دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

میں کہتا ہوں مطلق کراہت سے مراد کراہت تحریمی ہوتی ہے ، اور حرام کا اطلاق مکروہ تحریمی پر کوئی بعید امر نہیں ، تو کوئی مخالفت نہیں ، ہاں اگر کسی نے ڈھیلے سے استنجا کرلیا تو صحیح یہ ہے کہ یہ پاك کرنے والا ہے تو ایسی صورت میں صرف سوءِ ادبی رہے گی اور مکروہِ تنزیہی ہوگا بخلاف غسل کے تو ارادی اور ضمنی کاموں میں واضح فرق ہوتا ہے ھذا ماظھرلی۔ (ت)

اقول : یہ بھی دلیل واضح ہے کہ ہمارے ائمہ سے روایت صحیحہ طہارت مائے مستعمل ہے ورنہ غسل واستنجا میں فرق نہ ہوتا۔ (۲)سمندر کا پانی بعض صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسے منقول کہ اُس سے وضو ناجائز جانتے اور ہمارے اور جمہور امت کا اُس سے جواز وضو پر اجماع ہے ،

فی البحر وفی قولہ والبحر رد قول من قال ان ماء البحر لیس بماء حتی حکی عن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما انہ قال فی ماء البحر التیمم احب الی منہ کما نقلہ عنہ فی السراج الوھاج[1] اھ  وقال السید ط فی حاشیۃ المراقی قال ابن سیدہ فی المحکم البحر الماء الکثیر ملحا اوعذبا وغلب علی الملح فالتنصیص علیہ دفع لتوھم عدم جواز التطھیر بہ لانہ مرمنتن کما توھم بعض الصحابۃ [2] اھ۔ اقول :  (۵) ھذا اللفظ بعید عن الادب فلیجتنب قال وفی الخبر من لم یطھرہ ماء البحر فلا طھرہ الله [3] اھ قلت :  رواہ الدار قطنی والبیھقی                                   

اور اس کے قول “ والبحر “ میں ان لوگوں کی تردید ہے جو کہتے ہیں ماء البحر پانی نہیں ہے یہاں تك کہ ابن عمر سے منقول ہے کہ وہ فرماتے تھے سمندری پانی سے میرے نزدیك تیمم کرلینا زیادہ پسندیدہ عمل ہے ، سراج الوہاج میں نقل کیا ہے ، اور “ ط “ نے حاشیہ مراقی الفلاح میں فرمایا کہ ابن سیدہ نے محکم میں فرمایا بحر سے مراد کثیر پانی ہے خواہ میٹھا ہو یا نمکین ، لیکن عام طور پر اس کا استعمال نمکین کے لئے ہوتا ہے ، اس کی تصریح اس وہم کو دفع کرنے کیلئے ہے کہ اس سے پاکی کا حاصل کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ کڑوا اور بدبودار ہوتا ہے جیسے کہ بعض صحابہ نے تو ہم کیا اھ ۔ میں کہتا ہوں یہ لفظ بے ادبی کے ہیں ، ان سے بچنا چاہئے ، فرمایا ایك روایت میں ہے کہ جس کو سمندر کا پانی پاك نہ کرسکے تو خدا اسکو کبھی پاك نہ کرے۔ (ت( میں کہتا ہوں اس کو دار قطنی اور بیہقی نے

کلاھما فی السنن بسند واہ بدون لفظ ماء عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ عن النبی صلی الله تعالی علیہ وسلم فالاولی (۱) الاقتصار علی ماتمسك بہ شارحہ اعنی العلامۃ الشرنبلالی حیث قال لقولہ صلی الله تعالی علیہ وسلم ھو الطھور ماؤہ الحل میتتہ [4] اھ ۔ قلت :  رواہ احمد والاربعۃ وابن حبان والحاکم عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ بسند صحیح واحمد وابن ماجۃ والاخیران والدار قطنی والطبرانی فی الکبیر عن جابر وابن ماجۃ عن ابی الفراسی والدار قطنی والحاکم عن علی وعن ابی عمرو وعبدالرزاق عن انس والدار قطنی عنہ وایضا عن ابن عمر وایضا عن جابر عن ابی بکر الصدیق وابنا مردویہ والنجار عن ابی الطفیل عن الصدیق رضی الله تعالی عنہم کلھم عن النبی صلی الله تعالی علیہ وسلم وفی اخری لابن مردویہ کالدار قطنی عن ابی الطفیل عن الصدیق من قولہ ولعبد الرزاق وابی بکربن ابی شیبۃ عن عکرمۃ ان عمر رضی الله تعالٰی عنہ سئل عن الوضوء من ماء البحر فقال سبحٰن الله فای ماء اطھر من ماء البحر وفی لفظ اطیب [5] ولھذا وابن عبد الحکم فی فتوح مصر والبیھقی عنہ رضی الله تعالٰی عنہ قال اغتسلوا                                                                                                          

اپنی سنن میں کمزور سند سے روایت کیا ، یہ ابو ہریرہ کی روایت نبی پاك صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے ہے اور اس میں ماء کا لفظ نہیں ہے تو زیادہ بہتر ہے کہ اس پر اکتفاء کیا جائے جس سے اس کے شارح نے استدلال کیا ہے ، یعنی علامہ شرنبلالی نے ، انہوں نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے “ سمندر کا پانی پاك کرنے والا ہے اور اس کا مُردہ حلال۔ (ت) میں کہتا ہوں اس کو احمد اور چاروں نے اور ابن حبان ، حاکم نے ابو ھریرہ سے بسند صحیح روایت کیا ہے ، اور احمد ابن ماجہ ، ابن حبان ، حاکم ، دار قطنی اور طبرانی نے کبیر میں جابر سے اور ابن ماجہ نے ابو الفراسی سے اور دارقطنی اور حاکم نے علی سے اور ابن عمرو سے اور عبدالرزاق نے انس سے اور دارقطنی نے انس سے اور ابن عمرو سے نیز جابر سے ابو بکر صدیق سے اور ابن مردویہ اور ابن نجار نے ابو الطفیل سے ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسے سب نے نبی پاك صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے ، دوسری سند میں ابن مردویہ نے دارقطنی کی طرح ابو الطفیل سے ابو بکر صدیق سے ان کے قول سے۔ اور عبدالرزاق اور ابو بکر بن ابی شیبہ نے عکرمہ سے روایت کی کہ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے سمندر سے وضو کی بابت دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا سبحان الله  ، سمندر کے پانی سے زیادہ کون سا پاك ہے ، اور ایك روایت میں اطیب کا لفظ ہے ، اور ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابن عبدالحکم نے فتوح مصر میں اور بیہقی نے اُن سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا سمندر کے پانی سے غسل کرو کیونکہ وہ مبارك ہے ،

من ماء البحر فانہ مبارك [6]

قال ط ومن الناس من کرہ الوضوء من[7]  البحر (۱) الملح لحدیث ابن عمر انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قال لایرکب البحر الا حاج او معتمر او غازی فی سبیل اﷲ فان تحت البحر ناراو تحت النار بحرا تفرد بہ ابو داؤد[8] اھ

اقول :  لم یتفرد بہ بل (۲) رواہ قبلہ سعید بن منصور فی سننہ واٰخرون الا ان یرید التفرد من بین الستۃ ثم لیس ھذا (۳) حدیث ابن عمر الفاروق رضی الله تعالٰی عنھم انما رواہ د عن مطرف ھو ابن طریف ثقۃ فاضل عن بشر ابی عبدالله ھو الکندی مجھول قال الذھبی لایکاد یعرف عن بشیر [9] بن مسلم ھو ابو عبدالله الکندی الکوفی مجہول عن عبدالله بن عمرو رضی الله تعالٰی عنھما یعنی ابن العاص قال خ لم یصح حدیثہ واوردہ ابن حبان علی قاعدتہ فی ثقات اتباع التابعین وقال روی عن رجل عن ابن عمرو والله تعالٰی اعلم [10]  نعم فی مسند “ ط “ نے کہا کچھ لوگ نمکین سمندر سے وضو کو مکروہ قرار دیتے ہیں ، ان کا استدلال ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی حدیث سے ہے کہ سمندر میں صرف حاجی یا عمرہ کرنے والا یا غازی سفر کرے غیر نہیں کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور آگ کے نیچے سمندر ہے ، اس کی روایت میں ابو داؤد متفرد ہیں۔ (ت)

میں کہتا ہوں وہ متفرد نہیں ہیں بلالکہ اُن سے قبل اسی کو سعید بن منصور نے اپنی سنن میں اور دوسرے محدثین نے روایت کیا ہے ، ہاں چھ کے درمیان تفرد کا دعویٰ ہو تو درست ہے۔ پھر یہ حدیث ابن عمر فاروق رضی اللہ  تعالٰی عنہما کی نہیں ہے اس کو “ د “ نے مطرف سے جو ابن ظریف ہیں روایت کیا اور وہ ثقہ ہیں فاضل ہیں ، بشر ابو عبداللہ  الکندی سے ، یہ مجہول ہیں ، ذہبی نے کہا کوئی نہیں جانتا بشیر بن مسلم سے وہ ابو عبداللہ  الکندی الکو فی مجہول ہیں ، عبداللہ  بن عمرو سے یعنی ابن العاص سے ، خ نے کہا ان کی حدیث صحیح نہیں اور اس کو ابن حبان نے اپنے قاعدہ کے مطابق اتباع تابعین کے ثقات میں ذکر کیا اور فرمایا ایك شخص سے مروی ہے ابن عمرو سے والله  تعالٰی اعلم ، ہاں مسند فردوس

 



[1]   البحرالرائق کتاب الطہارۃ بحث الماء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۶۶

[2]   حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی نور محمد کارخانہ تجارت کراچی ص۱۳

[3]   حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی نور محمد کارخانہ تجارت کراچی ص۱۳

[4]   مراقی الفلاح بحث الماء البحر ص۱۳ مطبعہ ازہریہ مصر

[5]   مصنف عبدالرزاق باب الوضوء من ماء البحر ۱ / ۹۵ مکتبۃ الاسلامی بیروت

[6]   بحوالہ کنز العمال فصل فی المیاہ مطبوعہ موسسۃ الرسا لۃ بیروت ۹ / ۵۷۲

[7]   طحطاوی علی مراقی الفلاح بحث الماء البحر مطبعہ ازہریہ مصریہ ص۱۳

[8]   طحطاوی علی مراقی الفلاح بحث الماء البحر مطبعہ ازہریہ مصریہ ص۱۳

[9]   میزان الاعتدال بشر عبداللہ بیروت ۱ / ۳۲۷

[10]   میزان الاعتدال بشیر بن مسلم بیروت  ۱ / ۳۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن