دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

فان غیر وصفین فعلی اشارۃ الشیخ لایجوز الوضوء ولکن الصحیح انہ یجوز کذا فی المستصفی [1]۔

تو اگر وہ اس کے دو اوصاف کو بدل دے تو شیخ کے اشارہ کے مطابق اس سے وضو جائز نہیں ، لیکن صحیح یہ ہے کہ جائز ہے کذا فی المستصفٰی۔ (ت)

حلیہ میں ہے :

التقیید باحد الاوصاف الثلثۃ فیہ

تین میں سے ایك وصف کے ساتھ مقید کرنے

نظر فقد نقل الشیخ حافظ الدین فی المستصفی عن شیخہ العلامۃ الکردری ان الروایہ الصحیحۃ خلافہ [2]۔

میں نظر ہے ، کیونکہ شیخ حافظ الدین نے مستصفٰی میں اپنے شیخ علّامہ کردری سے نقل کیا ہے کہ صحیح روایت اس کے برخلاف ہے۔ (ت)

مجتبٰی شرح قدوری میں ہے :

قول المصنف فغیراحد اوصافہ لایفیدالتقیید بہ حتی لوتغیرت الاوصاف الثلثۃ بالاشنان اوالصابون اوالزعفران ولم یسلب اسم الماء عنہ ولا معناہ فانہ یجوز التوضو بہ [3] ۔

مصنف کا قول “ فغیراحد اوصافہ “ اس کے ساتھ تقیید مفید نہیں ہے یہاں تك کہ اگر تینوں اوصاف اُشنان ، صابون یا زعفران سے بدل گئے اور اُس سے نہ تو پانی کا نام سلب ہوا اور نہ معنی سلب ہُوئے تو اس سے وضو جائز ہے۔ (ت)

فتاوٰی امام قاضی خان میں ہے :

ماء صابون وحرض ان بقیت رقتہ ولطافتہ جازالتوضوء بہ [4]۔

صابون اور حرض(اُشنان جس سے کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے ہیں)کے پانی کی رِقّت ولطافت اگر باقی رہی تو اس سے وضو جائز ہے۔ (ت)

(۱۰۲ تا ۱۰۷)یہی چھ چیزیں اگر پانی میں ڈال کر جوش دی جائیں جب بھی وضو جائز ہے جب تك رقت باقی ہے ،

ہدایہ میں ہے :

ان تغیر بالطبخ بعد ماخلط بہ غیرہ لایجوز التوضی بہ الا اذاطبخ فیہ مایقصد بہ المبالغۃ فی النظافۃکالاشنان ونحوہ لان المیت قد یغسل بالماء الذی اغلی بالسدربذلك وردت السنۃ الا ان یغلب ذلك علی الماء فیصیر کالسویق           

اگر پانی دوسری چیز کی ملاوٹ کے بعد پکانے سے متغیر ہوگیا تو اس سے وضو جائز نہیں ، ہاں اگر اس میں ایسی چیز ڈال کر پکائی گئی جس سے نظافت میں زیادتی مطلوب ہو جیسے اُشنان وغیرہ کیونکہ مُردہ کو کبھی بیری(کے پتّے)ڈال کر اُبلے ہُوئے پانی سے غُسل دیا جاتا ہے ، اور یہ حدیث میں بھی مذکور ہے ،

المخلوط لزوال اسم الماء عنہ  [5]۔

ہاں اگر اس قسم کی چیزیں پانی پر غالب آجائیں اور وہ پانی ستوؤں کی طرح ہوجائے تو وضو جائز نہیں کہ اب اس پر پانی کا اطلاق نہ ہوگا۔ (ت)

فتاوٰی شیخ الاسلام غزی میں ہے :

ماء الصابون لو رقیقایسیل علی العضو یجوز الوضوء بہ وکذا لو اغلی بالاشنان وان ثخن لاکما فی البزازیہ [6]۔

صابون کا رقیق پانی جو اعضاء پر بہے اس سے وضو جائز ہے ، اسی طرح اگر پانی میں اُشنان ڈال کر جوش دیا گیا تو وضو جائز ہے اگر وہ گاڑھی ہوجائے تو وضو جائز نہیں کما فی البزازیہ۔ (ت)

خانیہ میں بعد عبارت مذکورہ آنفا ہے :

وکذا لوطبخ بالماء مایقصد بہ المبالغۃ فی التنظیف کالسدر والحرض وان تغیر لونہ ولکن لم تذھب رقتہ یجوز وان صار ثخینا مثل السویق لا [7]۔

اور اسی طرح اگر پانی میں ایسی چیز کو جوش دیا گیا جس سے نظافت میں مبالغہ مقصود ہو ، جیسے بیری(کے پتّے)اور حرض ، خواہ اس کا رنگ بدل جائے لیکن اس کی رقت ختم نہ ہو تو اس سے وضو جائز ہے اور اگر ستوؤں کی طرح گاڑھی ہوجائے تو جائز نہیں۔ (ت)

منیہ وغنیہ میں ہے :

(ذکر فی المحیط لوتوضاء بماء اغلی باشنان اوباٰس جاز الوضوء بہ مالم یغلب علیہ)بان اخرجہ عن رقتہ [8]۔

(محیط میں ذکر کیا کہ اگر کسی نے ایسے پانی سے وضو کیا جس کو اُشنان یا آس(ایك درخت جو ریحان کے نام سے مشہور ہے)میں جوش دیا گیا تو اس سے وضو جائز ہے بشرطیکہ وہ پانی پر غالب نہ ہو کہ اس کو اس کی رقّت سے نکال دے۔ (ت)

حلیہ میں ہے :

فی الذخیرۃ وتتمۃ الفتاوی الصغری نقلا

ذخیرہ اور تتمہ فتاوٰی صغری میں ابو یوسف سے

 



[1]   جوہرۃ نیرۃ  الطہارت امدادیہ ملتان ۱ / ۱۴

[2]   حلیہ

[3]   البنایہ شرح ہدایہ باب الماء الذی یجوزبہ الوضوء ملک سنٹر فیصل آباد ۱ / ۱۸۹

[4]   فتاوٰی قاضی خان فیما لایجوزبہ التوضی نولکشور لکھنؤ ۱ / ۹

[5]   الہدایہ کتاب الطہارۃ مکتبہ عربیہ کراچی ۱ / ۱۸

[6]   فتاوٰی غزی

[7]   فتاوٰی قاضی خان فیما لایجوز بہ التوضی نولکشور لکھنؤ ۱ / ۹

[8]   غنیہ المستملی احکام المیاہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن