دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

رہے ہیں اور جہاں تھا وہاں چھوڑ دیا ہے ، پھر میں نے خود غنیہ کو دیکھا تو وہاں اُلٹ نکلا ، تو انہوں نے مفید اور درست بات کہی کیونکہ وہ فرماتے ہیں تیسرا تفسیر ہے ، اور پانی کا نام زائل نہ ہونے کی شرط رقت کی شرط لگانے سے بے نیاز کرتی ہے ، کیونکہ گاڑھے سے پانی کا نام ختم ہوگیا ، بلالکہ زوالِ رقت میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ پانی کے نام کے زوال کی تفسیر بن سکے۔ (ت)

(۷۲)وہ پانی کہ کا ہی کی کثرت سے جس کی بُو وغیرہ میں تغیر آگیا ، جوہرۃ نیرۃ میں ہے :

لوتغیر الماء بالطحلب کان حکمہ حکم الماء المطلق [1]۔

اگر پانی کا ہی(پانی میں سبز دھاریاں ہوتی ہیں)سے متغیر ہوجائے تو اس کیلئے مطلق پانی کا حکم ہے۔ (ت)

(۷۳)کچی کنیاں کا پانی جس میں بھرا سڑکر بدبو آجاتی بلالکہ رنگ ومزہ سب متغیر ہوجاتا ہے۔

(۷۴)وہ تالاب جس میں سن گلائی گئی اور اس کے سبب اس کے تینوں وصف بدل گئے۔ فتاوٰی شیخ الاسلام ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ غزی تمرتاشی میں ہے :

سئل عن الوضوء والاغتسال بماء تغیر لونہ وطعمہ وریحہ بحبلہ المعلق علیہ لاخراج الماء منہ فھل یجوز ام لا اجاب  یجوز عند جمہور اصحابنا [2] اھ ملتقطا۔

اُن سے اُس پانی سے وضو اور غسل کی بابت دریافت کیا گیا جس کا رنگ ، مزا اور خوشبو اُس رسّی کے باعث بدل گئے جس پر کہ اس رسّی کو لٹکایا گیا تھا ، تاکہ اُس سے پانی نکالا جائے ، تو کیا جائز ہے یا نہیں؟ تو جواب دیا کہ ہمارے جمہور اصحاب کے نزدیك جائز ہے اھ ملتقطا۔ (ت)

(۷۵)کُوندے میں آٹے کا لگاؤ ہو اُس میں پانی رکھنے سے مزے وغیرہ میں تغیر آجاتا ہے اس پانی سے وضو روا ہے۔ فتح القدیر میں ہے :

قداغتسل صلی الله تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم یوم الفتح من قصعۃ فیھا اثر العجین رواہ النسائی والماء بذلك یتغیر ولم یعتبر للمغلوبیۃ [3] ۔

حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فتح مکہ کے دن ایسے پیالے میں وضو فرمایا جس میں گوندھے ہوئے آٹے کا اثر تھا اس کو نسائی نے روایت کیا ، اس سے پانی میں تغیر آتا ہے اور مغلوبیت کی وجہ سے اس کا اعتبار نہ فرمایا۔ (ت)

(۷۶)حوض کے کنارے درخت ہیں موسمِ خزاں میں پتّے کثرت سے گِرے کہ حوض کا پانی دیکھنے میں سبز معلوم ہوتا ہے مگر ہاتھ میں لینے سے صاف نظر آتا ہے اُس سے وضو بالاتفاق جائز ہے۔

(۷۷)پتّے اتنے گرے کہ واقعی پانی سبز ہوگیا چُلّو میں بھی سبز معلوم ہوتا ہے صحیح مذہب میں اب بھی قابلِ وضو ہے جب تك گاڑھا ہو کر اپنی رقت سے نہ اُترجائے۔

اقول : ہاں مگر۱  اس حالت میں اُس سے احتراز بہتر ہے کہ ایك جماعتِ علما اُس سے وضو صحیح نہ ہونے کی قائل ہے۔ امام صدر الشریعہ نے شرح وقایہ میں فرمایا :

اما الماء الذی تغیر بکثرۃ الاوراق الواقعۃ فیہ حتی اذارفع فی الکف یظھر فیہ لون الاوراق فلا یجوز بہ الوضوء لانہ کماء الباقلی [4]۔

وہ پانی جو پتّوں کے زیادہ گرنے کی وجہ سے بدل گیا ، اتنا کہ ہاتھ میں اٹھایا جائے تو پتّوں کا رنگ آئے تو اُس سے وضو جائز نہیں جیسے کہ باقِلی(لوبیا)کے پانی سے وضو جائز نہیں۔ (ت)

فتاوٰی غزی میں ہے :

وبعضھم ذھب الی عدم الجواز بالماء الذی غیرتہ کثرۃ الاوراق بحیث یظھر لونھا فی کف عند رفعہ کما جزم بہ فی الکنز وغیرہ [5] اھ

اقول : (۲)انما نص الکنز لابمآء تغیر بکثرۃ الاوراق [6] اھ ولیس فیہ ذکر ظھور اللون بالرفع فی الکف وانما ضمیر تغیر للماء والماء عبارۃ عن العین وتغیر عینہ بذھاب رقتہ لاجرم ان قال فی البحر محمول علی مااذا زال عنہ اسم الماء بان                                  

اور بعض فقہاء اس طرف گئے ہیں کہ اُس پانی سے وضو جائز نہیں جس کو پتّوں کی کثرت نے بدل دیا ہو تو ہاتھ میں اٹھانے سے اس میں پتّوں کا رنگ نظر آتا ہو ، جیسے کنز وغیرہ میں اس پر جزم کیا ہے اھ(ت)

میں کہتا ہوں کنز کا نص تو یہ ہے کہ نہ اُس پانی سے جو پتّوں کی کثرت سے متغیر ہوگیا ہو اھ۔ اور اس میں یہ ذکر نہیں کہ ہاتھ میں اٹھانے سے پتوں کا رنگ اس میں ظاہر ہوتا ہو ، اور تغیر کی ضمیر پانی کی طرف لوٹتی ہے ، اور پانی ایك عین ہے اور اُس کے عین کا تغیر اس وقت ہوگا جب اس کی رقت

صار ثخینا [7] اھ۔ ورحم الله العلامۃ الحلبی اذ اوضح المرام وازاح الاوھام بقولہ فی متنہ الملتقی لابماء خرج عن طبعہ بکثرۃ الاوراق [8] اھ قال فی مجمع الانھر طبعہ ھو الرقۃ والسیلان [9]اھ

اقول  : (۱)ولم یکن بعدہ محل لان یعلله بتغیر اوصافہ جمیعا ویقول وان جوزہ الاساتذۃ امامانقل عن الفرائد عن اخی چلپی انہ لایمکن الحمل الا علی اختلاف الروایتین ثم قال لکن یمکن الحمل علی مابین انفا [10] اھ

فاقول : (۲)اولا مابین صریح منطوق المتن فتعبیرہ بالحمل(۳)ثم تضعیفہ بیمکن لامحل لھما وثانیا : (۴)لامحل لھذا الحمل فی کلام صدر الشریعۃ وما یاتی من کلام المیدانی فلا محید عن الاختلاف(۵)ومن المسامحۃ تعبیرہ باختلاف الروایتین(۶)فان قول المشائخ لایقال لہ روایۃ۔                            

ختم ہوجائے ، اس لئے بحر میں فرمایا یہ اس پر محمول ہے جبکہ اس پر پانی کا اطلاق ختم ہوگیا ہو ، مثلًا یہ کہ وہ گاڑھا ہوگیا اھ۔

اللہ تعالٰی حلبی پر رحم فرمائے کہ انہوں نے شبہات کو دُور فرما کر وضاحت مقصود کردی ، وہ ملتقی کے متن میں فرماتے ہیں “ نہ اس پانی سے جو پتوں کی کثرت کی وجہ سے پانی کی طبیعت سے خارج ہوگیا ہو اھ “ ۔ مجمع الانہر میں فرمایا پانی کی طبیعت رقت اور سیلان ہے اھ۔ (ت)

 



[1]   جوہرۃ نیرۃ طہارت امدادیہ ملتان ۱ / ۱۴

[2]   فتاوی غزی تمرتاشی

[3]   فتح القدیر الماء الذی یجوزبہ الوضوء سکھر ۱ / ۶۴

[4]                        شرح وقایۃ ، مایجوزبہ الوضوء ، المکتبۃ الرشیدیہ دہلی ۱ / ۸۶

[5]    فتاوٰی غزی

[6]   کنز الدقائق میاہ الوضوء سعید کمپنی کراچی ص۱۱

[7]   بحرالرائق  میاہ الوضوء سعید کمپنی کراچی ۱ / ۶۸

[8]   الملتقی الابحر شرح مجمع الانہر الطہارۃ بالماء المطلق عامرہ مصر ۱ / ۲۸

[9]   الملتقی الابحر شرح مجمع الانہر الطہارۃ بالماء المطلق عامرہ مصر ۱ / ۲۸

[10]   عقدالفرائد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن