دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

(۲۸۸)یوں ہی شربت سے وضو ناجائز ہے شکّر ، بتاشے ، مصری ، شہد کسی چیز کا ہو نمبر ۱۸۵ میں ہدایہ وغیرہا کتابوں سے گزرا : لایجوز بالاشربۃ [1] (شربتوں سے وضو جائز نہیں۔ ت)اس پر عنایہ وبنایہ وکفایہ وغایہ میں فرمایا :

ان ارادبالا شربۃ الحلوالمخلوط بالماء کالدبس والشھد المخلوط بہ کانت نظیر الماء الذی غلب علیہ غیرہ [2]۔

اگر ان کی مراد “ اشربہ “ سے میٹھے شربت ہیں جیسے شیرہ اور شہد جو پانی میں ملے ہوں تو اس پانی کی نظیر ہے جس پر کوئی دوسری چیز غالب ہوگئی ہو۔ (ت)

 

مجمع الانہر میں ہے :

قال صاحب الفرائد المراد من الاشربۃ الحلوا لمخلوط بالماء کالدبس والشہد [3]۔

صاحب الفرائد نے فرمایا اشربہ سے مراد میٹھا شربت ہے جو پانی میں شامل ہوگیا ہو جیسے شیرہ اور شہد۔ (ت)

مگر اصحاب ضابطہ غیر بحر ودُر پر لازم کہ اُس سے وضو جائز مانیں جب تك پانی کی رقت نہ زائل ہو اور یہ شربت میں عادۃً نہیں ہوتا شکّر ، بتاشے ، مصری تو ظاہر ہیں اور یوں ہی شہد جبکہ جما ہوا ہو مگر یہ اُسی وجہ سے صحیح نہیں کہ شربت کو پانی نہیں کہتے نام بدل گیا تو آب مطلق نہ رہا۔

(۲۸۹)یوں ہی دوا کاخیساندہ قابلِ وضو نہیں اگر گاڑھا نہ ہوگیاہو کہ وہ دوا کہلائیگی نہ پانی مگر اہل ضابطہ پر جواز لازم۔

(۲۹۰ تا ۲۹۵)یونہی کسم ، کیسر ، رنگت کی پڑیاں جب پانی میں اس قدر ملیں کہ رنگنے کے قابل ہوجائے کسیس ، مازو ، روشنائی مل کر حرف کا نقش بننے کے لائق ہوجائے بحکم تجنیس وفتح القدیر وحلیہ ومعراج الدرایہ وبحرالرائق ودُرمختار وقنیہ وہندیہ وفتح  اللہ المعین وامام جرجانی جس کی عبارت نمبر ۱۲۴ میں گزریں اُس سے وضو جائز نہیں کہ وہ رنگ یا سیاہی یا روشنائی کہلائے گا نہ پانی مگر بحکم ضابطہ جواز ہے خصوصًا پڑیا کا پانی کہ بہت کم مقدار میں ملائی جاتی ہے جس کا پانی کی رقت پر اثر نہیں ہوسکتا۔

اقول :  وھو وان کان ظاھر عامۃ الکتب

میں کہتا ہوں اگرچہ ظاہر عام کتب کا وہی ہے

کمامر ثمہ لکن ھذاھو قضیۃ الاصل المجمع علیہ الغیر المنخرم ان زوال الاسم یسلب الاطلاق وا لله تعالٰی اعلم۔

جو گزرا لیکن اس اصل کایہی تقاضاہے جس پر قطعی اجماع ہے کہ نام کے زائل ہونے سے اطلاق کی کیفیت ختم ہوجاتی ہے۔ (ت)

 

ہاں روشنائی وغیرہ کا گاڑھا پانی بروئے ضابطہ بھی قابلِ وضو نہیں۔

صنف دوم سیال اشیاء

(۲۹۶ تا ۲۹۸)اقول : گلاب کیوڑابید مشك بلاشبہ مزہ آب کے خلاف مزہ رکھتے ہیں اور ان کی بُو قوی تر ہے گھڑے بھر پانی میں تولہ بھر اُسے خوشبُودار کردیتاہے اور مزہ نہیں بدلتا توبحسب حکم منقول اُس سے وضو جائز رہے گا جب تك اس قدر کثرت سے نہ ملے کہ پانی پر اُس کا مزہ غالب آجائے مگر اہلِ ضابطہ کے نزدیك اُس سے وضو ناجائز ہونا لازم لانہ ذووصفین وقد تغیر واحد(کیونکہ دو وصفوں والا ہے اور ایك وصف بدل چکا ہے۔ ت)مگر یہ سخت بعید بلالکہ بداہۃً باطل ہے عرفًا لغۃً شرعًا اُس گھڑے بھر پانی کو جس میں چند قطرے گلاب کے پڑے ہیں پانی ہی کہاجائے گا تو وہ یقینا آب مطلق ہے اور اس سے بلاشبہ وضو جائز۔

(۲۹۹ و ۳۰۰)زعفران حل کیا ہوا پانی یاشہاب اگر اتناملے کہ پانی کا صرف رنگ بدلے تو حکم مذکور نمبر ۱۲۶ سے وہ پانی قابلِ وضو نہ رہے گا اور اہلِ ضابطہ جائز کہیں گے۔

لانھما من ذوات الثلثۃ فلایکفی تغیروصف واحد ولونھمااقوی اوصافھمافیعمل قبل ان یعمل الباقیان۔

کیونکہ یہ تین اوصاف والا ہے تو اس میں ایك کا تغیر کافی نہ ہوگا اور اس کے اوصاف میں سے رنگ قوی تر ہے تو باقی دو کے مؤثر ہونے سے قبل ہی یہ مؤثر ہوجائیگا۔ (ت)

(۳۰۱)یوں ہی پڑیا حل کیا ہوا پانی پانی میں پڑ کر صرف رنگت بدل دے تو کتب مذکورہ کے حکم سے قابلِ وضو نہیں اور اہلِ ضابطہ کے نزدیك بھی ناجائز ہے اگر پڑیا کسی قسم کی بُو نہ رکھتی ہو ورنہ جائز کہیں گے۔
(
۳۰۲)آب تربوزسے جب پانی کاصرف مزہ بدلے خود اہل ضابطہ نے عدمِ جواز وضو کی تصریح کی کمامر فی ۱۲۸ مگر اُن کا ضابطہ جواز چاہتا ہے۔

لانہ ذوالثلثۃ فلایکتفی بوصف وطعمہ اغلب اوصافہ فلایستلزم غلبتہ غلبۃ احد الباقیین۔

کیونکہ یہ تین وصفوں والا ہے ، تو ایك وصف پر اکتفأ نہ کیا جائے گا ، اور اس کا مزہ اس کے اوصاف میں قوی تر ہے تو اس کے غلبہ سے دو۲ باقیماندہ وصفوں میں سے کسی ایك کا غلبہ لازم نہیں آئے گا۔ (ت)

(۳۰۳)سپید انگور کے سرکہ کی جب صرف بُو پانی میں آجائے غالب نہ ہو بحکم بدائع منقول نمبر ۱۳۰ قابل وضو ہے مگر بروئے ضابطہ جوازنہ چاہئے لانہ ذووصفین وقد تغیراحدھما(کیونکہ یہ دو وصفوں والا ہے اور ایك وصف بدل چکا ہے۔ ت)

(۳۰۴)سرکہ کہ رنگت بھی رکھتا ہے اور اُس کی بُو سب اوصاف سے اقوٰی ہے اگر پانی میں اُس کا مزہ اور بُو آجائے اور رنگ نہ بدلے بحکم منقول مصرح امام ملك العلماء وامام اسبیجابی وامام فخرالدین زیلعی ونجم الدین زاہدی وزادالفقہاء وامام ابن امیر الحاج حلبی مذکور نمبر ۱۲۶ قابلِ وضو ہے مگر اتباعِ ضابطہ نے عدمِ جواز کی تصریح کی ، غنیہ میں ہے :

ان کان یخالفہ فی الاوصاف کلھاکالخل فالمعتبر غلبۃ اکثرھا [4]۔

اگر وہ پانی کے تمام اوصاف میں اس کے مخالف ہے جیسے سرکہ تو معتبران میں سے اکثر کا غالب ہونا ہوگا۔ (ت)

نورالایضاح ومراقی الفلاح میں ہے :

الغلبۃ توجد بظھور وصفین من خل لہ لون وطعم وریح ای وصفین منھاظھرامنعاصحۃ الوضوء ولوواحد لایضر لقلتہ [5] ۔

 



[1]   الہدایۃ باب الماء الذی یجوزبہ الوضوء ومالایجوزبہ مطبع عربیہ کراچی ۱ / ۱۸

[2]              الکفایۃ مع فتح القدیر  باب الماء الذی یجوزبہ الوضوء ومالایجوزبہ مطبع نوریہ رضویہ

[3]               الکفایۃ مع فتح القدیر  باب الماء الذی یجوزبہ الوضوء ومالا یجوزبہ مطبع نوریہ رضویہ

[4]   غنیۃ المستملی فصل فی بیان احکام المیاہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۹۱

[5]   مراقی الفلاح کتاب الطہارت الامیریۃ ببولاق مصر ص۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن