دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

تو حَدَث پانی پر وارد ہوجائیگا تو اگر سب ہاتھ پر بہایا تو کل قطعا مستعمل ہوجائیگا ، اس پر ہمارے اصحاب کا اجماع ہے اگرچہ اس کو بعض کفایت کرتا ، اور اس نے اسراف کیا مگر یہ کہنے کا جواز نہیں کہ صرف اتنی مقدار مستعمل ہوئی جو اس کو کفایت کرتی اور باقیما ندہ اپنی طہوریۃ پر رہا تو اسی طرح جب اس نے اپنا ہاتھ سب پانی میں داخل کیا اور اس کو وہاں دھویا ، اور ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ وبالله  التوفیق۔

اور خامسا میں کہتا ہوں ، وبالله  التوفیق ، اور یہ(اکیسواں) ہے ، استعمال مبنی للمفعول ہے یعنی پانی کے مستعمل ہونے کا ثبوت ممکن نہیں ہے اس چیز کیلئے جو بدن محدث کو ملاقی ہو اور وُہ باطنی پانی کی سطح ہے اس لئے کہ استعمال کے بعد طہوریت کا سلب ہوجانا ہے تو یہ اسی چیز میں ثابت ہوگا جو طہور ہو ، جیسے موت اُسی چیز پر طاری ہوتی ہے جو زندہ ہو اور یہ معلوم ہے کہ طہوریت پانی کے جسم کی صفت ہے ، اللہ  تعالٰی کا ارشاد ہے

وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ   (ہم نے آسمان سے پاک پانی برسایا )نیز فرمایا  وَ یُنَزِّلُ عَلَیْكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّیُطَهِّرَكُمْ بِهٖ (وہ آسمان سے تم پر پانی برساتا ہے تاکہ تم کو اسی سے پاک کرے)یہ اس کی کسی طرف کی صفت نہیں ہے جس کا وجود محض انتزاعی ہے جبکہ اجسام کا اتصال فرض کیا جائے ، اور نہ ہی غسل میں کسی طرف کی صفت ہے جس میں تجزی نہ ہو ، اس لئے کہ غسل کا معنی

الصلوح بعد ثبوتہ علی الاول کان الملاقی مستعملا قبل ان یلاقی لان السطح لایمکن التوضی بہ وعلی الثانی لایصیر الملاقی مستعملا ابدا لانہ لم یکن صالحا لہ قط ، وبہ ظھر ولله الحمد(۱)ان فی مسائل انغماس المحدث والفروع الکثیرۃ الناطقۃ بصیر ورۃ الماء مستعملا بدخول بعض عضو المحدث من دون ضرورۃ صرف الکل الی معنی ان القدر الملاقی للبدن یصیر مستعملا لابقیۃ ماء البئر او الزیر ، (الغدیر)کما فعلہ فی الحلیۃ محتجا بما وقع فی البدائع وتبعہ البحرفی البحر صرف ضائع لامساغ لہ اصلا وفیہ(۲)ابطال صرائح النصوص الدائرۃ السائرۃفی الروایات الظاھرۃ عن جمیع ائمۃ المذھب رضی الله تعالٰی عنہم حیث حکموا بالاستعمال وحصل بالصرف ان لااستعمال فان صح تاویل الاثبات بالنفی والنقیض بالنقیض صح(۳)ھذا ورحم الله البحر حیث صدر منہ فی البحر الاعتراف بالحق ان ھذا التاویل لیس بتاویل بل تبدیل للحکم وتحویل حیث عبر عنہ تحت جحط بقولہ ان ماء البئر لایصیر مستعملا مطلقًا  [1] ۔ ۔ ۔ الخ۔  فھذا ھو معنی ذلک التاویل حقیقۃ ولا مساغ لما انصرف الیہ ان المستعمل ماتساقط عن الاعضاء وھو مغلوب فان ما تساقط لم یلاق ایضا انما الملاقی سطح وھو لایقبل الاستعمال۔

بہانا ہے اور بہانا جسم پر ہی ہوگا ورنہ غسل مسح سے کیونکر ممتاز ہوگا؟اور بالفاظِ دیگر ، آیا پانی کے مستعمل ہونے کے معنی یہ ہیں کہ اس میں اس بات کی صلاحیت ہی نہیں ہے کہ اس سے وضو کیا جاسکے؟ یا صلاحیت ثابت ہونے کے بعد ساقط ہوئی؟ پہلی صورت میں ملاقی مستعمل ہوگا قبل اس کے کہ ملاقات کرے کیونکہ سطح سے وضو ممکن نہیں اور دوسری تقدیر پر مُلاقی کبھی مستعمل نہ ہوگا کیونکہ اس میں اس کی صلاحیت کبھی نہ تھی ، اور اس سے معلوم ہوا کہ مُحدث کا غوطہ لگانا ، اور بہت سی فروع جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر ضرورت محدث کے کسی بھی عضو کے پانی میں داخل ہوجانے سے پانی مستعمل ہوجاتا ہے بغیر اس معنی کی طرف پھیرنے کی ضرورت کے کہ جس قدر پانی بدن سے ملا ہے وہ مستعمل ہوگا نہ کہ کنویں کا باقی پانی یا تالاب کا باقی پانی ، جیسا کہ حلیہ میں کیا ہے ، انہوں نے بدائع کی عبارت سے استدلال کیا ہے ، اور محقق نے بحر میں اس کی متابعت کی ہے۔ مگر اس کا کوئی جواز نہیں ، اور اس میں صریح نصوص جو تمام ائمہ مذہب سے ظواہر روایت میں ہیں ، کا اِبطال ہے کہ ان سب نے استعمال کا حکم لگایا ہے اور یہ معنی کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانی مستعمل نہیں ، اگر اثبات کی تاویل نفی سے اور نقیض کی نقیض سے ہوسکتی ہے تو یہ بھی صحیح ہے ، علامہ محقق نے بحر میں منصفانہ بات کہی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ تاویل نہیں بلالکہ حکم کی تبدیلی ہے ، کیونکہ

وسادسا : (۱)وھو الثانی والعشرون :  ماذکر قدس سرہ علی مذھب الامام رضی الله تعالٰی عنہ ومن وجوب نزح الماء کلہ یھدم اساس الفرق بین النجاسۃ العینیۃ والحدث اذلیس فی بدن المحدث مایختلط بالطاھر علی وجہ لایمکن التمییز وانما یتنجس مایلاقی وقد قصرتموہ علی مااتصل ببدنہ فکان یجب ان لایتنجس الا ھو واختلاط ماجاورہ من الماء بسائرہ یدفعہ ماذکرتم فی الفرق بین الفأر والھر ولایسری لما افدتم من ان النجس ھو جار النجس لاجار الجار لکن الامام اوجب نزح الکل فوجب القول بان الملاقی کل الماء واذن کما یتنجس کلہ عند الامام فیما یروی عنہ کذلک تنسلب الطھوریۃ عن کلہ علی مذھبہ المعتمد المفتی بہ لحصول السبب فی الکل ،

 وبعبارۃ اخری کما قال قدس سرہ علی روایۃ الحسن الفرق بین المحدث والجنب کذلک نقول ھنا ان بوقوع المحدث فی البئر ھل ثبت اللقاء للماء کلہ اولا علی الثانی لم وجب نزح الجمیع فقد افدتم ان الجوار لایتعدی وعلی الاول حصل المقصود وبالجملۃ ھنا

جحط کے تحت انہوں نے فرمایا کہ “ کنویں کا پانی مستعمل نہ ہوگا مطلقًا ۔ ۔ ۔ الخ “ یہ ہیں اُس تاویل کے حقیقی معنی ، اور جو انہوں نے فرمایا ہے اس کا کوئی جواز نہیں۔ وہ فرماتے ہیں مستعمل وہ ہے جو اعضاء سے گرا اور وہ مغلوب تھا کیونکہ جو گرا اس کی ملاقات نہ ہوئی تھی ملاقی تو صرف سطح ہے اور وہ استعمال کو قبول نہیں کرتی ہے۔ اور سادساً(اور وہ بائیسواں ہے)جو قدس سرہ نے مذہب امام پر ذکر کیا ہے کہ کل پانی نکالا جائے گا وہ نجاست عینیہ اور حَدَث کے فرق کی اساس کو منہدم کرتا ہے کہ بدن محدث میں کوئی ایسی چیز نہیں جو طاہر سے اس طور پر مل جائے کہ تمیز ممکن نہ ہو ، اور نجس صرف وہ ہوتا ہے جو اُس سے ملاقی ہو اور تم نے اس کو صرف اُس پر منحصر رکھا ہے جو اُس کے بدن سے ملتا ہے تو چاہئے کہ صرف وہی نجس ہو اور اس پانی کا اختلاط جو باقی بدن سے لگا ہے اس کو وہ فرق دفع کرتا ہے جو تم نے بلّی اور چُوہے میں بیان کیا ہے ، اور وہ سرایت نہ کرے گا ، کیونکہ آپ نے کہا ہے کہ نجس وہ ہے جو نجس کا پڑوسی ہے نہ کہ پڑوسی کا پڑوسی ، لیکن امام نے کل پانی کے نکالنے جانے کو ضروری قرار دیا ہے تو یہ قول لازم ہوا کہ ملاقی کل پانی ہے ، اور اس صورت میں جیسے کل پانی امام کے نزدیک نجس ہوتا ہے جیسا کہ اُن سے مروی ہے اسی طرح طہوریۃ کل پانی سے سلب ہوجائے گی جیسا کہ اُن کا مذہبِ معتمد مفتی بہ ہے کیونکہ سبب کل میں موجود ہے ، اور بالفاظِ دیگر جیسا کہ قدس سرہ نے فرمایا حسن کی روایت کے مطابق فرق محدث اور جنب کے درمیان میں۔ اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ محدث کے کنویں میں گرنے سے کیا کل پانی سے لِقاء ثابت ہوگی یا نہیں؟ اور بر تقدیر ثانی کنویں کا کل پانی نکالنا کیوں

شیئاٰن السبب والحکم اما السبب فمتفق علیہ وھو اللقاء وانما الخلف فی الحکم انہ التنجس اوانسلاب الطھوریۃ فان اقتصر السبب علی مااتصل وجب قصر الحکم علیہ ای حکم کان وان شمل احد الحکمین جمیع الماء ثبت ثبوت السبب فی الکل فوجب شمول الحکمین للکل وبالله التوفیق۔

وسابعا : (۱)وھو الثالث والعشرون :  افدتم ان الفأرۃ یجاورھا من الماء عشرون دلو الصغر جثتہا وفی الدجاجۃ والسنور المجاورۃ اکثر لزیادۃ ضخامۃفی جثتھا والادمی یجاور جمیع الماءفی العادۃ لعظم جثتہ [2]اھ۔  وذکرتم انہ الفقہ الخفی فھذا تصریح منکم بان المحدث الواقع فی البئر قد جاور جمیع الماءفیجب ان یصیر جمیعہ مستعملا وطاح القول بان المستعمل ما یلاقیہ وھو اقل من غیرہ وایضا ماء الطست وکثیر من الاجانات لایبلغ عشرین دلوا ولا عشرا وکف الانسان لیس باصغر من فأرۃ فاذا ادخل محدث یدہ فی اجانۃ وجب ان یصیر کلہ مستعملا ولا مساغ ھھنا للفرق بین النجاستین العینیۃ والحکمیۃ فان الجوار

لازم ہوا کیونکہ آپ نے کہا ہے کہ جواز متعدی نہیں ہوتا ہے اور پہلی تقدیر پر مقصود حاصل ہوگیا۔ اور خلاصہ یہ کہ یہاں دو چیزیں ہیں ، سبب اور حکم۔ سبب تو متفق علیہ ہے اور وہ ملاقاۃ ہے اور اختلاف صرف حکم میں ہے اور وہ ناپاک ہونا ہے یا طہوریت کا سلب ہونا ہے ، اگر سبب متصل پر موقوف ہو تو حکم کا بھی اس پر مقصود کرنا واجب ہوگا ، جو بھی حکم ہو ، اور اگر ایک حکم تمام پانی کو شامل ہو تو سبب کل میں ہونا ثابت ہوجائے گا تو دونوں حکموں کا کل کو شامل ہونا لازم ہوگا ، وبالله  التوفیق۔

سابعاًٍٍٍ(اور وہ تئیسواں ہے)آپ نے کہا ہے کہ چُوہیا سے متصل بیس ڈول پانی ہوتا ہے کیونکہ اس کا جسم چھوٹا ہے اور مُرغی اور بلّی میں ان کی ضخامت کی وجہ سے زائد پانی متصل ہوتا ہے اور آدمی اپنے جُثّہ کے بڑے ہونے کی وجہ سے کل پانی کے متصل ہوتا ہے اھ اور تم نے ذکر کیا ہے کہ یہ فقہ حنفی ہے ، یہ تمہاری طرف سے اس امر کی صراحت ہے کہ جو محدث کنویں میں گرتا ہے وہ تمام پانی کے مجاور ہوتا ہے تو لازم ہے کہ وہ تمام مستعمل ہو ، اور یہ قول



[1]              بحرالرائق کتاب الطہارت مسئلۃ البئر جحط ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۹۸

[2]              بدائع الصنائع  المقدار الذی یصیر بہ المحل نجساً ۱ / ۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن