دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

اقول :   وبھذا(۱)یضعف مااجاب بہ ابنا حجر فی شرحی البخاری والمشکوۃ انہ محمول علی ماء القیت فیہ تمرات یابسۃ لم تغیرلہ وصفا قال العسقلانی وانماکانوا یصنعون ذلك لان غالب میاھھم لم تکن حلوۃ  [1]  اھ واستشعر المکی ان ھذا لایسمی نبیذا فقال وتسمیہ ابن مسعود لہ نبیذامن مجاز الاول زادا والمراد بہ الوضع اللغوی وھو ماینبذ فیہ شیئ وان لم یغیرہ [2] اھ                                 

نے اسی سے لیلۃ الجن میں وضو فرمایا تھا ، آپ نے فرمایا میں نے کچھ کھجوریں پانی میں ڈال دی تھیں اھ تو اس کو اس پانی پر محمول کیا جائے جس میں مٹھاس پیدا ہوگئی ہو اور مطلق پانی سے نکل گیا ہو ، جیسا اس حدیث کی ابتداء میں بروایت ابن شیبہ ہے کہ حضور اکرم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ان سے دریافت کیاکیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔ آپ نے فرمایا تمہارے توشہ دان میں کیا ہے؟ انہوں نے کہا نبیذ تمر ہے۔ آپ نے فرمایا یہ تو میٹھی کھجوریں اور پاك پانی ہے ، تو اگر وہ پانی مطلق ہوتا تو آپ جواب میں نہ نہ فرماتے۔ (ت)

میں کہتا ہوں اس سے معلوم ہوا کہ دو۲ شرحوں(شرح بخاری وشرح مشکوٰۃ)میں دو ابن حجر نے جو جواب دیا ہے وہ ضعیف ہے وہ جواب یہ ہے کہ ..... اس پانی سے مراد وہ پانی ہے جس میں خشك کھجوریں ڈال دی گئی ہوں جس نے پانی کا وصف نہ بدلا ہو ، عسقلانی نے فرمایا اہلِ عرب ایسا اس لئے کرتے تھے کہ عام طور پر اُن کا پانی میٹھا نہیں ہوتا تھا اھ اور مکی نے فرمایا کہ اس کو نبیذ نہیں کہا جاتا ہے ، اور فرمایا ابن جائے خواہ وہ اس پانی کو متغیر نہ کرے اھ۔ (ت)

اقول : (۱)وکل ھذا کما تری خروج عن الظاھر غیران ملك العلماء قال بعدماقدمناعنہ لان من عادۃ العرب انھاتطرح التمر فی الماء الملح لیحلو [3] اھ۔

اقول :  (۲)فھذا میل الی ماقالاہ ولا اراہ یستقیم اذلوکان کذا لبقی علی مائتیہ وکان مطلقًا  فجاز بہ الوضوء مطلقًا  وقد قال الشیخ الامام فی اٰخر الکلام الجواز فی نبیذ التمر ثبت معدولابہ عن القیاس لان القیاس یابی الجوازالا بالماء المطلق وھذا لیس بماء مطلق بدلیل انہ لا یجوز التوضو بہ مع القدرۃ علی الماء المطلق الا انا عرفناالجواز بالنص [4] اھ ولذا احتجناالی الجواب عن الحدیث بانہ منسوخ باٰیۃ التیمم ونو زع ولذامال الاتقانی الی قول(۳)محمدانہ یجمع بینھما لیقع الطھر بالیقین۔ اقول وھو حسن جدا وا لله تعالٰی اعلم۔                                                          

مسعود نے اس کو مجازًا نبیذ کہا تھا اول نے مزید فرمایا کہ یا اس سے مراد اس کے لغوی وضعی معنی ہیں ، یعنی وہ پانی جس میں کوئی چیز ڈال دی میں کہتا ہوں یہ تمام تاویلات ظاہر کے برخلاف ہیں ، تاہم ملك العلماء نے اس تمام گفتگو کے بعد جو ہم نے اوپر ذکر کی ، فرمایا : عرب کی عادت تھی کہ وہ کھاری پانی

میں کھجوریں ڈالتے تھے تاکہ پانی میٹھا ہوجائے۔ (ت)

میں کہتا ہوں یہ جواب بھی اُن دو حضرات کے قول کی طرف میلان ہے ، مگر میرے نزدیك یہ جواب درست نہیں ، کیونکہ اگر یہی بات ہوتی تو پانی کا نام باقی رہتا اور مطلق رہتااور اس سے مطلقًا  وضو جائز ہوتا۔ شیخ نے آخر میں فرمایا نبیذ تمر سے وضو کا جواز قیاس کے برخلاف ثابت ہے ، کیونکہ قیاس تو یہ چاہتا ہے کہ وضو صرف مطلق پانی سے ہی جائز ہو ، اور یہ مطلق پانی نہیں ہے ، اور اس کی دلیل یہ ہے کہ ماء مطلق پر قدرت ہوتے ہوئے اُس سے وضو جائز نہیں ، لیکن اس کاجواز ازروئے نص ثابت ہے اھ اس لئے ہمیں ضرورت ہوئی کہ ہم حدیث کا جواب دیں ، اور جواب یہ ہے کہ یہ آیت تیمم سے منسوخ ہے ، اور اس لئے اتقانی امام محمد کے قول کی طرف مائل ہوئے کہ وضو اور تیمم دونوں کو جمع کیا جائے تاکہ طہارت بالیقین حاصل ہوجائے۔ (ت)میں کہتا ہوں یہ جواب بہت اچھا ہے و الله تعالٰی اعلم۔ (ت)

(۱۱۷) اقول : یہاں سے ظاہر ہوا کہ اگر پانی میں شکر یا بتاشے اتنے کم پڑے کہ شربت کی حد تک نہ پہنچا اگرچہ ایك ہلکی سی مٹھاس آگئی تو اُس سے وضو روا ہے۔

(۱۱۸)اقول : یوں ہی دوا پانی میں بھگوئی جب تك پانی میں اُس کا اثر نہ آجائے کہ اب ۱ سے دوا کہیں پانی نہ کہیں اُس وقت تك اُس سے وضو جائز ہے اگرچہ پانی کے اوصاف بدل جائیں وکفی شاھدا علیہ مسألۃ الاوراق فی الحیاض(اس پر دلیل حوضوں میں پتّوں کا مسئلہ کافی ہے۔ ت)

(۱۱۹)کسم
(
۱۲۰)کیسر
(
۱۲۱)کسیس
(
۱۲۲)مازو

یہ چیزیں اگر پانی میں اتنی کم حل ہُوئیں کہ پانی رنگنے یالکھنے حرف کا نقش بننے کے قابل نہ ہوگیا تو اُس سے بالاتفاق وضو جائز ہے۔

وذلك ان العبارات جاء ت فیھاعلی اربعۃ مسالك الاوّل یجوز مطلقًا مالم تغلب علی الماء بالاجزاء قال فی الھدایہ قال الشافعی رحمہ ا لله تعالٰی لایجوز التوضی بماء الزعفران واشباھہ ممالیس من جنس الارض لانہ ماء مقید الا تری انہ یقال ماء الزعفران بخلاف اجزاء الارض لان الماء لایخلوعنھا عادۃ ولناان اسم الماء باق علی الاطلاق الا تری انہ لم یتجدد لہ اسم علیحدۃ واضافتہ الی الزعفران کاضافتہ الی البئر والعین ولان الخلط القلیل لامعتبر بہ لعدم امکان الاحترازعنہ کما فی اجزاء الارض فیعتبر الغالب والغلبۃ بالاجزاء لابتغیر اللون ھو الصحیح [5] اھ                      

پہلا مسلک : وضو مطلقًا  جائز ہے تاوقتیکہ اُس کے اجزاء پانی پر غالب نہ ہوجائیں ، ہدایہ میں ہے امام شافعی نے فرمایازعفران اور اسی کی مثل دوسری اشیاء کے پانی سے وضو جائز نہیں یعنی وہ اشیاء جو زمین کی جنس سے نہیں ، کیونکہ یہ مقید پانی ہے۔ اس لئے کہتے ہیں زعفران کا پانی ، اور زمین کے اجزاء کا معاملہ اس کے برعکس ہے ، کیونکہ پانی عام طور پر ان اجزاء سے خالی نہیں ہوتا ہے اور ہماری دلیل یہ ہے کہ پانی کا نام علی الاطلاق باقی ہے کیونکہ اس کا کوئی نیا نام نہیں ہے ، اور اس کی اضافت زعفران کی طرف ایسی ہے جیسے پانی کی اضافت کُنوئیں اور چشمے کی طرف ہوتی ہے اور تھوڑی ملاوٹ کا

وفی الانقرویہ یجوزالتوضی بماء الزعفران عندناوعند الشافعی لایجوز [6] اھ وفی الظھیریہ ثم البحر وفی الخانیہ اذا طرح الزاج فی الماء حتی اسود(زاد فی الخانیہ لکن لم تذھب رقتہ)جاز بہ الوضو [7] اھ ومثل الخانیہ فی المنیہ عن الملتقط وزاد وکذا العفص اھ قال فی الغنیہ عـہ جازمع تغیر لونہ وطعمہ وریحہ [8] اھ

 



[1]               فتح الباری لایجوز الوضوء بالنبیذ بیروت ۱ / ۳۰۵

[2]               شرح مشکوٰۃ لملّا علی قاری باب احکام المیاہ مکتبہ امدادیہ ملتان ۲ / ۶۰

[3]   بدائع الصنائع الماء المقید سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۷

[4]   بدائع الصنائع الماء المقید سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۷

[5]              ہدایہ باب الماء الذی یجوزبہ الوضوء ومالا یجوزبہ مطبع عربیہ کراچی ۱ / ۱۸

[6]   رسائل الارکان بالمعنی فصل فی المیاہ مطبع علوی ص۲۴

[7]   بحرالرائق  کتاب الطہارت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن