دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

شعاعیں اس تک پہنچ کر باہم منطبق ہوجاتی ہیں اور زاویہ نظر معدوم ہوجاتا ہے جیسا کہ مافوق الشمس اختلافِ منظر کے زاویہ کے منتفی ہونے کا یہی سبب ہے۔ پس اس کی حقیقی اور مرئی تقویمیں متحد ہوجاتی ہے اور جب یہ اجزاء کثیر اور پھیلے ہوئے ہوں تو بصری زاویہ والی مثلث کے دو خطوں کے درمیان واقع ہونے پر دکھائی دینے لگتے ہیں۔ ثانیاً مذکورہ بالا (باقی بر صفحہ آیندہ)

تری فی الھباء عند دخول الشمس من کوۃ بل وفی الدخان والبخار والغبار فح لااتصال حقیقۃ لشیئ من الماء بشیئ من البدن فلو اعتبرت الحقیقۃ لم یتنجس الماء بوقوع شیئ من الخبث فظھر ان الشرع المطھر قد اعتبر ھھنا الحس ولا شک ان کلہ فی الحس شیئ واحدکما ھوفی الحقیقۃ عند المتفلسفۃ ولیس ثم حاجز ینتھی الجوار الحسی بالبلوغ الیہ فوجب ان یکون علی ھذا ایضا لقاء بعضہ لقاء کلہ بل لابعض لعدم التجزی حسا اما الکثیر فجعلہ الشرع لایحتمل الخبث فلا یضرہ الجوار الحسی وبہ(۱)استقر عرش التحقیق علی ان الماء الکثیر لایتنجس شیئ منہ بوقوع النجاسۃ ولو مرئیۃ حتی ماحولھا مما یلیھا ھکذا ینبغی التحقیق والله تعالٰی ولی التوفیق وھنا تم الکلام مع الامام الھمام ، ملک العلماء الکرام ، نفعنا الله تعالٰی ببرکاتہ علی الدوام ، فی دار السلام ، امین۔           

ہمارے نزدیک جسم اجزائے متفرقہ حقیقۃً متصلہ حِسّاً سے عبارت ہے جیسے کمرہ کے سوراخ سے روشنی کی کِرن جب اندر داخل ہوتی ہے تو اس میں ذرات نظر آتے ہیں ، بلالکہ دھوئیں ، بخارات اور غبار میں بھی نظر آتے ہیں ، لہٰذا پانی حقیقی طور پر بدن سے متصل نہیں ہے ، تو اگر حقیقت کا اعتبار کیا جائے تو پانی کسی بھی گندی چیز کے گرنے سے نجس نہ ہو ، پس معلوم ہوا کہ شریعت مطہرہ نے یہاں حِسّ کا اعتبار کیا ہے ، اور اس میں شک نہیں کہ حِسّ کے نزدیک کل ایک چیز ہے جیسا کہ متفلسفہ کے نزدیک حقیقت یہی ہے اور وہاں کوئی ایسی روک بھی موجود نہیں جہاں پہنچ کر جوار حسی رک جائے تو اس بنا پر لازم ہوا کہ بعض کی ملاقات کل کی ملاقات قرار پائے ، بلالکہ وہاں بعض ہے ہی نہیں کیونکہ تجزّی نہیں ہے حِسّاً ، اور رہا کثیر تو شرع نے فرمایا ہے کہ اس میں نجاسۃ اثر نہیں کرے گی تو اس کو جوار حسّی کچھ مضر نہ ہوگا ، اس تحقیق عرش نشیں سے معلوم ہوا کہ کثیر پانی نجاسۃ کے گرنے سے نجس نہ ہوگا خواہ وہ نظر آنے والی ہو ، یہاں تک کہ نجاست کا گردوپیش بھی نجس نہ ہوگا ، اسی طرح تحقیق ہونی چاہئے یہاں تک کہ امام ہمام ملک العلماء کے ساتھ گفتگو مکمل ہوئی ، اللہ  تعالٰی ان کی برکات سے ہم کو ہمیشہ جنت تک مستفید فرمائے۔ آمین

 

(باقی حاشیہ صفحہ گزشتہ)الاجزاء علی الانفراد واذا تجسمت اُبصرت یکون کما اراد اھ منہ حفظہ ربہ تبارک وتعالٰی(م)

دلیل فلاسفہ کے مذہب کے مطابق ہے اگر مان لیں تو فبہا وگرنہ ہماری ایمانی دلیل یہ ہے کہ نگاہیں اور تمام چیزیں اللہ  تبارک وتعالٰی کے ارادے کے تابع ہیں۔ اگر وہ چاہے تو ایک اندھا تاریک رات میں سیاہ چیونٹی کی آنکھ کو دیکھ سکتا ہے اور اگر وہ نہ چاہے تو دن کی روشنی میں فلک بوس پہاڑ سے نیلگوں آسمان کو بھی نہیں دیکھا جاسکتا چونکہ اس نے چاہا کہ اجزاء انفرادی طور پر نظر نہ آئیں اور جب وہ مجتمع ہوجائیں تو نظر آنے لگیں لہٰذا جیسا اس نے چاہا ویسا ہی واقع ہوا۔ (ت)

الرابع والعشرون :  یمکن الجواب عن الاستناد الیٰ کلام البدائع بما عـــہ اوردہ فی البحر ولم یردّہ وان لم یردہ اذ نقل عن اسرار القاضی الامام الدبوسی ما تقدم ان محمدا یقول لما اغتسل فی الماء القلیل صار الکل مستعملا حکما ثم قال فھذہ العبارۃ کشفت اللبس واوضحت کل تخمین وحدس [1] فانھا افادت ان مقتضی مذھب محمد ان الماء لایصیر مستعملا باختلاط القلیل من الماء المستعمل الا ان محمدا حکم بان الکل صار مستعملا حکما لاحقیقۃ فما فی البدائع محمول علی ان مقتضی مذھب محمد عدم الاستعمال الا انہ یقول بخلافہ[2] اھ۔  قال فی منحۃ الخالق یعنی ان صاحب البدائع نسب الی محمد عدم الاستعمال بناء علی مااقتضاہ مذھبہ من ان المستعمل لایفسد الماء مالم یغلبہ اویساوہ لکن محمد ا ما قال بذلک الذی                                      

چوبیسواں ، صاحب بدائع کے کلام کی طرف جو منسوب ہے اس کا بیان صاحبِ بحر کے بیان سے ممکن ہے جس کو انہوں نے رَد نہیں کیا اگرچہ صاحب بحر نے یہ ارادہ نہیں کیونکہ انہوں نے قاضی امام دبّوسی کی اسرار سے نقل کیا ہے جو گزرا کہ امام محمد فرماتے ہیں تھوڑا پانی ہو اور اس میں کوئی غسل کرے تو کل حکما مستعمل ہوگا ، تواس عبارت نے التباس کو ختم کردیا ہے ، اس عبارت سے معلوم ہوا کہ محمد کے مذہب کا مقتضٰی یہ ہے کہ تھوڑے سے مستعمل پانی کے مل جانے سے پانی مستعمل نہ ہوگا ، مگر محمد نے حکم کیا ہے کہ کل حکماً مستعمل ہوگا نہ کہ حقیقۃ ، تو جو کچھ بدائع میں ہے وہ یہ ہے کہ محمد کے مذہب کا مقتضی یہ ہے کہ پانی مستعمل نہ ہوگا ، مگر وہ کہتے اس کے خلاف ہیں اھ منحۃ الخالق میں فرمایا یعنی صاحبِ بدائع نے محمد کی طرف عدمِ استعمال کی طرف منسوب کیا ، جیسا کہ ان کے مذہب کا مقتضٰی ہے کہ مستعمل پانی ، پانی کو فاسد نہ کرے گا تاوقتیکہ اس پر غالب ہوجائے ، یا اس کے برابر ہوجائے ، لیکن محمد نے یہ نہیں فرمایا ہے حالانکہ یہ اُن کے مذہب کا مقتضٰی ہے بلالکہ اس صورت میں

 

 

عـــہ  ذکرہ رحمہ الله تعالٰی فی ضمن سؤال وعدل فی الجواب الی حمل الروایات المتواترۃ الظاھرۃ علی الضعیفۃ النادرۃ وغیر ذلک مما یأتیک الجواب عنہ ان شاء الله اھ ، منہ غفرلہ ۔ (م)

انہوں نے اس کو سوال کے ضمن میں ذکر کیا ہے اور جواب میں روایت متواترہ ظاہرہ کو روایت ضعیفہ نادرہ وغیرہ پر محمول کرنے کی طرف عدول کیا ہے جس کا جواب ان شاء الله  تعالٰی آپ کو  دیا جائے گا اھ منہ غفرلہ(ت)

اقتضاہ مذھبہ بل قال فی ھذہ الصورۃ انہ صار مستعملا حکما کما صرحت بہ عبارۃ الدبوسی [3] اھ۔

اقول :  ثبوت الاستعمال باللقاء ، وحقیقۃ عــہ اللقاء لتلک الاجزاء ، والحکم ثبت لجمیع الماء ، لان القلیل شیئ واحد فی اعتبار الشریعۃ الغراء ، کما اسلفنا تحقیقہ ، ونورنا لک طریقہ ،  لان الحکم منتف حقیقۃ ، فیکون اثباتہ مجازفۃ سحیقۃ۔  المطبق علیھا سلف المذھب وخلفہ الی روایۃ نجاسۃ الماء المستعمل شیئ عجیب من مثلہ المحقق۔

الخامس والعشرون :  محاولۃ العلامۃ رحمہ الله تعالٰی رد جمیع تلک الفروع المتواترۃ الدائرۃ فی عامۃ کتب المذھب المنصوص علیھا عن جمیع ائمۃ المذھب

فاقول اولا : (۱)کیف یسوغ ان ترد بھذہ الکثرۃ وتدور فی جمیع کتب المذھب وتتداولھا الائمۃ والشراح ولا ینبہ احد انھا تبتنی علی روایۃ ضعیفۃ متروکۃ بل یذکرونھا ویقرونھا و یفرعون علیھا وعند الحجاج والحاج یفزعون الیھا فرد جمیع ذلک بعید       

انہوں نے فرمایا کہ یہ حکماً مستعمل ہوگیا جیسا کہ دبّوسی کی عبارت سے صراحۃً معلوم ہوتا ہے۔

میں کہتا ہوں استعمال کا ثبوت ملاقاۃ سے ہوتا ہے ، اور حقیقۃ ملاقاۃ ان اجزاء سے ہوتی ہے اور حکم تمام پانی کے لئے ثابت ہوتا ہے کیونکہ شریعت میں قلیل شے واحد ہے ، جیسا کہ ہم اس کی تحقیق اور نورانی طریقہ بیان کر آئے ہیں ، کیونکہ حکم حقیقی طور پر منتفی ہے تو اس حکم کو ثابت کرنا اندازاً ہوگا۔ پچیسواں ______ وہ تمام فروع جو تواتر کے ساتھ عام کتبِ مذہب میں مذکور ہیں اور ائمہ شراح نے ان کو ذکر کیا ہے ، اور تمام ائمہ مذہب سے منصوص ہیں جن پر سلف مذہب اور خلف مذہب متفق ہیں ان سب کو انہوں نے مستعمل پانی کے نجس ہونے والی روایت کی طرف راجع کیا ہے ، علامہ جیسے محقق سے یہ بات بعید ہے۔ میں کہتا ہوں اوّلا یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ فروع اس کثرت سے تمام کتب مذہب میں ذکر کی جائیں اور ائمہ وشُرّاح ان کو قبول کریں اور کسی کو یہ خبر نہ ہو کہ یہ ضعیف ومتروک روایت پر مبنی ہیں ، بلالکہ وہ حضرات ان کو مسلسل ذکر کرتے چلے جائیں اور ان پر مزید تفریعات کرتے چلے جائیں اور مناظروں میں ان کو پیش کرتے رہیں

 



[1]   بحرالرائق کتاب الطہارت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۷۱

[2]   بحرالرائق کتاب الطہارت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۱ / ۷۲

[3]        منحۃ الخالق علی البحرالرائق کتاب الطہارت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن