دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

قسم دوم جن سے وضو صحیح نہیں۔
(
۱۶۱)آبِ نجس۔ (۱۶۲)مستعمل کہ ہمارے رسالہ الطرس المعدل میں جس کا بیان مفصّل۔
(
۱۶۳ تا ۱۶۵)گلاب کیوڑا بید مشک ، ہدایہ وخانیہ میں ہے :

لابماء الورد [1] اھ ومثلہ فی خزانۃ المفتین عن شرح مجمع البحرین وعد فی السعدیہ مع ماء الوردماء الھند باوماء الخلاف واشباھھا [2]۔

نہ گلاب کے پانی سے اھ اور اسی کی مثل خزانۃ المفتین میں شرح مجمع البحرین سے ہے اور سعدیہ میں گلاب کے پانی کے ساتھ عرق ہندبا ، عرق خلاف وغیرہ کو بھی شمار کیا۔ (ت)

منیہ وغنیہ میں ہے :

(لایجوز)الطھارۃ الحکمیہ(بماء الورد)وسائر الازھار [3]۔

طہارت حکمیہ گلاب اور دوسرے پھولوں کے پانی سے جائز نہیں ہے۔ (ت)

(۱۶۶)عرق گاؤ زبان وعرق بادیان وعرق عنب الثعلب وغیرہا جتنے عرق کشید کئے جاتے ہیں کسی سے وضو جائز نہیں وتقدمت فی ۱۱۱ عبارۃ البحر فی الماء الذییؤخذ بالتقطیر من لسان

الثور [4] ولفظ الدرر والمستخرج من النبات بالتقطیر [5]

(بحر کی عبارت اس پانی کی بابت جو عمل تقطیر سے گاؤ زبان سے نکالا جائے اور درر میں ہے کہ جڑی بُوٹیوں کا پانی جو تقطیر سے نکالا جائے ۱۱۱ میں گزر چکی ہے۔ ت)

(۱۶۷ ، ۱۶۸)آب کا سنی آب مکوہ اگرچہ مروق ہوں کہ اجزائے کثیفہ جدا ہو کہ زیادہ رقیق ولطیف ہوجاتے ہیں ومرکلام سعدی افندی۔

(۱۶۹)وہ پانی کہ زعفران سے نکالا جائے وتقدم کلام الغنیہ فی ۱۲۵(اور غنیہ کا کلام ۱۲۵ میں گزرا۔ ت)

(۱۷۰ تا ۱۷۹)خربوزہ ، تربوز ، ککڑی ، کھیرے ، سیب ، بہی ، انار ، کدو وغیرہا میووں پھلوں کا عرق کہ اُن سے نکلتا یا نچوڑ کر نکالا جاتا ہے ، یوں ہی گنّے کا رس اور بالخصوص وہ پانی کہ کچے ناریل کے اندر ہوتا ہے جو پگھل کر پانی نہ ہوا بلالکہ ابتداء پانی ہی تھا۔

(۱۸۰)اُس سے بھی زیادہ قابلِ تنبیہ وہ پانی ہے کہ سُنا گیا خطِ استوأ کے قریب بعض وسیع ریگستانوں میں جہاں دُور دُور تك پانی نہیں ملتا ریتے کے نیچے ایك تربوز نکلتا ہے جس میں اتنا پانی ہوتا ہے کہ سوار اور اس کے گھوڑے کو سیراب کردے رحمت نے بے آب جنگل میں حیاتِ انسان کا یہ سامان فرمایا ہو تو کیا دُور ہے مگر وہ پانی اگرچہ نتھرے خالص پانی کی طرح ہو اور اس تربوز میں اس کے سوا کچھ نہ ہو جب بھی قابلِ وضو نہیں کہ ثمر کا پانی ہے مائے مطلق کے تحت میں نہیں آسکتا۔ رہا وضو اس کیلئے بحمد اللہ وہ رحمتِ عامہ موجود ہے جو صدیقہ بنت الصدیق محبوبہئ محبوبِ رب العٰلمین جل وعلا وصلی  اللہ تعالٰی علیہ وعلیہما وسلم کے صدقہ میں ہر مسلمان کے لئے ہر جگہ موجود ہے کہ

تیمموا صعیدا طیبا جعلت لی الارض مسجد او طھورا [6]  اقول : (۱)وھنالك یظھر ان الاعتصار لامفھوم لہ وان احتج بہ بعض الکبراء علی جواز الوضوء بقاطر الکرم کما سیاتی وا لله تعالٰی اعلم۔                                                                                                                                                                               

پاك مٹی سے تمیم کرو میرے لئے زمین مسجد اور پاك کرنے والی بنا دی گئی ہے۔ میں کہتا ہوں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعتصار کا کوئی مفہوم مخالف نہیں اگرچہ بعض اکابر نے اس سے یہ استدلال کیا ہے کہ انگور سے ٹپکنے والے پانی سے وضو جائز ہے ، کما سیاتی و الله تعالٰی اعلم۔

خانیہ وہندیہ میں ہے :

لایجوز التوضوء بماء البطیخ والقثاء والقثد [7] اھ وفی خزانۃ المفتین عن شرح مجمع البحرین مکان القثد وماء الخیار[8]

وضوء جائز نہیں ہے خربوز ، ککڑی اور کھیرے کے پانی سے اھ اور خزانۃ المفتین میں شرح مجمع البحرین سے قثد(کھیرے)کے بجائے ماء الخیار(ککڑی کا پانی)ہے۔ (ت)

منیہ وغنیہ میں ہے :

(لاتجوز بماء الثمار)مثل التفاح وشبھہ [9] وذکر فی الجوھرۃ ماء الدباء [10] ویاتی۔

طہارت پھلوں کے پانی سے جائز نہیں ، جیسے سیب اور اس کے مشابہ اھ اور جوہرہ میں ذکر کیا کدو کا پانی ، اور یہ آئیگا۔ (ت)

خانیہ میں ہے :

لایجوز التوضوء بماء الفواکہ [11]۔

پھلوں کے پانی سے وضو جائز نہیں۔ (ت)

یونہی وہ پانی کہ کسی درخت کی شاخیں یا پتّے کوٹ کر نکالا جائے۔ خزانۃ المفتین میں شرح مجمع البحرین سے ہے :

لایجوز الوضوء بماء القضبان [12]۔

 



[1]   فتاوٰی ہندیہ فصل فیما لایجوزبہ التوضو نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۲۱

[2]   السعدیہ

[3]   غنیہ المستملی فصل فی بیان احکام المیاہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۸۹

[4]              بحرالرائق کتاب الطہارت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۶۹

[5]              الدرر الحکام للمولی خسرو بحث الماء الکاملیہ بیروت ۱ / ۲۳

[6]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن