30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الاحتراز عنہ کما فی اجزاء الارض [1]۔
کی طرح ایسی ملاوٹ سے پانی کا محفوظ ہونا مشکل ہے۔ (ت)
فتح القدیر میں ہے :
قدرأیناہ یقال فی ماء المد والنیل حال غلبۃ لون الطین علیہ وتقع الاوراق فی الحیاض زمن الخریف فیمر الرفیقان ویقول احدھما للاٰخر ھنا ماء تعال نشرب نتوضأ فیطلقہ مع تغیر اوصافہ بانتقاعھا فظھرلنا من اللسان ان المخلوط المغلوب لایسلب الاطلاق فوجب ترتیب حکم المطلق علی الماء الذی ھو کذلك وقد اغتسل صلی ا لله تعالٰی علیہ وسلم یوم الفتح من قصعۃ فیھا اثر العجین رواہ النسائی والماء بذلک
مد اور نیل کے پانی میں مٹی کا رنگ غالب ہوتا ہے اور حوضوں میں موسم خزاں کے پتّے گرتے ہیں اس کے باوجود ہم نے دیکھا کہ دو ساتھی وہاں سے گزرتے ہوئے ایك دوسرے کو کہتے ہیں یہ پانی ہے آؤ پئیں اور وضو کریں اسی کو مطلق پانی قرار دیتے ہیں حالانکہ ان چیزوں کے ملنے کی وجہ سے پانی کے اوصاف متغیر ہوچکے ہوتے ہیں تو معلوم ہوا کہ ملنے والی مغلوب چیز پانی کو اپنے اطلاق سے خارج نہیں کرتی لہٰذا ایسے پانی پر مطلق کا حکم مرتّب ہوگا نیز فتح مکّہ کے روز حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایك ایسے پیالے سے وضو (بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
قدرا فلیس فیہ مایمیل الی مافی الغنیۃ فتثبت وللہ الحمد۔
اقول : (۱)ونظیر ھذاالاختلاف عن الامام مافی الحدیث انہ صلی ا لله تعالٰی علیہ وسلم سئل عن تقبیل الصائم عرسہ فاجاز فسئل اخری فنھی فاذا الذی اباہ لہ شیخ والذی نھاہ عنہ شاب ۱۲ منہ غفرلہ(م)
دونوں میں سے کسی کا غلبہ معلوم نہ ہو ، تو یہ مشکوك کی بات ہوئی مقدار کے اعتبار سے مساوی مخلوط کی بات نہیں ہے ، یہاں غنیہ والی بات کی طرف میلان ثابت نہیں ہے۔
میں کہتا ہوں کہ اس کی نظیر وہ ہے جو حدیث میں ہے کہ حضور علیہ الصّلوٰۃ والسلام سے ایك بار یہ سوال ہوا کہ اگر روزے والا اپنی بیوی کا بوسہ لے تو کیا حکم ہے ، تو جواب میں اجازت فرمائی۔ اور دوسری بار یہی سوال کیا گیا تو آپ نے منع فرمایا۔ تو اسی ایك سوال کے مختلف جوابات کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ روزے والا بوڑھا ہو تو جائز فرمایا اور اگر وہ جوان ہے تو منع فرمایا ، اس طرح امام ابو حنیفہ نے نبیذ کے بارے میں مختلف قول فرمائے کیونکہ ہر جواب علیحدہ نقطہ سے متعلق ہے۔ (ت)
یتغیر ولم یعتبر المغلوبیۃ [2]۔
فرمایا جس میں آٹا لگا ہوا تھا ، اس کو نسائی نے روایت کیا ہے اور پانی اس آٹے کی وجہ سے متغیر ہوتا ہے لیکن حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس کی کچھ پروا نہ کی۔ (ت)
(۷)اجماع عرف وشرع ہے کہ زوال اسم موجب زوال اطلاق ہے وقد تقدم فی تعاریف المطلق لاسیما التاسع(مطلق کی تعریفوں خصوصًا نویں تعریف میں گزر چکا ہے۔ ت)ولہٰذا نبیذ تمر سے وضو ناجائز ہونے پر اجماع ہوا اگرچہ پانی اپنی رقّت پر رہے وقد تقدم فی ۲۸۶(۲۸۶ میں گزر چکا۔ ت)
(۸)اجماع ائمہ حنفیہ ہے کہ پانی کے اوصاف میں قلیل تغیر ما نع اطلاق نہیں وقد تقدم فی ۱۱۶(۱۱۶ میں گزر چکا ہے۔ ت)
یہ آٹھ اجماع واجب بالاتباع ناقابل نزاع غیر صالح الاندفاع ہیں اور یہی بحمد اللہ تعالٰی وہ معیار کامل ہے جو مائے مطلق کی تعریف رضوی میں گزرا وللہ الحمد یہ احکام منقحہ ہاتھ میں رکھ کر ضوابط کی طرف چلئے۔
ضابطہ ۱ : کسی پھل یا پیڑ یا بیل یا پتّوں یا گھاس کے عرق یا عصارے سے وضو جائز نہیں۔ قدوری ہدایہ وقایہ نقایہ کنز اصلاح غرر نور الایضاح متون وغیرہا عامہ کتب میں ہے لایجوز بمااعتصر من شجر اوثمر [3] (درخت اور پھل کے نچوڑے ہوئے پانی سے وضو جائز نہیں۔ (ت)اور صحیح یہ کہ یہ حکم قاطر ومستقطر ومعتصر سب کو عام ہے کماتقدم فی ۲۰۵(جیسا کہ بحث ۲۰۵ میں گزر چکا ہے۔ (ت)
اقول : ھو عندی من فروع الاجماع الاول حتی فی قاطر الکرم وقد تقدم فی حاشیۃ ۲۰۷۔
میں کہتا ہوں کہ یہ میرے نزدیك پہلے اجماع کے فروعات میں سے ہے حتی کہ انگور کے درخت سے نکلنے والے قطروں کو شامل ہے اور یہ بات بحث ۲۰۷ کے حاشیہ میں گزر چکی ہے۔ (ت)
ضابطہ ۲ تا ۴ : مطہر پانی کے ناقابل وضو ہوجانے کیلئے متون معتمدہ میں تین سبب ارشاد ہوئے :
(۱)زوال طبع آب
(۲)غلبہ غیر
(۳)طبخ باغیر۔ اگرچہ بعض نے ایك سبب بیان کیا بعض نے دو بعض نے اجمالًا سب ، اور ان سے تعبیر میں بھی عبارات مختلف آئیں مگر عند التحقیق بتوفیق اللہ تعالٰی سب اُسی معیار کے دائرے میں ہیں عبارات میں یہ ہیں :
(۱)قدوری لایجوز بما غلب علیہ غیرہ فاخرجہ عن طبع الماء کماء الباقلی والمرق وماء الزردج [4] (وضو جائز نہیں ہے اُس پانی سے جس پر کسی دوسری شے کا غلبہ ہوگیا ہو اور اس کو پانی کی طبیعت سے نکال دیا ہو ، جیسے باقلی کا پانی اور زدج کا پانی۔ ت)
(۲)بدایہ مثلہ وانما اخذ عنہ وان زاد بعض الامثلۃ [5] (بدایہ میں اسی کی مثل ہے انہوں نے قدوری سے لیا ہے اگرچہ بعض مثالوں کا اضافہ کیا ہے۔ ت)
(۳)وقایہ ولابماء زال طبعہ بغلبۃ غیرہ اجزاء اوبالطبخ کماء الباقلی والمرق [6] (وقایہ میں ہے اور نہ اس پانی سے جس پر غیر کا بصورت اجزاء یا پکانے کی وجہ سے غلبہ ہوگیا ہو جیسے باقلٰی کا پانی اور شوربہ۔ ت)
(۴)نقایہ یتوضو بماء السماء والارض وان اختلط بہ طاھر الا اذا اخرجہ عن طبع الماء اوغیرہ طبخا وھو ممالایقصد بہ النظافۃ [7] (نقایہ میں ہے آسمان اور زمین کے پانی سے وضو کرے اگرچہ اس میں کوئی پاك چیز مل گئی ہو ، اِلّا یہ کہ اس کو پانی کی طبیعت سے خارج کردیا ہویا پکنے کی وجہ سے اس کو پانی کی طبیعت سے خارج کردیا ہو اور وہ غیر چیز ایسی نہ ہو جس سے نظافت مطلوب ہوتی ہے۔ ت)
(۵ و ۶)کنزو وافی لابما تغیر بکثرۃ الاوراق اوبالطبخ اوغلب علیہ غیرہ اجزاء [8] (کنزو وافی میں ہے اس پانی سے وضو جائز نہیں جو پتّوں کی کثرت یا پکنے یا غلبہ اجزأ کی وجہ سے بدل گیا ہو۔ ت)
(۷)اصلاح لابماء زال طبعہ بغلبۃ غیرہ اجزاء اوتغیر بالطبخ معہ وھو مما لایقصد بہ النظافۃ [9](اصلاح میں ہے اس پانی سے وضو جائز نہیں جو اپنی طبیعت کھو بیٹھا ہو دوسرے کے اجزاء کے غلبہ سے یا پکنے کی وجہ سے اور وہ چیز ایسی ہو جس سے نظافت کا ارادہ نہ کیا جاتا ہو۔ ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع