دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

ورنہ اوپر کا حصہ بھی ناپاك ہے اگرچہ مساحت کثیر میں ہے کہ نیچے کا حصہ جبکہ ناپاك تھا تو اس میں جتنا پانی ملتا گیا ناپاك ہوتا گیا اگر بھر کر اُبل جاتا سب پاك ہوجاتا مگر ایسا نہ ہوا تو ناپاك ہی رہا کہ ناپاك پانی کثرتِ مساحت سے پاك نہیں ہوسکتا اور بعض نے کہا پاك ہوجائیگا اور اس کی وجہ ظاہر نہیں بدائع سے امام ابو القاسم صفار کا قول گزرا نیز عبارت مُنیہ فان امتلأ صار نجسا ایضا ای کان(اگر حوض بھر جائے تو وہ نجس ہوگا جیسا کہ وہ تھا۔ ت)اُسی میں اس کے بعد ہے وقیل لایصیر نجسا [1] (اور بعض نے کہا کہ نجس نہیں ہوگا۔ ت)حلیہ میں ہے ووجہہ غیر ظاھر[2] (اور اس کی وجہ معلوم نہیں۔ ت)غنیہ میں اتنا فرمایا والاول اصح[3] (اور پہلا زیادہ صحیح ہے۔ ت)

اقول : وبالله التوفیق خیال فقیر میں یہاں ابحاث جلیلہ ہیں جن کو بقدر مساعدت وقت چند تاصیلات وتفریعات میں ظاہر کرے والله المعین وبہ استعین۔

اصل۱ ۱ : ہرمائع یعنی بہتی چیز کہ ناپاك ہوجائے پانی یا اپنی جنس طاہر کے ساتھ بہنے سے پاك ہوجاتی ہے وقد حققہ فی ردالمحتار بمالامزید علیہ(اور اس کی تحقیق ردالمحتار میں بطریق اتم کی ہے۔ ت)

اصل۲ ۲ : آب کثیر کے حکم جاری ہونے میں جس طرح طول عرض یا مساحت یا ایك مقدار عمق بھی ضرور ہے جاری ہونے کیلئے ان میں سے کچھ شرط نہیں مینھ کا پانی جب تك بہہ رہا ہے جاری ہے اگرچہ گرہ بھر کے پر نالہ سے آرہا ہوکما نصوا علیہ فی ماء السطح(جیسا کہ سطح کے پانی میں فقہاء نے نص کی ہے۔ ت)ولہٰذا یہ حکم ہر برتن کو شامل ہے مثلاً کٹورے یا تھالی میں ناپاك پانی ہو پانی اس پر ڈالیے یہاں تك کہ بھر کر اُبلنے لگے پانی اور برتن سب پاك ہو جائیں گے امام ملك العلماء نے بدائع آخر فصل مایقع بہ التطہیر میں فرمایا :

الحوض الصغیر اذا تنجس قال الفقیہ ابو جعفر الھندوانی رحمہ الله تعالٰی اذا دخل فیہ الماء الطاھر وخرج بعضہ یحکم بطھارتہ بعد ان لاتستبین فیہ النجاسۃ لانہ صار جاریا وبہ اخذ الفقیہ ابو اللیث وعلی ھذا حوض الحمام اوالاوانی اذا تنجس [4] ۔  

چھوٹا حوض جب ناپاك ہوجائے ، فقیہ ابو جعفر الہندوانی نے فرمایا جب اس قسم کے حوض میں پاك پانی داخل ہوجائے اور اس میں سے کچھ حصہ نکل جائے تو اس کے پاك ہونے کا حکم دیا جائیگا بشرطیکہ اس میں نجاست ظاہر نہ ہو کیونکہ وہ جاری ہوجائیگا ، اور یہی فقیہ ابو اللیث کا قول ہے اور اس پر حمّام کا

حوض یا برتن قیاس کیا جائے ، یعنی نجس ہونے کی صورت میں۔ (ت) (۴؎)

اصل۱ ۳ : اس جریان کے تین رکن ہیں :

۱۔ دخول        ۲۔ خروج        ۳۔ معیت

یعنی مثلاً پانی ایك طرف سے داخل ہو اور دوسری طرف سے کچھ حصّہ خارج ہو اور وہ نکلنا اُسی داخل ہونے کی حالت میں ہو اگرچہ ابتدائے دخول میں نہ ہو۔

(۱)لوٹے میں ناپاك پانی ہے اُس پر پاك پانی نہ ڈالیے۔ ٹونٹی سے وہی ناپاك پانی نکال دیجئے تو صرف خروج بلا دخول ہوا یا(۲)آدھے لوٹے میں ناپاك پانی ہے پاك پانی سے بھر دیجئے کہ کچھ نکلے نہیں تو محض دخول بلا خروج ہوایا پاک(۳)پانی بھرنے کے بعد جھکاکر ٹونٹی سے کچھ نکال دیجئے تو خروج بحال دخول نہ ہوا۔ ان تینوں صورتوں میں طہارت نہ ہوگی بلکہ پاک(۴)پانی ڈالتے رہیے یہاں تك کہ بھر کر اُبلنا شروع ہو اُس وقت پاك ہوگا کہ ایك وقت وہ آیا کہ خروج ودخول کی معیت ہوگئی اگرچہ برتن بھرنے تك صرف دخول بلا خروج تھا۔ تبیین وفتح میں ہے :

ولو تنجس الحوض الصغیر بوقوع نجاسۃ فیہ ثم دخل فیہ ماء اٰخر و خرج الماء منہ طھر وان قل اذاکان الخروج حال دخول الماء فیہ لانہ بمنزلۃ الجاری[5]۔

اور اگر چھوٹے حوض میں نجاست گر گئی اور وہ نجس ہوگیا پھر اس میں اور پانی داخل ہوگیا اور نکل گیا تو حوض پاك ہوجائیگا خواہ کم ہی ہو جبکہ پانی داخل ہوتے ہی نکل گیا ہو کیونکہ وہ بمنزلہ جاری کے ہے۔ (ت)

بحر میں اسی کی مثل لکھ کر فرمایا :

صححہ فی المحیط وغیرہ وقال السراج الھندی وکذا البئر واعلم ان عبارۃ کثیر منھم تفید ان الحکم اذا کان الخروج حالۃ الدخول وھو کذلك فیما یظھر لانہ ح یکون فی المعنی جاریا لکن ایاك وظن انہ لوکان الحوض غیر ملاٰن فلم یخرج منہ شیئ فی اول الامر لایکون طاھرا اذ(۲)غایتہ انہ عند امتلائہ قبل خروج الماء          

محیط وغیرہ میں اس کو صحیح قرار دیا اور سراج ہندی نے فرمایا اور اسی طرح کُنویں کا حال ہے اور جاننا چاہئے کہ اکثر علماء کی عبارت سے معلوم ہوتا ہے جبکہ پانی داخل ہوتے ہی نکل جائے تو حکم بظاہر ایسا ہی ہے کیونکہ یہ جاری کے حکم میں ہے لیکن آپ یہ گمان نہ کریں کہ اگر حوض بھرا ہوا نہ ہو اور اس میں سے ابتداءً کچھ نہ نکلے تو وہ پاك نہ ہوگا کیونکہ حوض بھرنے تك نکلنے سے پہلے ناپاك ہوجائیگا پھر وہ اتنی مقدار کے نکلنے کے بعد پاك ہوجائیگا جس سے طہارت

منہ نجس فیطھر بخروج القدرالمتعلق بہ الطھارۃ اذا  ا تصل بہ الماء الجاری الطھور کما لوکان ممتلئا ابتداء ماء نجسا ثم خرج منہ ذلك القدر لاتصال الماء الجاری بہ کذا فی شرح المنیۃ [6] اھ۔  یرید حلیۃ الامام ابن امیر الحاج۔

 متعلق ہو جبکہ اس کے ساتھ طاہر اور طہور پانی متصل ہو جو جاری ہو جیسا کہ ابتداءً بھرا ہونے کی صورت میں تھا ، یعنی اس میں نجس پانی تھا پھر اس میں سے اتنی مقدار نکل گئی کیونکہ اس کے ساتھ جاری پانی متصل ہوا ، کذا فی شرح المنیہ اھ۔ اس سے ان کی مراد ابن امیر الحاج کی حلیہ ہے۔ (ت)

ہاں علماء نے مواضع ضرورت میں اخراج کو بھی خروج رکھا ہے جیسے(۱)حمام کا حوض کہ اُس میں کسی نے ناپاك ہاتھ ڈال دیا اگر لوگ اُس میں سے پانی لے رہے ہیں مگر نل سے پانی اس میں نہیں آتا یا نل سے پانی آرہا ہے مگر لوگ اس میں سے پانی نکال نہیں رہے تو ناپاك ہوجائیگا کہ خروج یا دخول ایك پایا گیا اور اگر اُدھر نل سے پانی آرہا ہے اور اُدھر لوگوں کا اُس میں سے لینا برابر جاری ہے کہ پانی کی جنبش ساکن نہیں ہونے پاتی تو جاری کے حکم میں ہے ناپاك نہ ہوگا ، اسی پر فتوٰی ہے ، ہندیہ میں ہے :

حوض الحمام طاھر فان ادخل رجل یدہ فی الحوض وعلیھا نجاسۃ ان کان الماء ساکنا لایدخل فیہ شیئ من انبوبہ ولا یغترف منہ انسان بالقصعۃ یتنجس وان کان الناس یغترفون ولایدخل من الانبوب ماء اوعلی العکس فاکثرھم علی انہ یتنجس وان کان الناس یغترفون ویدخل من الانبوب فاکثرھم علی انہ لایتنجس ھکذا فی فتاوی قاضی خان وعلیہ الفتوی کذا فی المحیط[7]۔                                                

 



[1]   منیۃ المصلی فصل فے الحیاض مکتبہ قادریہ نظامیہ رضویہ لاہور ص۷۲

[2]   حلیہ

[3]             غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی احکام الحیاض سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۰۱

[4]   بدائع الصنائع آخر فصل مایقع بہ التطہیر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۸۷

[5]              تبیین الحقائق بحث عشر فی العشر بولاق مصر ۱ / ۲۲-۲۳

[6]   بحرالرائق بحث عشر فی العشر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۷۸

[7]               فتاوٰی ہندیۃ الفصل الاول فیما یجوزبہ التوضؤ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن