] ردالمحتار کتاب الشفعۃ باب طلب الشفعۃ داراحیاء الترا ث العربی بیروت ۵ /۱۳۹
[3] درمختار کتاب الشفعۃ باب ماتثبت ھی فیہ اولا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۱۵
[4] درمختار کتاب الشفعۃ باب ما تثبت ھی فیہ اولا مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۱۵
[5] درمختار کتاب الشفعۃ باب مایبطلہا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۱۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع