دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

چارہ کار یہ ہے کہ نجاست مذکورہ نکال کرپاك پانی ڈالتے جائیں یہاں تك کہ کناروں سے چھلك کر کچھ دوربہ جائے اب وہ حوض کے کنارے بھی پاك ہوگئے اور یہ سب پانی بھی۔ درمختار میں ہے :

المختار طھارۃ المتنجس بمجرد جریانہ[1]۔

مختار مذہب پر نجس حوض صرف پانی کے جاری ہونے سے پاك ہوجاتا ہے۔ (ت)

غنیہ میں ہے :

یطھرالحوض بمجرد مایدخل الماء من الانبوب ویفیض من الحوض ھوالمختار لصیرورتہ جاریا [2]۔

مختار قول میں صرف نالی کے ذریعہ پانی داخل ہونے اور حوض سے بہہ جانے سے حوض پاك ہوجاتاہے کیونکہ اب پانی جاری ہوچکا ہے۔ (ت)

فتاوی امام ظہیرالدین میں ہے :

الصحیح انہ یطھر وان لم یخرج مثل مافیہ وان رفع انسان من ذلك الماء الذی خرج وتوضأ بہ جاز[3] اھ ذکرہ ش واقوالااُخروروایات مضطربۃ سیأتی الکلام علیھا والله تعالٰی اعلم۔                                                                                                                                                                                                                         

صحیح قول پر حوض پاك ہوجائیگااگرچہ اتنا پانی خارج نہ ہواہو جتنااس میں ہے اگر کوئی آدمی وہ پانی اٹھائے جو خارج ہوچکا ہے اوراس سے وضو کرے تو جائز ہے۔ اس کو شامی نے ذکر کیا ہے اس کے علاوہ دیگر اقوال اور مضطرب روایات بھی ذکر کی ہیں جن پر کلام آئے گا ، والله تعالٰی  اعلم۔ (ت)

سوال۵۱ سوم :

اسی صورت میں اگر پانی صرف حصہ زیریں دہ در دہ میں تھااور اس وقت نجاست پڑی کہ ناپاك نہ ہوا ، پھر نجاست نکال کر یا بے نکالے بھر دیا تو اب اوپر کا حصّہ پاك رہا یا ناپاك ہوگیا بینّوا توجروا۔

الجواب :

کتب حاضرہ سے اس صورت پر کلام اس عــــــہ وقت ذہن میں نہیں ، و انا اقول وبالله التوفیق

عــــــہ :   نعم تعرض لھا السادۃ الثلثۃ ناظروا

ہاں تینوں سادات نے اس سے بحث کی ہے “ ط “ نے(باقی برصفحہ  آیندہ)

نجاست چار قسم ہے مرئیہ کہ نظر آئے اور غیر مرئیہ کہ پانی میں مل کر امتیاز رہے جیسے پیشاب ، اور  ہر ایك دو قسم ہے

(بقیہ حاشیہ گزشتہ)

الدر فقال ط انکان اعلاہ ضیقاواسفلہ عشرافاذابلغہاووقعت فیہ نجاسۃ حینئذ جاز التطھیر بہ فاذا امتلأ حتی بلغ المکان الضیق قال الحلبی لم اجد حکمہ والظاھر التنجس لان النجاسۃ تحقق وقوعھاوانماجوزنا التطھیر بہ لسعتہ وقد ذھبت اھ

اقول :  وسیردعلیك ماحرر الفقیر بتوفیق القدیر(۱)ویظھر بہ ان ھذا الحکم غیر ظاھر بل ولامقبول فی راسبۃ مرئیۃ او غیرھا و لا فی طافیۃ مرئیۃ قداخرجت اوبقیت فی زاویۃ فی الاسفل ولا فی غیر مرئیۃ وفی الاسفل زوایافانما یقبل فی ثنتین من سبع ان تکون مرئیۃ وقد طفت اوغیر مرئیۃ ولا زاویۃ وذلك انہ انما یتحقق وصولھا الی الاعلی فی ھاتین فماذایضرہ ضیقہ ولم یصل الیہ النجس ولم یتصل بماء متنجس۔ ھذاونقلہ ش ھکذا بقی مالو وقعت فیہ النجاسۃ ثم نقص فی المسألۃ الا ولی(ای اعلاہ کثیر)اوامتلأ فی الثانیۃ(ای اسفلہ کثیر)قال ح لم اجدحکمہ اھ ثم تعقبہ بقولہ ھذا عجیب فانہ حیث حکمنا بطہارتہ ولم یعرض لہ ماینجسہ ھل یتوھم نجاستہ نعم لوکانت النجاسۃ مرئیۃ وکانت باقیۃ فیہ اوامتلأ قبل جفاف اعلی الحوض تنجس امااذا کانت غیر مرئیۃ اومرئیۃ واخرجت منہ اوامتلأ بعد ماحکم بطہارۃ جوانب اعلاہ بالجفاف                        

فرمایا اگر اس کا بالائی حصہ تنگ اور نچلا دس ہاتھ ہو جب پانی اسفل تك پہنچے اور اس میں نجاست گر پڑے تو اس سے طہارت جائز ہے اور جب وہ بھر جائے یہاں تك کہ تنگ جگہ کو پہنچ جائے تو حلبی کا بیان ہے کہ میں نے اس کا حکم نہیں پایا ، بظاہر ناپاك ہوجائے گا ، کیونکہ اس میں نجاست کا گرنایقینی ہے اور ہم نے اس کی فراخی کے باعث اس سے پاك کے جواز کا قول کیا ہے اور اس صورت میں فراخی ختم ہوگئی ہے اھ

میں کہتا ہوں اس سلسلہ میں جو میں نے لکھا ہے وہ آپ دیکھ لیں گے ، اس سے معلوم ہوگا کہ یہ حکم نہ تو ظاہر ہے اور نہ مقبول ہے ، خواہ وہ حوض کی گہرائی میں نظر آتی ہو یا نہ آتی ہو اور نہ تیرنے والی مرئی میں جو نکال دی ہو یا کسی گوشہ میں نچلے حصّہ میں باقی ہو اور نہ غیر مرئیہ کی صورت میں نچلے حصہ میں کئی زاویے ہوں سات میں سے دو صورتوں میں مقبول ہوگا اگر مرئیہ ہو ، اور اوپر آگئی ہے یا غیر مرئیہ ہو ، اور زاویہ میں نہ ہو ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا اُوپر کی طرف آنا اس وقت متحقق ہوگا جب کہ اِن دو صورتوں میں ہو ، تو اُس کی تنگی اُس کیلئے کیا مضر ہوگی حالانکہ نہ اُس تك نجاست پہنچی اور نہ وہ نجس پانی سے متصل ہوئی۔ اور “ ش “ نے اس کو اسی طرح نقل کیا ، اب یہ صورت باقی رہ گئی کہ اگر اس میں نجاست گر گئی پھر پہلی صورت میں پانی گھٹ گیا

طافیہ کہ اوپر تیرتی رہے اور راسبہ کہ تہ نشین ہوجائے اگر نجاست راسبہ تھی کہ پانی بھرنے سے اوپر نہ آئے گی جب تو سارا حوض پاك ہے مرئیہ ہو یا غیر مرئیہ ، نیچے کا حصّہ یوں کہ دہ در دہ ہے اثرِ نجاست قبول نہ کرے گا اگرچہ

فلا اذلا مقتضی للنجاسۃ ھذا ماظھرلی اھ

اقول :  رحم الله السید فاولا(۱)انما الکلام فیما اذاوقع النجس فی الکثیر ثم انتقص بتسفل اوامتلأ وحدیثاجفاف اعلی الحوض وعدمہ متعلقان بمااذا وقعت نجاسۃ فی الاعلی القلیل ثم بلغ الاسفل الکثیر ثم ملئ فبلغ القلیل فھمابمعزل عن المحل وثانیا لایتنجس (۲) بمرئیۃ باقیۃ راسبۃ ولا بطافیۃ تعلقت بزاویۃ وثالثا یتنجس(۳)بغیر المرئیۃ ایضالوطافیۃ ولازاویۃ ھذا۔ ثم قول(۴)ح فی الاولی لم اجد حکمہ لایستقیم علی ماشرحنابہ نظم الدر لکونہ اذن مصرحابہ فیہ والله تعالٰی اعلم  منہ غفرلہ(م)  

(یعنی اس کا اوپر والا کثیر ہو)یا دوسری صورت میں بھر گیا(یعنی اس کا نچلا حصہ کثیر ہوگیا) “ ح “ نے فرمایا کہ میں نے اس کا حکم نہیں پایا ، پھر بعد میں فرمایا “ یہ عجیب ہے “ کیونکہ جب ہم نے اس کی طہارت کا حکم لگایااور اس میں کوئی ایسی چیز نہیں آئی جو اس کو نجس کرے تو آیا اس کی نجاست متوہم ہے ، ہاں اگر نجاست مرئی ہو اور اس میں باقی ہو یا حوض کے بالائی حصے کے خشك ہونے سے قبل بھر جائے تو ناپاك ہوجائیگا ، اور اگر نجاست غیر مرئی ہو یامرئی ہو اور اس سے نکالی جائے یا اس کے بالائی حصّے کے کناروں کے خشك ہونے کے بعد بھر گیا ، تو نہیں کیونکہ نجاست کا کوئی مقتضی نہیں ، یہ وہ ہے جو مجھ پر ظاہر ہوا۔

میں کہتا ہوں اللہ سید پر رحم کرے ، اول تو یہ کہ کلام اُس صورت میں ہے جبکہ نجاست کثیر پانی میں واقع ہو ، اور پھر پانی کم ہوجائے یا بھر جائے ، اور حوض کے بالائی حصے کے خشك ہونے اور نہ ہونے کی بات اس صورت سے متعلق ہیں جبکہ نجاست اعلیٰ قلیل میں گر کر نچلے کثیر میں پہنچے پھر حوض بھر کر قلیل کو پہنچے تویہ دونوں صورتیں اس بحث سے الگ ہیں۔ اور دوسرا یہ کہ پانی کی تہ میں بیٹھی باقی نجاست مرئیہ سے نجس نہ ہوگا اور نہ ہی ایسی



[1]  درمختار باب المیاہ  مجتبائی دہلی ۱ / ۳۶

[2]  غنیہ المستملی سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۱۰۳

[3]   ردالمحتار باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن