دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

اقول :  انما الزردج معرب زردہ وھی الصفرۃ التی تخرج من العصفر فی الماء المنقوع فیہ فیسمی ذلك الماء ماء الزردج لاان ماء یخرج من العصفر یسمی ماء الزردج ھذا ھو الوجہ عندی فی اللفظ وتبعوا فیہ المطرزی وکانہ لم یتقنہ لخلو کتب اللغۃ عنہ حتی القاموس المدعی الاحاطۃ وتاج العروس المستدرك علیہ بکثیر ولا الکلمۃ من لسان العرب وا لله تعالٰی اعلم۔

میں کہتا ہوں “ زردج “ زردہ کا معرّب ہے ، یہ وہ زردی ہے جو عُصفر سے نکل کر اس پانی میں آجاتی ہے جس میں اسے ڈبویا گیا ہو اس کو ماءِ زردج کہتے ہیں۔ یہ نہیں کہ خود عصفر سے جو پانی نکلتا ہے اس کو ماءِ زردج کہا جاتا ہو ، میرے نزدیك اس لفظ کا صحیح مفہوم یہی ہے ، جبکہ دوسرے حضرات نے اس میں مطرزی کی پیروی کی ہے ، غالبًا مطرزی اس کو اچھی طرح نہیں سمجھتا ، کیونکہ لغت کی کتب میں یہ موجود نہیں ، یہاں تك کہ قاموس جس کا دعوی ہے کہ اس نے تمام کلمات کا احاطہ کیا ہے اس سے خالی ہے ، اور پھر تاج العروس جس میں اس سے بھی زیادہ کلمات کا احاطہ ہے اس میں بھی یہ موجود نہیں ، اور نہ ہی یہ کلمہ لسان العرب میں ہے ، و الله تعالٰی اعلم۔ (ت)

(۸۲ ، ۸۳)جس پانی میں گچ یا چُونا مل جائے لقولہ لم یزل عنہ اسم الماء وبقی معناہ ایضا(کیونکہ نام بھی سلب نہیں ہوا اور معنی بھی باقی ہے۔ ت)

(۸۴)چُونے کا پانی ، گٹی بجھنے کے بعد تہہ نشین ہوتی اور اوپر نتھرا پانی رہ جاتا ہے جس میں قدرے سپیدی متفرق طور پر رہتی ہے اسے چُونے کا پانی کہتے ہیں قابلِ وضو ہے اذلم یزل اسم الماء ولاطبعہ(کیونکہ نام بھی سلب نہیں ہوا اور طبیعت بھی زائل نہیں ہوئی۔ ت)

(۸۵)ریشم کو پکانے کیلئے کپیوں کو پانی میں جوش دیتے ہیں اور اُن میں ریشم کے کیڑے ہوتے ہیں اُس پانی سے وضو جائز ہے کیڑے تر ہوں یا خشك جب تك اس کثرت سے نہ ہوں کہ اُن کے اجزا پانی پر غالب آجائیں۔ جواہر الفتاوٰی باب ثانی فتاوٰی امام جمال الدین بزدوی میں ہے :

الفیلق اذاطرح فی الماء الذی اغلی بالنارلسدا الا بریسم وفی الفیلق دودمیتۃ یابسۃ اوغیریابسۃ بقیت فی الماء یکون طاھرا لانہ لیس لہ دم سائل وان غلب

کپیوں کو جب آگ پر جوش دئے ہوئے پانی میں ڈالا جائے تاکہ ابریشم کا تار حاصل کیا جاسکے ، اور ان کپیوں میں مُردہ کیڑے بھی موجود ہوں ، خواہ خشك حالت میں یا غیر خشك حالت میں تو یہ پانی جس میں

اجزاؤھا علی الاماء یمنع التوضی بہ کما لوغلب شیئ اٰخر [1]۔

یہ کپیاں ڈالی گئی ہوں پاك رہے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کیڑوں میں سیال خون نہیں ہوتا ہے ، اور اگر ان کیڑوں کے اجزاء پانی پر غالب ہوجائیں تو دوسری اشیاء کی طرح اس سے وضو جائز نہ ہوگا۔ (ت)

درمختار میں ہے :

فی الوھبانیۃ دود القز وماؤہ وبذرہ وخرؤہ طاھر کدودۃ متولدۃ من نجاسۃ [2]۔

وہبانیہ میں فرمایا ریشم کا کیڑا ، اس کا پانی ، اس کا انڈا اور اس کی بیٹ اُسی طرح پاك ہے جس طرح نجاست سے پیدا ہونے والے دوسرے کیڑوں کا حکم ہے۔ (ت)

ردالمحتار میں شرح وہبانیہ للعلّامہ عبدالبر سے ہے :

یحتمل ان المراد مایوجد فیما ھلك منہ قبل ادراکہ وھو شبیہ باللبن اوالذی یغلی فیہ عند حلہ حریرا [3]۔

ہوسکتا ہے کہ پانی سے مراد وہ پانی ہو جو ان کیڑوں میں پایا جاتا ہے جو کپیوں کے پکنے سے پہلے ہی ہلاك ہوجاتے ہیں ، یہ پانی دودھ کے مشابہ ہوتا ہے یا وہ پانی ہوسکتا ہے جس میں انکو ریشم نکالتے وقت اُبالا جائے۔ (ت)

(۸۶)پانی۱  میں مینڈك یا کوئی آبی جانور یا وہ غیر آبی جس میں خون سائل نہ ہو جیسے زنبور ، کژدم ، مکّھی وغیرہا مرجائے اُس سے وضو جائز ہے اگرچہ ریزہ ریزہ ہوکر اس کے اجزاء پانی میں ایسے مل جائیں کہ جُدا نہ ہوسکیں بشرطیکہ پانی اپنی رقّت پر رہے ، ہاں اس حالت میں اس کا پینا یا شوربا کرنا حرام ہوگا جبکہ وہ جانور حرام ہو ، اور اگر ٹیری یا غیرطانی مچھلی ہے تو یہ بھی جائز۔ درمختار میں ہے :

لوتفتت فیہ نحوضفدع جاز الوضوء بہ لاشربہ لحرمۃلحمہ [4]  قال ش عن البحر لانہ صارت اجزاؤہ فی الماء فیکرہ الشرب تحریما [5] اھ

اور اگر پانی میں مینڈك کی قسم کی کوئی چیز پھُول پھٹ جائے تو اُس سے وضو جائز ہے پینا جائز نہیں کہ اس کا گوشت حرام ہے ، ش نے بحر سے نقل کرتے ہوئے فرمایا اس لئے کہ اس کے اجزاء پانی میں شامل ہوگئے تو اس کا پینا مکروہ تحریمی ہوگا۔ (ت)

اقول :  کل(۱)مالادم  فیہ حرام غیر الجراد والسمك الغیر الطافی واذا اختلطت اجزاؤہ بالماء فازدادھا فی شربہ متیقن فای وجہ للنزول من الحرمۃ الی کراھۃ التحریم وراجعت البحر فوجدت نصہ ھکذا روی عن محمد رحمہ ا لله اذا تفتت الضفدع فی الماء کرھت شربہ لاللنجاسۃ بل لحرمۃ لحمہ وقدصارت اجزاؤہ فی الماء وھذا تصریح بان کراھۃ شربہ تحریمیۃ وبہ صرح فی التجنیس [6]  فقال یحرم شربہ۔

اقول : (۲)الکراھۃ عرف القدماء اعم من الحرمۃ یقولون اکرہ کذا والمعنی احرمہ راجع کتابی فصل القضاء فی رسم الافتاء فمعنی قول البحران الکراھۃ فی کلام الامام للتحریم(۳) الاتری  الی قولہ وبہ صرح فی التجنیس وانما صرح بانہ حرام۔

میں کہتا ہوں ہر وہ جانور جس میں خون نہ ہو وہ حرام ہے سوائے ٹڈی اور اُس مچھلی کے جو مُردہ حالت میں سطحِ سمندر پر تیرتی ہوئی نہ پائی گئی ہو ، اور جب اس کے اجزا پانی میں مل جائیں تو ان کا پیتے وقت پانی میں شامل ہونا یقینی امر ہے تو پھر حرمت سے گھٹ کر کراہت تحریم کا حکم کیوں لگایا گیا؟ میں نے بحر کو دیکھا تو اس میں یہ تھا “ امام محمد سے مروی ہے جب مینڈك پانی میں پھُول پھَٹ جائے تو میں اس پانی کے پینے کی کراہت کا قول کروں گا اس کی نجاست کی وجہ سے نہیں بلالکہ اس کے گوشت کی حرمت کی وجہ سے اور اس حرام گوشت کے اجزاء پانی میں بھی شامل ہوگئے ہیں ، یہ اس امر کی صراحت ہے کہ ا س کے پینے کی کراہت تحریمی ہے اور اسی کی تصریح تجنیس میں ہے ، فرمایا کہ اس کا پینا حرام ہے۔ (ت)

میں کہتا ہوں کراہت کا لفظ متقد مین کے عرف میں حُرمت کو بھی عام ہے وہ فرماتے ہیں میں اس کو مکروہ سمجھتا ہوں اور مراد یہ ہوتی ہے کہ میں اس کو حرام سمجھتا ہوں۔ دیکھئے میری کتاب “ فصل القضاء فی رسم الافتاء “ تو بحر کی مراد یہ ہے کہ امام کے کلام میں کراہت سے مراد تحریم ہے ، چنانچہ انہوں نے فرمایا وبہ صرح فی التجنیس اور اس میں ان کی تصریح یہ ہے کہ حرام ہے۔ (ت)

(۸۷)چاول کھچڑی دال دھو کر ڈالے جاتے ہیں ان کے دھونے سے جو پانی بچا قابلِ وضو ہے جبکہ بے وضو ہاتھ سے نہ دھوئے ہوں اگرچہ اس کے رنگ میں ضرور تغیر آجاتا ہے بلالکہ اگرچہ مزہ بُو بھی بدل جائیں۔

اقول :  وھذا عندی وفاقا حتی ممن یجعل ماء الحمص والباقلاء المنقوعین

میں کہتا ہوں یہ میرے نزدیك متفقہ طور پر ہے ، یہاں تك کہ جو حضرات چنوں اور باقلی(لوبیا)

فیہ مقید الان بمجرد الغسل لایسری الیہ مایسری بالنقع والتغیر الذی یحدث بہ لیس للحب بل لما علیہ من نحو الغبار وا لله تعالٰی اعلم۔

 



[1]   جواہر الفتاوی

[2]   درمختار باب المیاہ مجتبائی دہلی ۱ / ۳۵

[3]   ردالمحتار باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۳۵

[4]   درمختار باب المیاہ مجتبائی دہلی ۱ / ۳۵

[5]   درمختار باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۳۶

[6]         بحرالرائق موت مالادم لہ سعید کمپنی کراچی ۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن