30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳: مسئولہ مولوی سید محمد جان صاحب ۲۳ ربیع الثانی شریف ۱۳۰۶
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید نے ایك قطعہ اراضی خریدا،اور واسطے ثبوت اپنے قبضہ کے ایك شاخ درخت واقع اراضی مشریہ کو قطع شروع کیا،اس وقت بکر کو اطلاع بیع لینے اراضی کی ہوئی،بکر اسی وقت موقع پر زید کے پاس گیا اورکہا میں اس اراضی کا شفیع ہوں مجھ کو دے دو،زید نے کہا تمھارا شفعہ دو وجہ سے جائز نہیں،ایك نظیرا،دوسرے میں خود شفیع ہوں۔پھر کچھ گفتگو نہ ہوئی،بعد ایك مہینہ بارہ روز کے بکر نے زید سے کہا کہ روپیہ لے لو،جس قیمت کویہ اراضی خریدی ہے اور اراضی مجھ کو دے دو،زید نے روپیہ نہ لیا اور کہاکہ حق مواثبت جاتارہا اوربعد چند عرصہ کے زید نے وہ اراضی بذریعہ ہبہ مطلق منتقل کردی اور دستاویز مصدق پررجسٹری کردی،وقت اطلاع ہبہ شفیع مدعی ہوا کہ مجھ کو اطلاع ہبہ کی نہ تھی،اب جو مجھے اطلاع ہوئی تو میں اس انتقال کا بھی شفیع ہوں،ان صورتوں میں شفعہ بکر جائز ہے یانہیں؟ اور یہ انتقال ہبہ قبل تصفیہ باہمی زید وبکر کے درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
شفیع اگر بفور استماع خبر طلب شفعہ کرکے مشتری یا مکان کے پاس جاکر طلب تقریر کرے،اور اگر مبیع ہنوز قبضہ بائع میں ہو تو اس کے پاس طلب بھی کافی ہے۔اور اس طلب دوم میں بھی بشرط قدرت دیر نہ لگائی تو ان امور سے اس کا شفعہ مستقر ہوجاتاہے کہ بے صدور مبطل باطل نہ ہوگا۔درمختارمیں ہے:
|
یطلبہا لشفیع طلب المواثبۃ ثم یشہد علی البائع لوالعقار فی یدہ اوعلی المشتری وان لم یکن ذاید او عند العقار،وھذا لابد منہ،حتی لو تمکن ولو بکتاب او رسول،ولم یشہد بطلت شفعتہ،وان لم یتمکن منہ لا تبطل [1] اھ ملخصا۔ |
شفیع استقرار حق طلب کرکے پھر بائع کے پاس گواہ بنائے اگر پراپرٹی اس کے قبضہ میں ہو یا مشتری کے ہاں گواہ بنائے اگرچہ زمین اس کے قبضہ میں نہ ہو،یا فروخت شدہ زمین پر ایسا کرے۔اوریہ ضروری ہے حتی کہ اگر اس کویہ بذریعہ خط یا بذریعہ قاصد بھی ممکن ہو اور وہ ایسا نہ کر ے تو اس کا شفعہ باطل ہوجائے گا اور اگر اس کویہ قدرت نہ ہوئی تو باطل نہ ہوگا اھ ملخصا۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
الحق متی ثبت واستقر لایسقط |
اور حق جب ثابت ہوجائے اور استقرار ہوجائے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع