دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

چہارم مطلق وہ کہ اپنی رقت وسیلان پر باقی ہو شلبیہ علٰی الزیلعی میں ہے :

الماء المطلق مابقی علی اصل خلقتہ من الرقۃ والسیلان فلو اختلط بہ طاھرا وجب غلظہ صار مقیدا [1] اھ یحیی اھ

اقول : (۳)ھذا افسدوقد تضمن سابقہ الردعلیہ ویزیدھذاانتقاضابماخلط بکل مائع لایسلبہ رقتہ وان                                   

مطلق پانی جب تك ہے کہ اپنی اصل خلقت پر ہو ، یعنی اس میں رقّت اور سیلان باقی ہو اور جب اس میں کوئی پاك چیز مل کر اس میں گاڑھا پن پیدا کردے تو وہ مقید ہوجائیگا اھ یحی اھ(ت)

میں کہتا ہوں یہ اور بھی زائد فاسد ہے ، اور گزشتہ بحث میں اس پر رد ہوچکا ہے اور اس پر یوں بھی اعتراض وارد ہوتاہے اُس کے ساتھ کہ

غیر اوصافہ کاللبن والخل والعصیر ونحو ذلک۔

اس میں کوئی ایسی مائع شے شامل ہوجائے جو اس کی رقت کو ختم نہ کرے خواہ اُس کے دوسرے اوصاف میں تغیر پیدا کردے ، جیسے دودھ ، سرکہ ، عرق وغیرہ۔ (ت)

پنجم : مطلق وہ جس کے لئے کوئی نیا نام نہ پیدا ہوا ، ہدایہ میں فرمایا :

قال الشافعی رحمہ ا لله تعالٰی لایجوز التوضی بماء الزعفران واشباھہ مما لیس من جنس الارض لانہ ماء مقید الاتری انہ یقال ماء الزعفران بخلاف اجزاء الارض لان الماء لایخلو عنھا عادۃ ولناان اسم الماء باق علی الاطلاق الا تری انہ لم یتجدد لہ اسم علی حدۃ واضافتہ الی الزعفران کاضافتہ الی البئر والعین [2]  اھ

اقول : (۱)ظاھرہ منتقض بالحمیم فقدحدث لہ اسم لم یکن فان قلت اسم الماء باق علیہ فالمراد ماتجدد لہ اسم مع انتفاء اسم الماء الاتری الٰی قولہ ان اسم الماء باق علی الاطلاق اقول اولا قولہ قدس سرہ لم یتجدد لہ مفصول عماقبلہ الا تری الی قولہ الا تری فقدجعلہ دلیلا علی بقاء الاسم لاان بقاء الاسم ماخوذ فیہ وثانیا بقاء الاسم علی الاطلاق کاف علی الاطلاق لایحتاج بعدہ الٰی عدم حدوث ولا یضرمعہ الف حدوث فضمہ الیہ یجعلہ لغوا۔ ھذااوردہ الفاضل عصام فی حاشیۃ بانہ منقوض

امام شافعی نے فرمایاوہ اشیاء جو زمین کی جنس سے نہیں ہیں جیسے زعفران کا پانی وغیرہ اُن سے وضو جائز نہیں ، کیونکہ وہ مقید پانی ہے ، اس لئے اس کو زعفران کا پانی کہتے ہیں ، بخلاف زمینی اجزاء کے ، کیونکہ عام طور پر کوئی پانی زمینی اجزاء سے خالی نہیں ہوتا ہے ، اور ہماری دلیل یہ ہے کہ پانی کا نام علی الاطلاق باقی ہے اور اس کا کوئی نیا نام وضع نہیں ہوا ہے اور اس کی اضافت زعفران کی طرف ایسی ہی ہے جیسے پانی کی اضافت کنویں یا چشمے کی طرف ہوتی ہے اھ(ت)

میں کہتا ہوں بظاہر اس پر گرم پانی کااعتراض وارد ہوتاہے کیونکہ اس پر ایك ایسانام بولاجارہاہے جو پہلے نہ تھا۔ اگریہ کہا جائے کہ اس میں بھی پانی کا نام باقی ہے ، تو مراد یہ ہے کہ جس کا نیا نام پڑ گیا ہو اور پانی کا نام ختم ہوگیا ہو ، چنانچہ انہوں نے فرمایا “ پانی کا نام علی الاطلاق باقی ہے۔ میں کہتا ہوں اوّل تو ان کا قول “ لم یتجدد لہ “ ماقبل سے منفصل اور الگ ہے چنانچہ انہوں نے فرمایا ہے “ الاتری “ تو اس کو انہوں نے نام کے باقی رہنے پر دلیل بنایا ہے یہ نہیں کہ نام کا باقی رہنا اس میں ماخوذ ہے ، ثانیا نام کا علی الاطلاق باقی رہنا اطلاق کے لئے کافی ہے اس کے بعد وہ عدم حدوث کا محتاج نہیں اور اس کے ہوتے ہوئے ہزار حدوث بھی مضر نہیں ، تو

بماء الباقلاء حیث لم یتجددلہ اسم ولم یبق ماء مطلقًا ثم قال والجواب ان المراد ھو الاستلزام الاکثری فان الغالب فی المقید تجدد الاسم کالخبز عـــہ۱ المرقۃ والصبغ ونحو ذلك بخلاف المطلق وھذاالقدرکاف فی غرضنا اذالاولی فی الفرد عـــہ۲ الذی یشتبہ حالہ ان یلحق بالاکثر الاغلب [3]  اھ وتعقبہ العلامۃ سعدی افندی بقولہ لك ان تمنع الاکثریۃ الاتری الٰی ماء الورد وماء الھندباء وماء الخلاف واشباھھا [4]  اھ

اقول :  السؤال والجواب والتعقب کل ذلك نداء من وراء حجاب(۱)اما التعقب فلان کثرۃ مایقال لہ ماء کذا لاتنفی اکثریۃ ماتجددت لہ الاسماء وھی معلومۃ قطعابلا امتراء واما الجواب فاولا(۲)حاصل الجدل ان الامام الشافعی رضی اللّٰہ                                        

اِس کا اُس کے ساتھ ملادینا اس کو لغو قرار دیگا۔ یہ عصام نے اپنے حاشیہ میں لکھا کہ اس پر باقلاء کے پانی سے اعتراض وارد ہوگا اس لئے کہ اس کا کوئی نام نیا نہیں پیدا ہوا اور مطلق پانی بھی نہ رہا پھر فرمایا اس کا جواب یہ ہے کہ مراد استلزام اکثری ہے ، کیونکہ مقید میں عام طور پر نام نیا ہوجاتاہے ، جیسے روٹی ، شوربہ اور رنگ وغیرہ بخلاف مطلق کے ، اتنی مقدار ہماری غرض میں کافی ہے ، کیونکہ اولٰی اُس فردمیں جس کاحال مشتبہ ہویہ ہے کہ اس کواکثرواغلب سے لاحق کیا جائے اھ اس پر علامہ سعدی آفندی نے تعاقب کیا ، اور فرمایا اس میں اکثریت کے وجود کاانکار کیا جاسکتا ہے ، جیسے گلاب کا پانی ، کاسنی کا پانی ، اور بید کا پانی اور اسی طرح دوسری اشیا کا پانی اھ(ت)

میں کہتا ہوں سوال وجواب اور تعقب یہ سب پردے کو پیچھے پکارنا ہے ، تعقب تو اس لئے کہ جن اشیاء کو کہا جاتا ہے کہ “ فلاں چیز کا پانی “ ان کی کثرت ، اُن اشیاء کے اکثر ہونے کے منافی نہیں جن کے نام نئے پڑ گئے ہوں اور یہ بلاشبہ معلوم ہیں ، اور جواب کی بابت اول تو یہ ہے کہ جھگڑے کا حاصل یہ ہے

 

عــہ۱ : اقول :  من العجب عدالخبر من المیاہ المقیدۃ۔ (م)

عــہ۲ : ای فیلحق ماء الزعفران بالماء المطلق وماء الباقلاء لتبین حالہ بالمقید وان لم یتجددلہ ایضا اسم اذلا تدع ان کل لامتجدد مطلق ۱۲ منہ غفرلہ۔                                          

میں کہتا ہوں بڑے تعجب کی بات ہے کہ روٹی کو مقید پانیوں میں شمار کیا ہے۔ (ت)

یعنی زعفران کے پانی کو مطلق پانی اور باقلٰی کے پانی سے ملحق کیا جائیگاتاکہ اس کاحال مقید سے جدا ہوجائے ، اگرچہ اس کا بھی کوئی نیا نام نہیں پڑاہے کیونکہ ہمارایہ دعوٰی نہیں ہے کہ ہر وہ پانی جس کانیا نام نہ ہو وہ مطلق ہے ۱۲ منہ غفرلہ۔ (ت)

تعالٰی عنہ استدل علی کونہ ماء مقیدابانہ یقال لہ ماء الزعفران فاحتاج الی التقیید وکل مااحتاج الی التقیید مقید واجاب عنہ الشیخ قدس سرہ بمنع ومعارضۃ اماالمنع فقول واضافتہ الی الزعفران الخ ای لانسلم ان کل اضافۃ للاحتیاج بل ربما یکون لتعریف شیئ وراء الذات کماء البئر والعین واما المعارضۃ فقولہ ان اسم الماء باق الخ فاستدل علی الاطلاق ببقاء اسم الماء المطلق وعلی ببقائہ بانہ لم یتجدد لہ اسم فلا بدمن ضم الکلیۃ القائلۃ ان کل مالم یتجدد لہ اسم فاسم المطلق باق علیہ فنقض المعترض الکلیۃ بماء الباقلاء ونحوہ ولایمسہ الجواب بالاکثریۃ لانتفاء التعدید(۱)وثانیا  اللازم من قولہ الغالب فی المقید تجدد الاسم اکثریۃ الاستلزام للتجدد من جھۃ التقیدای اکثرالمقیدات متجددات والنافع لہ عــہ اکثریۃ الاستلزام للاطلاق من جھۃ عدم التجددای اکثر مالم یتجددلہ اسم فھو مطلق لیلحق ھذا الذی لم یتجددلہ اسم بالاکثرالاغلب لکن لایلزم ھذامن ذلك بل یمکن ان یکون اکثر ماتقید تجدد

کہ امام شافعی نے اس کے مقید پانی ہونے پر اس طرح استدلال کیا ہے کہ اس کو زعفران کا پانی کہاجاتا ہے تو اس میں قید کی ضرورت ہوئی اور ہر وہ چیز جس میں قید کی ضرورت ہو مقید ہوتی ہے تو اس کا جواب شیخ قد س سرہ ، نے منع اور معارضہ کے ساتھ دیا ہے۔ منع تو اس اعتبار سے ، پس ان کا قول واضافتہ الی الزعفران الخ یعنی ہم یہ تسلیم نہیں کرتے کہ ہر اضافت احتیاج کیلئے ہے ، بلالکہ اضافت کبھی کسی شے کی تعریف کیلئے ہوتی ہے ، ذات کے علاوہ جیسے کنویں کا پانی چشمے کا پانی ، باقی رہا معارضہ تو ان کا قول ان اسم الماء باق الخ تو انہوں نے اطلاق پر مطلع پانی کے نام کے باقی ہونے سے استدلال کیا ہے اور اس کے باقی رہنے پر اس طرح استدلال کیا ہے کہ اس کا کوئی نیا نام نہیں پڑا ہے ، تو اس میں یہ قاعدہ کلیہ ملانے کی ضرورت ہے کہ مُردہ پانی جس کا نیا نام نہ پڑا ہو تو مطلق کا نام اس پر باقی ہے تو معترضٍ نے اس کلیہ پر نقض وارد کیا ہے باقلی وغیرہ کے پانی سے ، اور اکثریت والے جواب کا اس سے تعلق نہیں ہے کیونکہ اس میں “ تعدیہ “ نہیں پایا جاتا ہے ، اور ثانیا ، لازم ان کے قول “ مقید میں غالب نام کا تجدد ہے “ سے تجدد من جھۃ التقیید کے استلزام کی اکثریت ہے ، یعنی اکثر مقیدات ، متجدد ہیں حالانکہ ان کے حق میں نفع بخش اطلاق من جہۃ عدم التجدد کے

 



[1]   شلبی علی التبیین کتاب الطہارت الامیریہ ببولاق مصر ۱ / ۱۹

[2]               الہدایۃ باب الماء الذی یجوزبہ الوضوء ومالایجوز بہ مطبع عربیہ کراچی ۱ / ۱۸

[3]   حاشیۃ سعدی چلپی مع الفتح القدیر نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۶۳

[4]   اشیۃ سعدی چلپی مع الفتح القدیر نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن