دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

یوں ہی(۱)اگر نہر یا بڑے تالاب کا پانی برف سے جم گیا اور ایك جگہ سے برف توڑ کر پانی کھول لیا اگر بہتا پانی اُس جمے ہوئے سے متصل نہیں تو ظاہر کہ پانی شیئ واحدرہااوراگر متصل ہے اور یہ حصہ کہ کھولاگیا دس دس ہاتھ طول وعرض میں نہیں تویہ ان کے نزدیك نجاست سے ناپاك ہوجائیگااور اُس میں اعضاء ڈال کر وضو کرنے سے مستعمل ہوجائیگا اور بہتے پانی سے اُس کا اتصال فائدہ نہ دے گاہاں(۲)باقی پانی بحال خود رہے گامثلاً ایك مشرعہ میں نجاست پڑی یاکسی نے اعضاء بے وضو ڈال کر دھوئے تو صرف وہی مشرعہ ناپاك یامستعمل ہوابرابر کے دوسرے مشرعہ سے پیناوضو کرنا ہوسکتاہے کہ وہ تو ہر ایك اُن کے نزدیك حوض جُداہے یونہی برف سے ایك جگہ کھلاہواپانی نجس یا مستعمل ہوجائے تو اُس کے برابر دوسری جگہ سے کھول کر استعمال کرسکتا ہے یونہی اگر(۳)حوض کبیر سے کاٹ کر ایك حوض صغیر بنایا کہ اُس میں سے پانی اس میں آیایہ نجاست یااعضائے بے وضو ڈالنے سے اُن کے نزدیك نجس ومستعمل ہوجائیگا اور بڑے حوض سے پانی ملا ہونا کام نہ دے گایہ گویا بعینہ وہی صورت چہارم ہے فرق صرف اتنا ہے کہ صو ر ت مبحوثہ میں وہ حوض صغیر حوض کبیر کے نیچے ہے اور اس صورت میں اس کے برابر ، پانی بہرحال ملا ہوا ہے ، تو جس طرح صفت وصورت دونوں مختلف ہونے کے باعث اُن کے نزدیك برابر کا حوض صغیر حوض کبیر کا جُز نہ ٹھہرابلکہ مستقل قرار پایا۔ یونہی نیچے کا۔ ان مسائل پر نصوص کتبِ مذہب میں دائر وسائر ہیں اگرچہ فقیر کے نزدیك ان کی بنا اشتراط امتدادین طول وعرض پر ہے اور صحیح ومعتمد اعتبار محض مساحت ہے یہ خلافیہ جداگانہ ہے یہاں غرض اس قدر کہ بحال خلاف صورت وصفت معاً قلیل کو تابع کثیر نہ مانا فتاوٰی  امام اجل قاضیخان میں ہے :

حوض کبیر فیہ مشرعۃ توضأ انسان فی المشرعۃ اواغتسل ان کان الماء متصلا بالالواح بمنزلۃ التابوت لایجوز فیہ الوضوء و اتصال ماء المشرعۃ بالماء الخارج منھالاینفع کحوض کبیر تشعب منہ حوض

ایك بڑا حوض ہے جس میں سے ایك نالی نکلتی ہے اس میں کسی شخص نے وضو یا غسل کیا تو پانی اگر تختوں سے متصل ہے بمنزلہ تابوت کے تو اس میں وضو جائز نہیں اور نالی کے پانی کا خارجی پانی سے متصل ہونا نافع نہ ہوگا جیسے بڑا حوض جس سے

صغیر فتوضأ انسان فی الحوض الصغیر لا یجوز وان کان ماء الحوض الصغیر متصلا بماء الحوض الکبیر کذا لایعتبر اتصال ماء المشرعۃ بما تحتہا من الماء اذا کانت الالواح مشدودۃ [1] ۔

چھوٹا حوض نکالا گیا ہو پھر چھوٹے حوض سے کسی انسان نے وضو کیا تو یہ جائز نہیں اگرچہ چھوٹے حوض کا پانی بڑے حوض سے متصل ہو ، اسی طرح نالی کے پانی کانچلے پانی سے متصل ہونا معتبر نہیں جبکہ تختے بندھے ہوئے ہوں۔ (ت)

فتح القدیر میں ہے :

لوجمدحوض کبیر فنقب فیہ انسان نقبافتوضأ فیہ ان کان الماء متصلا بباطن النقب لایجوز و الاجاز و کذا الحوض الکبیر اذا کان لہ مشارع فتوضأ فی مشرعۃ اواغتسل والماء متصل بالواح المشرعۃ ولا یضطرب لایجوز وان کان اسفل منھا جازلانہ فی الاول کالحوض الصغیر فیغترف ویتوضؤ منہ لافیہ وفی الثانی حوض کبیر مسقف[2]۔                                                                                                                                                                                                                                 

اگر بڑا حوض منجمد ہوجائے اور اس میں کوئی شخص سوراخ کردے اور اس میں وضو کرے تو اگر پانی سوراخ کے اندرونی حصے سے متصل ہو تو جائز نہیں ورنہ جائز ہے اور اسی طرح بڑے حوض میں جب نالیاں ہوں اور وہ کسی ایك نالی سے وضو کرے یا غسل کرے حالانکہ پانی تختوں سے متصل ہو اور اس میں حرکت وارتعاش پیدا نہ ہو تو جائز نہیں اور اگر تختوں سے نیچے ہو تو جائز ہے کیونکہ وہ پہلی صورت میں چھوٹے حوض کی طرح ہے تو چُلُّو بھر کر اس سے وضو کرے نہ کہ اس میں ، اور دوسری صورت میں بڑا حوض چھت والا ہے۔ (ت)

درمختار میں ہے :

جمد ماؤہ فنقب ان الماء منفصلا عن الجمد جازلانہ کالمسقف وان متصلا لالانہ کالقصعۃ حتی لو ولغ فیہ کلب تنجس [3]۔

اگر اس کا پانی جم جائے اور کوئی اس میں سوراخ کیا تو اگر پانی برف سے جدا ہو تو جائز ہے کیونکہ وہ چھت والے حوض کی طرح ہے اور اگر پانی متصل ہو توجائز نہیں کیونکہ وہ بڑے پیالہ کی طرح ہوگا کہ اگر اس میں کُتّا منہ ڈال دے تو ناپاك ہوجائیگا۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

ای موضع الثقب دون المتسفل فلوثقب فی موضع اخر واخذ الماء منہ وتوضأ جازکما فی التاترخانیۃ[4]۔

یعنی سوراخ کی جگہ نہ کہ نچلا حصّہ تو اگر کسی اور جگہ سوراخ کیا اور اُس سے پانی لیا اور وضو کیا تو جائز ہے جیسا کہ تتار خانیہ میں ہے۔ (ت)

غنیہ کی عبارت مذکورہ مسئلہ اولیٰ نے اسی معنی کی طرف اشارہ فرمایا جو فقیر کے بیان میں آیا ،

حیث قال اذاکان الماء تحت الجمد منفصلا عنہ یجوز لانہ عشر فی عشر ولم تنفصل بقعۃ منہ عن سائرہ کما فی الصورۃ الاولی [5]۔

وہ فرماتے ہیں کہ جب پانی برف کے نیچے ہو اور اس سے جدا ہو تو جائز  ہے اس لئے کہ وہ دہ در دہ ہے اور اس کا کوئی بقعہ دوسرے سے الگ نہیں جیسا کہ پہلی صورت میں ہے۔ (ت)

ہاں(۱)تالابوں نہروں میں چھوٹے چھوٹے کنج گوشے جابجا ہوتے ہیں اُن میں ہر ایك کو مستقل ماننے میں حرج اور خلاف متفاہم عرف ہے لہٰذا اُس کی تقدیر ڈھائی ہاتھ چوڑے سے کی ہے کہ دس ہاتھ کی چہارم ہے اور ربع کیلئے حکم کل دیا جاتا ہے جیسے نجاست خفیفہ میں کہ بدن یا کپڑے پر لگے ، خلاصہ میں فرمایا :

النھر الذی ھو متصل بالحوض فکان اذاامتلاء الحوض یدخل الماء النھر فتوضأ انسان فیہ انکان النھر قدر ذراعین ونصف لایجوز ولا یجعل تبعاللحوض وان کان اقل یجوز ویجعل تبعا للحوض  وقیل لایجوز ولا یجعل تبعا للحوض وانکان قدر ذراع [6]۔                                      

وہ نہر جو حوض سے متصل ہو ، اور جب حوض بھر جائے تو پانی نہر میں چلا جاتا ہو اب اگر اس نہر سے کوئی انسان وضو کرے تو اگر نہر ڈھائی ہاتھ ہے تو وضو جائز نہیں اور اس کو حوض کے تابع نہیں کیا جائیگا ، اور اگر کم ہے تو جائز ہے اور اسکو حوض کے تابع سمجھاجائیگا ایك اور قول ہے کہ جائز نہیں اور اس کو حوض کے تابع نہیں سمجھا جائیگا۔ اگرچہ ایك ہاتھ کی مقدار ہو۔ (ت)

وجیز امام کردری میں ہے :

النھر المتصل بالحوض الکبیر الممتلئ ان کان عـــہ

 



[1]   فتاوٰی قاضی خان  فصل فے الماء الراکد  نولکشور لکھنؤ ۱ / ۴

[2]   فتح القدیر بحث الغدیر العظیم نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۷۱

[3]                الدرالمختار باب المیاہ  مجتبائی دہلی ۱ / ۳۶

[4]   ردالمحتار باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۴۳

[5]   غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فی الحیاض سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۰۰

[6]   غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فی الحیاض سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۰۰                                                

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن