دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

اقول : (۲)المقرر عندنا ان نصوص الشارع لانظرفیھا الی مفہوم الخالف ویجوز ان یکون ذکر الدائم نظرا الی الحکم الثانی ھو النھی عن الاغتسال۔ وثالثا :  ھب(۳)انھم لم یعملوافی بعض الصور باطلاقہ فلیس من قید اطلاقا اوخصص عموما لدلیل لاح ممنوعا عن التمسک بہ فی شیئ اخر ھذا وکذا عدم استعمال الماء بوقوع محدث فی البئر عند محمد علی تسلیمہ لم لا تعللونہ بما تقرر عندکم وصرحتم بہ غیر مرۃ ان محمدا لا یقول بالاستعمال الا بنیۃ القربۃ وای نیۃ للساقط وانتم(۴)المصرحون  کما تقدم ان الطاھران انغمس                            

اور پھر حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے قول “ لایغتسلن میں جو نُون تاکید ہے اس سے بھی اس کی مطابقت نہیں ، اور علامہ اکمل نے عنایہ میں کراہت تنزیہ کو دفع کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کو “ دائم “ کی قید سے مقید کرنا اس کے منافی ہے کیونکہ جاری پانی بھی اس کا شریک ہے کرا ہۃ تنزیہ میں۔ کیونکہ پیشاب کرنا ٹھہرے ہوئے پانی میں خلافِ ادب ہے اس طرح جاری پانی میں مکروہ ہے تو مقید کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہوگا ، اور شارع کا کلام اس سے محفوظ ہے اھ۔ اور مجتبی میں ہے کہ پانی میں خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر ، ٹھہرا ہوا ہو یا جاری ، پیشاب کرنا مکروہ ہے ، اور ابو حنیفہ نے جاری پانی میں پیشاب کرنے والے کو جاہل کہا ہے اھ جیسا کہ ابن شلبی علی التبیین میں ہے۔

ثالثا : مان لیا کہ بعض صورتوں میں انہوں نے اس کے اطلاق پر عمل نہیں کیا ہے تو جس نے کسی مطلق کو مقید کیا ہو یا عام کو خاص کیا ہو کسی دلیل کی بناء پر ، اس کو یہ ممنوع نہیں ہے کہ وہ اس جگہ سے کسی اور چیز کا استدلال کرے ، اور اسی طرح پانی کا مستعمل نہ ہونا کسی مُحدِث کے کنویں میں گرجانے کی وجہ سے محمد کے نزدیک ، اگر اس کو تسلیم بھی کرلیا جائے ، تو آپ اس کی علت وہ کیوں نہیں بتاتے ہو جو تمہارے نزدیک مقرر ہے ، اور

فیھا للاغتسال صار الماء مستعملا عند اصحابنا الثلثۃ رضی الله تعالی عنھم فلم لم یقل محمد ثم ان غیر المستعمل اکثر فلا یخرج عن کونہ طھوراً۔  

السادس عشر : (۱)الروایۃ الصحیحۃ المعتمدۃ

فی مسألۃ جحط رابعۃ لم تشملھا الحروف وھی طم ای ان الرجل طاھر زال حدثہ والماء طاھر غیر طھور قال فی الھدایۃ والکافی والتبیین والسراج وغیرھا انھا اوفق الروایات [1] وفی الدر انہ الاصح [2]

وفی الفتح وشرح المجمع انھا الروایۃ المصححۃ [3] وفی البحر انہ المذھب المختار وانہ الحکم علی الصحیح [4] فانقطعت الشبھۃ رأسا واستقر بحمدالله  عرش التحقیق علی ان الاستعمال یشیع فی الماء القلیل سریان النجاسۃ۔

السابع عشر :  فرق قدس سرہ فی الحدث والنجاسۃ  حیث تشیع ولا یشیع

تم نے ایک سے زائد مرتبہ اس کی وضاحت کی ہے کہ محمد فرماتے ہیں کہ پانی اس وقت مستعمل ہوگا جب قربۃ کی نیت ہو ، اور جو پانی میں گرجائے اس کی کیا نیت ہوگی! اور تم نے تصریح کی ہے جیسا کہ گزرا کہ اگر پاک آدمی کنویں میں غوطہ لگائے نہانے کیلئے تو پانی ہمارے اصحاب ثلثہ کے نزدیک مستعمل ہوجائے گا ، تو محمد نے کیوں نہیں کہا پھر غیر مستعمل اکثر ہے تو طہور ہونے سے خارج نہ ہوگا۔

سولھواں : صحیح روایت اور معتمد روایت مسئلہ جحط میں چوتھی ہے اس کو حروف شامل نہیں اور وہ طم ہیں یعنی انسان پاک ہے اس کا حدث زائل ہوگیا ہے اور پانی پاک توہے مگر طہور(پاک کرنے والا)نہیں ہے ، ہدایہ ، کافی ، تبیین اور سراج وغیرہا میں ہے کہ یہ تمام روایتوں میں سب سے زیادہ جامع ہے ، اور دُر میں اسی کو اَصَحّ کہا ، اور فتح اور شرح مجمع میں کہا کہ یہی مصححہ روایت ہے اور بحر میں اسی کو مذہب مختار قرار دیا ہے اور یہ کہ صحیح قول کے مطابق حکم یہی ہے تو شبہ بالکل منقطع ہوگیا اور یہ امر محقق ہوگیا کہ مستعمل ہونا تھوڑے پانی میں اسی طرح سرایت کرتا ہے جس طرح نجاست سرایت کرتی ہے۔

سترھواں : قدس سرہ نے حَدَث اور نجاسۃ میں فرق کیا ہے کہ نجاست سرایت کرتی ہے اور حدث

بان النجس یختلط بالطاھر علی وجہ لایمکن التمییز بینھمافیحکم بنجاسۃ الکل۔

اقول :  اولا(۱)الوجہ قاصر عن المدعی فرب نجس لایختلط ورب نجس یختلط ویمکن التمییز فلم یسری الحکم الی جمیع الماء القلیل ارأیتم لووقع فی الغدیر شعرۃ من خنزیر افلا یتنجس الا القدر الذی لاقاھا اذلا شیئ ھناک یختلط فلا یمکن التمییز ھذا لایقول بہ احد منا فان قلت تنجس بھا ماولیھا وھو مختلط بسائر الاجزاء بحیث لایمکن التمییز اقول فصبغ نجس القی فی غدیر یلزم ان لاینجس الاماینصبغ بہ لحصول التمییز باللون فان قلت مالم ینصبغ جاور المنصبغ فسری الحکم الی الکل۔

اقول  :  ھذہ طریقۃ اخری غیر ماسلک الامام ملک العلماء من ان الحکم بنجاسۃ الکل لعدم التمییز لاللسریان بالجوار وسیأتیک الرد علیھافی المائع وقد انکرھافی البدائع بقولہ قدس سرہ الشرع ورد بتنجیس جار  النجس لابتنجیس جارجار النجس الا تری(۲)ان النبی صلی الله تعالی علیہ وسلم حکم بطھارۃ                                         

سرایت نہیں کرتا ہے کیونکہ نجس پاک چیز کے ساتھ اس طرح مل جاتا ہے کہ دونوں میں امتیاز نہیں ہوسکتا ہے تو کل پر نجاست کا حکم ہوگا۔

میں کہتا ہوں اول وجہ مدعی سے قاصر ہے کہ بہت سے نجس مختلط نہیں ہوتے اور بہت سے نجس مختلط ہوتے ہیں اور ممتاز رہتے ہیں تو حکم قلیل پانی میں مکمل طور پر نہ ہوگا مثلاً تالاب میں خنزیر کا ایک بال گرجائے تو کیا صرف وہی نجس ہوگا جو بال سے متصل ہوا ہو کہ اس میں کوئی چیز مختلط ہونے والی نہیں پائی جاتی ہے لہٰذا امتیاز نہیں ہوسکتا ہے ، یہ قول ہم سے کسی کا نہیں ، اگر یہ کہا جائے کہ اس سے وہ پانی نجس ہوگا جو اُس سے متصل ہے اور وہ تمام اجزاء سے ملا ہوا ہے کہ تمیز ممکن نہیں ہے ، اس کا جواب یہ ہے کہ تھوڑی سی نجس قے کا تالاب میں مل جانا اس امر کو مستلزم ہے کہ صرف اتنا پانی ہی نجس ہو جو اس میں ملا ہو کیونکہ یہاں رنگ کی وجہ سے امتیاز حاصل ہوجائیگا۔ اگر کہا جائے کہ جو پانی قے سے آلود ہوگیا وہ اُس پانی سے مل جائے گا جو آلودہ نہیں ہوا ہے اس طرح کل پانی نجس ہوگیا۔

میں کہتا ہوں یہ ملک العلماء کے راستے کے علاوہ ایک اور راستہ ہے ، اور وہ یہ ہے کہ کل پانی کی نجاست کا حکم عدمِ تمییز کی بناء پر ہے اس لئے نہیں کہ متصل پانی میں اس نے سرایت کی ہے ، اس کی تردید آپ مائع کے بیان میں پڑھ لیں گے ، اور بدائع میں اس کا انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ شریعت نے ناپاک کے متصل کے ناپاک ہونے کا حکم دیا ہے یہ نہیں کہ متصل کے متصل کی ناپاکی کا حکم دیا ہے مثلاً یہ کہ حضور صلی اللہ 

ماجاور السمن الذی جاور الفأرۃ وحکم بنجاسۃ ماجاور الفارۃ وھذا لان جار جارالنجس لوحکم بنجاسۃ لحکم ایضا بنجاسۃ ماجاور جار جار النجس الی مالانھایۃ لہ فیودی الی ان قطرۃ من بول اوفأرۃ لووقعت فی بحر عظیم ان یتنجس جمیع مائہ لاتصال بین اجزائہ وذلک فاسد [5] اھ۔  وقد کان سنح لی فی الرد علی ھذا ثلثۃ اوجہ ذکرتھا علی ھامش نسختی البدائع اولھا :  التقریرفی(۱)الجامد فلا سرایۃ وثانیھا : (۲)الشرع جعل الکثیر والجاری لایقبلان النجاسۃ مالم یتغیر احد اوصافھما والماء القلیل شیئ واحد فقیہ جار الجار جار۔  وثالثھا :  ذکر الشیخ الامام ھذا لابداء الفرق فی حکم الفارۃ والھر والشاۃ الواقعۃفی البئر بنزح



[1]   شلبی علی تبیین الحقائق کتاب الطہارۃ الامیریہ ببولاق مصر ۱ / ۲۵

[2]   دُرمختار باب میاہ مجتبائی دہلی ۱ / ۳۷

[3]   بحرا لرائق کتاب الطھارۃ سعید کمپنی کراچی ۱ / ۹۷

[4]   بحرا لرائق کتاب الطھارۃ سعید کمپنی کراچی ۱ / ۹۸

[5]              بدائع الصنائع فصل اما بیان المقدار الذی یصیربہ المحل نجساً ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن