دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

یصر مستعملا للضرورۃ[1] )فانہ یصیر مستعملا اذا انفصل عن عضو وان لم یستقر فی شیئ علی المذھب وقیل اذا استقر[2] (فی مکان من ارض اوکف اوثوب ویسکن عن التحرك وھذا قول طائفۃ من مشائخ بلخ واختارہ فخر الاسلام وغیرہ ، وفی الخلاصۃ وغیرھا انہ المختار الا ان العامۃ علی الاول وھو الاصح واثر الخلاف یظھر              

کیا کہ وضو خود قربت نہیں ہے ، ہاں تعلیم قربت ہے اور تعلیم وضو سے الگ شے ہے اس لئے تعلیم صرف قول سے بھی ہو جاتی ہے)جیسے تین مرتبہ سے زائد اعضاء وضو کا بلانیت قربت دھونا ، (یہ اُس وقت ہے جب اُس کا ارادہ یہ ہو کہ پہلے وضو پر زیادتی کی جائے اور اس میں مشائخ کا اختلاف ہے ، اور اگر اس سے وضو کی ابتداء مراد ہو تو اس طرح پانی مستعمل ہوجائے گا ، بدائع ، یعنی جبکہ پہلے وضو سے فراغت کے بعد ہو ورنہ بدعت ہوگا جیسا کہ گزرا تو مستعمل نہ ہوگا ، اور یہ بھی اس وقت ہے جبکہ مجلس مختلف ہو ورنہ نہیں کیونکہ یہ مکروہ ہے ، بحر۔ لیکن ہم پہلے بیان کر آئے ہیں کہ مکروہ اس کا ایک ہی مجلس میں کئی مرتبہ تکرار ہے)اور جیسے ران کا دھونا(جو اعضا ئے وضو سے نہیں ہے حالانکہ وہ بے وضو ہو نہ کہ جنب ہو)یا پاک کپڑا(اور اسی کی مثل خشک اشیاء جیسے ہانڈیاں اور پھل ، قہستانی)یا وہ چوپایہ جس کا گوشت کھایا جاتا ہو ، (بحر نے اس کو مبتغی سے روایت کیا ، سیدی عبدالغنی وغیرہ نے کہا اور اسکے علاوہ بھی پانی ناپاک نہیں کرتے ہیں اور اُس کے پاک کرنے کی صفت کو اُس سے

فیما لو انفصل فسقط علی انسان فاجراہ علیہ صح علی الثانی لاالاول نھر وقدمران اعضاء الغسل کعضو واحد فلو انفصل منہ فسقط علی عضو اٰخر من اعضاء الغسل فاجراہ علیہ صح علی القولین[3] اھ ملتقطاوفی الھندیۃ عن التاتارخانیۃ لوتوضاء بالخل اوماء الورد لایصیر مستعملا عندالکل[4]اھ           

سلب نہیں کرتے ہیں ، جیسا گدھا ، چوہا ، اور چوپایوں میں سے درندے جبکہ پانی ان کے منہ تک نہ پہنچے اھ اور رحمتی نے ایسا ہی ذکر کیا)(یا کسی فرض کو ساقط کرنے کیلئے مثلاً یہ کہ کسی عضو کو دھوئے)(اُ ن اعضاء میں سے جن کا دھونا لازم ہے ، یہ بے وضو شخص کے اپنی ران وغیرہ کو دھونے سے احتراز ہے) یا اپنا ہاتھ یا پیر کسی گڑھے میں ڈالے ، اُس سے چُلّو وغیرہ نہ بھرے ،

(بلکہ ٹھنڈک حاصل کرنے کیلئے یا ہاتھوں کو مٹی سے یا آٹے سے صاف کرنا مقصود ، تو اگر چلّو بھرنے کا ارادہ کیا جیسے پانی سے لوٹا نکالنے کیلئے ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل نہ ہوگا کیونکہ یہ ضرورتاً ہے)کیونکہ پانی مستعمل اُس وقت ہوگا جبکہ عضو سے جُدا ہو ، اگرچہ کسی چیز پر نہ ٹھہرے ، مذہب یہی ہے۔ اور ایک قول یہ ہے کہ جبکہ کسی جگہ پر ٹھہرے ، (زمین پر یا ہاتھ پر یا کپڑے پر ، اور حرکت کے بعد اس میں سکون پیدا ہوچکا ہو ، یہ بلخ کے مشائخ میں سے بعض کا قول ہے اس کو فخرالاسلام وغیرہ نے پسند کیا ہے ، اور خلاصہ وغیرہ میں ہے کہ یہی مختار ہے ، مگر عام علماء پہلے قول پر ہی ہیں اور وہی اصح ہے ، اس اختلاف کا اثر اُس صورت میں ہوگا جبکہ پانی جدا ہوکر کسی انسان پر گرے اور وہ اس کو اپنے اوپر جاری کرے تو دوسرے قول پر صحیح ہے نہ کہ پہلے پر ، نہر۔ اور یہ گزر چکا ہے کہ اعضاء غسل ایک عضو کی طرح ہیں ، تو اگر اُس سے پانی جُدا ہو کر اعضاءِ غسل پر گرا اور اُس نے وہ اُن پر جاری کرلیا تو دونوں اقوال کے مطابق صحیح ہوگا اھ ملتقطا ، اور ہندیہ میں تاتارخانیہ سے نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر سرکہ سے یا گلاب کے عرق سے وضو کیا تو سب کے نزدیک مستعمل نہ ہوگا اھ۔ ت

تنبیہ :  قال(۱)فی المنیۃ بعدما عرف المستعمل بماء ازیل بہ حدث اواستعمل فی البدن علی وجہ القربۃ مانصہ امرأۃ غسلت القدر او القصاع لایصیر الماء مستعملا[5] اھ۔

تنبیہ : مُنیہ میں ماءِ مستعمل کی تعریف میں کہا کہ “ وہ پانی جس سے کوئی حَدَث زائل کیا گیا ہو یا بدن پر قُربۃ کے طور پر استعمال کیا گیا ہو ، پھر فرمایا کہ اگر کسی عورت نے ہانڈی یا بڑا پیالہ دھویا تو پانی مستعمل نہ ہوگا اھ۔ ت

اقول :  وھو کما تری مطلق یشمل مااذانوت بہ اقامۃ سنۃ لاجرم ان قال فی الغنیۃ قولہ فی البدن احتراز عما اذا استعمل فی غیرہ من ثوب ونحوہ بنیۃ القربۃ فانہ لایصیر مستعملا ویتفرع علی ماذکرنا امرأۃ غسلت القدر اوالقصاع [6]الخ لکن قال فی الحلیۃ اما القدر والقصاع ونحوھمامن الاعیان الطاھرات کالبقول والثمار والثیاب والاحجار فلان الجمادات لا یلحقھا حکم العبادۃ امالو نوت بذلك قربۃ بان غسلتھما من الطعام بقصد اقامۃ السنۃ کان ذلك الماء مستعملا[7]  اھ اقول اولا :  فیہ (۱)بعد ولم یعزہ لاحد وقد قید فی مختصر القدوری والھدایۃ والمنیۃ وغیرھا الاستعمال لقربۃ بکونہ فی البدن واقر علیہ ھذا المحقق ومفاھیم الکتب حجۃ ولذا جعلہ فی الغنیۃ احترازاً ومثلہ فی الجوھرۃ النیرۃ حیث قال قولہ فی البدن قید بہ لانہ ماکان من غسالۃ الجمادات کالقدور والقصاع والحجارۃ لایکون مستعملا [8] الخوثانیا : (۲)تراھم عن اخرھم یرسلون مسائل الاستعمال فی غیر                                 

میں کہتا ہوں یہ مطلق ہے اس میں یہ صورت بھی شامل ہے جبکہ اُس عورت نے اس دھونے سے سنّت کی ادائیگی کا ارادہ کیا ہو ، غنیہ میں کہا کہ اُن کا قول “ فی البدن “ اس صورت سے احتراز ہے جب کپڑے وغیرہ میں استعمال کیا ہو بہ نیت “ قُربۃ “ تو وہ مستعمل نہ ہوگا ، اور جو ہم نے ذکر کیا اُس پر یہ تفریع ہوگی کہ کسی عورت نے ہانڈی یا پیالے دھوئے الخ مگر حلیہ میں فرمایا “ بہرحال ہانڈی پیالے وغیرہ یعنی پاک اشیا جیسے سبزیاں ، پھل ، کپڑے ، پتھّر ، تو اس لئے کہ جمادات پر عبادات کا حکم جاری نہیں ہوتا ہے ، اگر ان کے ساتھ قربت کا ارادہ کیا یعنی کھانا لگ جانے کے بعد ان کو بطور سنّت دھویا تو یہ پانی مستعمل ہوجائے گا اھ(ت)

میں کہتا ہوں اوّلاً : اس میں بُعد ہے اس کو انہوں نے کسی کی طرف منسوب نہیں کیا ہے ہدایہ ، مختصر قدوری اور منیہ وغیرہ میں قُربت کے استعمال کو بدن میں ہونے کے ساتھ مقید کیا ہے ، اور اس محقق نے اسے برقرار رکھا ہے اور کتابوں کے مفاہیم ہمارے لئے حجت ہیں ، اور اس لئے غنیہ میں اس کو قید احترازی قرار دیا ہے ، اسی کی مثل جوہرہ نیرہ میں ہے وہ فرماتے ہیں ان کا قول “ فی البدن “ کیونکہ جمادات کا دھوون جیسے ہانڈیاں ، پیالے ، پتھر کا دھوون ، مستعمل نہ ہوگا الخ

 



[1]           ردالمحتار  باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۴۶

[2]         درمختار  باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۴۶

[3]   ردالمحتار باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۴۷

[4]   ہندیۃ فیما لایجوزبہ الوضو نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۲۳

[5]                 منیۃ المصلی فی النجاسۃ  مکتبہ قادریہ لاہور ص۱۰۸

[6]   غنیۃ المستملی فی النجاسۃ سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۵۳

[7]   حلیہ

[8]   الجوہرۃ النیرۃ الطہارت امدادیہ ملتان ۱ / ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن