دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

قاموس میں ہے ماء زلال ، زلال غراب کے وزن پر بھی آتا ہے اور امیر ، صبور اور عُلابِط کے وزن پر بھی (یعنی زلیل زُلول زلازِل) اس پانی کو کہا جاتا ہے جو حلق سے بآسانی گزرے اور ٹھنڈا ، میٹھا ، صاف ، لطیف اور رواں ہو اھ اور اس کے علاوہ کوئی معنٰی نہیں بتائے ، اور صحاح جوہری میں ماء زلال یعنی میٹھا اھ اور حیوٰۃ الحیوان میں ہے زبانوں پر مشہور یہ ہے کہ زلال ٹھنڈے پانی کو کہتے ہیں (ت)

اس تقدیر پر تو اس کے شمار کی کوئی وجہ نہیں مگر علامہ شامی نے امام ابن حجر مکی سے نقل کیا کہ برف میں ایك چیز جانور کی شکل پر ہوتی ہے اور حقیقۃ جانور نہیں اس کے پیٹ سے جو پانی نکلتا ہے وہ زلال ہے ،

حیث قال عقیب ذکر الطل اقول وکذا الزلال قال ابن حجر وھو مایخرج من جوف صورۃ توجد فی نحوا الثلج کالحیوان ولیست بحیوان [1]۔

انہوں نے طل کے ذکر کے بعد فرمایا میں کہتا ہوں اور اسی طرح “ زلال “ ہے ، ابنِ حجر فرماتے ہیں کہ برف میں حیوانی شکل کی ایك چیز پائی جاتی ہے جو دراصل حیوان نہیں ہوتی ہے اس کے پیٹ سے جو پانی نکلتا ہے وہ زلال ہے۔ (ت)

اقول : یہ اگر ثابت(۱) ہو تو اُس کے جانور ہونے سے انکار محتاج دلیل ہے اُس کی صورت جانور کی ہے اور کتابوں اور جخود ائمہ شافعیہ کی کتب میں اُسے حیوان کہا انگلی برابر قد سفید رنگ زرد چتّیاں اور خود اُس جانور ہی کا نام زلال بتایا تاج العروس میں ہے :

الزلال بالضم حیوان صغیر الجسم ابیضہ اذا مات جعل فی الماء فیبردہ ومنہ سمی الماء البارد زلالا [2] ۔

زُلال ، پیش کے ساتھ سفید جسم کا ایك چھوٹا سا جانور ہے ، جب مرجاتا ہے تو اس کو پانی میں ڈال دیتے ہیں یہ پانی کو ٹھنڈا کرتا ہے ، اور اسی لئے ٹھنڈے پانی کو ماءِ زُلال کہتے ہیں۔ (ت)

حیاۃ الحیوان امام دمیری شافعی میں ہے :

الزلال بالضم دود یتربی فی الثلج وھو منقط بصفرۃ یقرب من الاصبع یاخذہ الناس من اماکنہ لیشربوا مافی جوفہ لشدۃ بردہ [3]۔

زُلال پیش کے ساتھ ، ایك کیڑا جو برف میں پلتا ہے اس پر پیلے رنگ کی چتیاں ہوتی ہیں ، تقریبًا ایك انگلی کے برابر ہوتا ہے لوگ اس کو پکڑتے ہیں تاکہ اس کے پیٹ میں سے جو نکلتا ہے وہ پی سکیں ، کیونکہ یہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے (ت)

اُس کے حیوان ہونے کی تقدیر پر امام ابنِ حجر شافعی نے اُس پانی کو قے ٹھہرا کر ناپاك بتایا۔

قال ش عن ابن حجر بعد مامر فان تحقق

ش نے ابنِ حجر سے نقل کیا پس اگر متحقق ہو (یعنی

(ای کونہ حیوانا) کان نجسا لانہ قیئ [4]۔

اس کا حیوان ہونا ثابت ہوجائے) تو وہ نجس ہوگا اس لئے کہ وہ قے ہے۔ (ت)

اقول : قے کی تعریف۱ اس پر صادق آنے میں کلام ہے اور کتبِ شافعیہ میں اُس سے جوازِ وضو مصرح شرح وجیز ابو الفرج عجلی شافعی میں ہے :

الماء الذی فی دود الثلج طھور [5]۔

وہ پانی جو برف والے کیڑے میں ہوتا ہے پاك طہور ہے۔ (ت)

حیاۃ الحیوان میں ہے :

الذی قالہ یوافق قول القاضی حسین فیما تقدم فی الدود [6]۔

جو انہوں نے کہا وہ قاضی حسین کے قول کے موافق ہے جیسا کہ دود کے ذکر میں پہلے گزرا۔ (ت)

علامہ شامی نے جب تك اُس جانور کا دموی ہونا ثابت نہ ہو پانی پاك مگر ناقابلِ وضو بتایا۔

حیث قال نعم لایکون نجسا عندنا مالم یعلم کونہ دمویا اما رفع الحدث بہ فلا یصح وان کان غیر دموی [7]۔

انہوں نے فرمایا جب تك اس کا دموی ہونا معلوم نہ ہو ہمارے نزدیك نجس نہیں ، رہا اس سے پاك حاصل کرنا تو یہ صحیح نہیں اگرچہ وہ غیر دموی ہو۔ (ت)

اقول : ظاہرًا اُس پانی کی طہارت محلِ اشتباہ نہیں جیسے ریشم۲ کا کیڑا کہ خود بھی پاك ہے اور اس کا پانی بلالکہ بیٹ بھی پاك  علمگیریہ میں ہے :

ماء دود القزو عینہ وخرؤہ طاھر کذا فی القنیۃ [8]۔

ریشم کا کیڑا اس کا پانی اور اس کی بیٹ پاك ہے جیسا کہ قنیہ میں ہے۔ (ت)

لکہ خلاصہ میں ہے :

(۳) الدودۃ اذا تولدت من النجاسۃ قال شمس الائمۃ الحلوائی انھا لیست

کیڑا جو نجاست میں پیدا ہو تو شمس الائمہ حلوائی فرماتے ہیں کہ وہ ناپاك نہیں ہے اور یہی حال ہر حیوان کا ہے۔

بنجسۃ وکذا کل حیوان حتی لوغسل ثم وقع فی الماء لاینجسہ وتجوز الصلاۃ معھا [9]۔

 



[1]   ردالمتار باب المیاہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۳۲

[2]   تاج العروس فصل الزأ من باب الدم مطبوعہ احیاء التراث العربی ۷ / ۳۵۹

[3]   حیاۃ الحیوان الکبرٰی (زلال) البابی مصر ۱ / ۵۳۶

[4]   ردالمحتار باب المیاہ البابی مصر ۱ / ۱۳۲

[5]   حیاۃ الحیوان الکبرٰی (زلال) البابی مصر ۱ / ۵۳۶

[6]   حیاۃ الحیوان الکبرٰی(زلال) البابی مصر۱ / ۵۳۶

[7]   ردالمحتار باب المیاہ البابی مصر ۱ / ۱۳۲

[8]   فتاوٰی ہندیۃ الفصل الثانی فے الاعیان النجسۃ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۴۶

[9]   خلاصۃ الفتاوٰی الفصل السابع فیما یکون نجسًا الخ نولکشور لکھنؤ ۱ / ۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن