30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوّل کہ زیادہ مشہور ہے یہ کہ والدین کو بھی مباحات میں استخدام کا اختیار نہیں صبی اگرچہ ان کے حکم سے اُنہیں کے لئے انہیں کے ظرف میں لے خود ہی مالك ہوگا اور والدین کو اُس میں تصرف حرام مگر بحالت محتاجی۔
اقول : یعنی بحالت فقر بلاقیمت اور بحالتِ احتیاج حاضر مثلًا سفر میں ہوں اور مال گھر میں بوعدہ قیمت تصرف کرسکتے ہیں ذخیرہ ومنیہ پھر معراج الدرایہ پھر حموی کنز پھر طحطاوی پھر شامی میں ہے :
لوامر صبیا ابوہ اوامہ باتیان الماء من الوادی اوالحوض فی کوز فجاء بہ لایحعل لابویہ ان یشربا من ذلك الماء اذالم یکونا فقیرین لان الماء صار ملکہ ولایحل لھما الاکل ای والشرب من مالہ بغیر حاجۃ [1]۔
اگر کسی بچّہ کو اپنے باپ یا ماں نے وادی یا حوض سے لوٹے میں پانی لانے کو کہا پھر وہ پانی لے آئے تو اس کے ماں باپ کیلئے اس پانی کو پینا جائز نہیں بشرطیکہ وہ فقیر نہ ہوں ، کیونکہ پانی اُس بچّہ کی مِلك ہوگیا اور اُن دونوں کیلئے اس کے مال سے بلاحاجت کھانا پینا جائز نہیں۔ (ت)
جامع احکام الصغار پھر حموی اشباہ اور تاتارخانیہ پھر ردالمحتار میں ہے :
(۲)اذا احتاج الا ب الی مال ولدہ فان کانا فی المصر واحتاج لفقرہ اکل بغیر شیئ وانکانا فی المفازۃ واحتاج الیہ لانعدام الطعام معہ فلہ الاکل بالقیمۃ [2] ۔
جب باپ کو بچّہ کے مال کی حاجت ہو اور وہ شہر میں ہو اور فقر کی وجہ سے بچہ کا مال کھانے کا محتاج ہو تو کھالے اور اس پر کوئی شے نہیں ، اور اگر یہ صورت حال جنگل میں پیش آئے اور باپ کے پاس کھانا موجود نہ ہو اور اس کو کھانے کی ضرورت ہو تو وہ قیمت کے ساتھ کھا سکتا ہے۔ (ت)
جامع الفصولین فوائد امام ظہیر الدین سے ہے :
لوکان الاب فی فلاۃولہ مال فاحتاج الی طعام ولدہ اکلہ بقیمۃ لقولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الاب احق بمال ولدہ اذا احتاج الیہ بالمعروف والمعروف ان یتناولہ بغیر شیئ لوفقیرا والا فبقیمتہ [3]۔
اگر باپ جنگل میں ہو اور اس کے پاس مال ہو اور پھر اس کو اپنے بیٹے کا مال کھانے کی ضرورت لاحق ہو تو وہ اس کی قیمت دے کر کھا سکتا ہے اس لئے کہ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا ارشاد ہے کہ باپ کو اپنے بیٹے کے مال کا معروف طریقہ کے مطابق زیادہ حق ہے اور معروف طریقہ یہی ہے کہ بلاقیمت استعمال کرے اگر فقیر ہو ، ورنہ قیمت کے ساتھ استعمال کرے۔ (ت)
مگر اس اجازت سے احکام مذکورہ استیلا میں کوئی تغیر نہ ہوا کہ مِلك نابالغ ہی کی قرار پائی۔ ماں باپ کو قیمتًا یا مفت اُس میں تصرف کی اجازت کچھ اسی مال استیلاء سے خاص نہیں صبی کی ہر مِلك میں ہے۔
دوم : فقیر والدین کی طرح غنی ماں باپ کو بھی بچہ سے ایسی خدمت لینے کا حق ہے اور وہ پانی روا کہ عرف ورواج مطلق ہے یہ امام محمد سے ایك روایت ہے ذخیرہ اور اس کے ساتھ کی کتابوں میں بعد عبارت مذکورہ ہے : وعن محمد یحل لھما ولوغنیین للمعروف والعادۃ [4]۔ (محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے روایت ہے کہ ان دونوں کے لئے حلال ہے اگرچہ دونوں غنی ہوں کیونکہ عرف اور عادت کا اعتبار ہے۔ ت)
اقول : اس تقدیر پر ظاہر یہ ہوتا کہ جو مباح صبی نے فرمائش والدین سے لیا اس کے مالك والدین ہی ٹھریں ورنہ بحالِ غنا ان کو تصرف ناروا ہوتا قال تعالٰی وَمَنۡ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ ۚ [5] (اللہ تعالٰی کا فرمان ہے جسے حاجت نہ ہو وہ بچتا رہے۔ ت)تو یہ روایت صور نہ گانہ استیلاء سے صورت سوم کے حکم میں والدین کا استثناء کرتی مگر امام محمد ہی سے ایسی ہی نادرہ روایت آئی ہے کہ اگر بچہ کھانے پینے کی چیز اپنے ماں باپ کو ہدیۃ دے تو وہ والدین کے لئے مباح ہے تو یہ روایت بھی احکامِ مذکورہ پر کچھ اثر نہ ڈالے گی کہ مالك صبی ہی ٹھرا۔ جامع احکام الصغار میں ہے :
فی ھبۃ فتاوی القاضی ظھیرالدین
قاضی ظہیر الدین کے فتاوٰی کی ہبہ کی بحث میں ہے
رحمہ الله تعالٰی اذا اھدی الصغیر شیا من المأکولات روی عن محمد رحمہ الله تعالٰی انہ یباح لوالدیہ وشبہ ذلك بضیافۃ المأذون واکثر مشایخ بخارٰی انہ لایباح [6] ۔
کہ جب بچّہ کھانے کی کوئی چیز بطور ہدیہ دے تو امام محمد سے مروی ہے کہ اس کے والدین کو اس میں سے کھانا جائز ہے ، اور انہوں نے اس کو ماذون کی ضیافت کے مشابہ قرار دیا اور بخارا کے اکثر مشائخ کہتے ہیں یہ مباح نہیں۔ (ت)
اسی طرح شامی میں تاتارخانیہ وذخیرہ سے ہے اس روایت کی تحقیق بعونہ تعالٰی عنقریب آتی ہے اور یہ کہ وہ اس مقام سے بے علاقہ ہے مگر اقرب یہی ہے کہ یہ روایت والدین کیلئے اباحتِ تصرف کرتی ہے نہ کہ اثباتِ مِلك تو ضابطہ بحال ہے۔
سوم : اگر ماں باپ کے برتن میں لیا تو وہ مالك ہوں گے ورنہ صبی جیسے اجیر۔
اقول : یعنی جس کا نہ وقت معین کیا نہ کسی معین شے کیلئے اجیر نہ اُس نے مستاجر کیلئے اقرار کہ ان حالتوں میں ظرف پر لحاظ نہیں ، جامع الصغار میں ہے :
فی بیوع فوائد صاحب المحیط الاب اوالام اذا امر ولدہ الصغیر لینقل الماء من الحوض الی منزل ابیہ ودفع الیہ الکوز فنقل قال بعضھم الماء الذی فی الکوز یصیر ملکا للصبی حتی لایحل للاب شربہ الا عند الحاجۃ لان الاستخدام فی الاعیان المباحۃ باطل وقال بعضھم ان کان الکوز ملکا للاب یصیر ملکا للاب ویصیر الابن محرز الماء لابیہ کالاجیر اذاحمل الماء بکوز المستأجر یکون محرز اللمستأجر کذا ھذا[7]۔
صاحبِ محیط کی فوائد کے باب البیوع میں ہے کہ ماں باپ نے چھوٹے بچے کو حوض سے اپنے گھر پانی لانے کو کہا اور اس کو لوٹا بھی دیا چنانچہ وہ پانی لے آیا ، تو ایسی صورت میں بعض علماء کے نزدیك لوٹے کا پانی بچّہ کی مِلك ہے یہاں تك کہ باپ بلا ضرورت اس میں سے پی بھی نہیں سکتا کیونکہ مباح اشیا کے حصول کیلئے اس سے خدمت لینا باطل ہے ، اور بعض نے کہا کہ اگر لوٹا باپ کی ملك ہے تو پانی بھی باپ کی ملك ہوگا اور بیٹا مزدور کی طرح پانی کو اپنے باپ کے لئے جمع کرنے والا قرار پائے گا کیونکہ اجیر اگر مستاجر کے لوٹے میں پانی لائے تو وہ پانی مستاجر ہی کا ہوگا ، یہی حال اس کا ہے۔ (ت)
اول کو وہ سید علامہ طحطاوی وشامی نقل کرکے فرمایا اس میں حرج عظیم ہے اور واقعی حرج ہے اور حرج نص قرآنی سے مدفوع ہے ،
وحاول ش ان یوھنہ بالدلیل فنازعہ بان للاب ان یستخدم ولدہ قال فی جامع(۱)الفصولین وللاب ان یعیر ولدہ الصغیر لیخدم استاذہ لتعلیم الحرفۃ(۲)وللاب او الجد اوالوصی استعمالہ بلاعوض بطریق التہذیب والریاضۃ [8] اھ۔ قال الا ان یقال لایلزم من ذلك عدم ملکہ لذلك الماء المباح وان امرہ بہ ابوہ والله تعالٰی اعلم [9] اھ۔
[1] ردالمحتار فصل فی الشرب مصطفی البابی مصر ۵ / ۳۱۲
[2] ردالمحتار کتاب الہبۃ مصطفی البابی مصر ۴ / ۵۷۳
[3] ردالمحتار فصل فی الشرب مصطفی البابی مصر ۵ / ۳۱۲
[4] جامع الفصولین الفصل السابع والعشرون اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ / ۱۹
[5] القرآن ۴ / ۶
[6] جامع احکام الصغار مع الفصولین اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۴۶
[7] جامع احکام الصغار مع الفصولین اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۴۷
[8] ردالمحتار فصل فی الشرب البابی مصر ۵ / ۳۱۲
[9] ردالمحتار فصل فی الشرب البابی مصر ۵ / ۳۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع